آئی ایم ایف کا انتباہ: حالیہ سیلاب سے پاکستانی معیشت پر منفی اثرات کا خدشہ
اشاعت کی تاریخ: 21st, October 2025 GMT
عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف نے اپنی تازہ ترین رپورٹ میں خبردار کیا ہے کہ پاکستان میں حالیہ شدید سیلاب کے باعث معیشت کو بڑا دھچکا لگ سکتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق قدرتی آفت کے نتیجے میں معاشی ترقی کی رفتار سست، مہنگائی میں اضافہ اور کرنٹ اکاؤنٹ کا توازن متاثر ہونے کا امکان ہے۔ رواں سال شرحِ نمو 4.2 فیصد کے ہدف کے مقابلے میں 3.
آئی ایم ایف کے مطابق 2025 کی تیسری سہ ماہی میں سیلاب کے ممکنہ اثرات اندازوں سے زیادہ گہرے ہو سکتے ہیں، تاہم معاشی پالیسیوں کا تسلسل برقرار رہا تو 2030 تک شرحِ نمو 4.5 فیصد تک پہنچ سکتی ہے۔ ادارے نے بجلی پر سبسڈی کے خاتمے اور ٹیرف میں معمول کے اضافے کو بھی مہنگائی بڑھنے کی ایک ممکنہ وجہ قرار دیا ہے۔ رپورٹ میں پاکستان میں جاری معاشی اصلاحات اور مالیاتی بہتری کو سراہتے ہوئے تسلیم کیا گیا ہے کہ مشکل حالات کے باوجود معیشت کو استحکام کی جانب لانے کی کوششیں جاری ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کے بعد پنشن میں بھی اضافہ
پشاور (نیوز ڈیسک) سرکاری ملازمین کے لیے بڑی خوشخبری آگئی، پنشن میں 7 فیصد اضافہ یکم جولائی 2026 سے نافذ العمل ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت نے صوبائی سرکاری پنشنرز کے لیے ایک اہم فیصلہ کرتے ہوئے نیٹ پنشن میں 7 فیصد اضافے کی منظوری دے دی ہے، جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
حکومتی اعلامیے میں کہا گیا کہ پنشن میں 7 فیصد اضافہ یکم جولائی 2026 سے نافذ العمل ہوگیا اور اس سے تمام صوبائی سرکاری پنشنرز مستفید ہو سکیں گے۔
محکمہ خزانہ خیبرپختونخوا کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں پنشن میں اضافے کے حوالے سے اہم نکات اور شرائط واضح کی گئی ہیں۔
جس میں کہا ہے کہ یہ 7 فیصد اضافہ 30 جون 2026 تک حاصل کردہ نیٹ پنشن کی بنیاد پر دیا جائے گا اور یکم جولائی 2026 یا اس کے بعد ریٹائر ہونے والے سرکاری ملازمین بھی اس 7 فیصد اضافے کے حقدار ہوں گے۔
یہ اضافہ فیملی پنشن اور کمپیشنٹ الاؤنس کے کیسز پر بھی یکساں طور پر لاگو ہوگا۔
اس کے علاوہ بیرون ملک مقیم صوبائی حکومت کے اہل پنشنرز بھی مقررہ شرائط و ضوابط کے تحت اس اضافے سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔
نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ یہ 7 فیصد اضافہ پہلے سے ملنے والی کسی بھی “خصوصی اضافی پنشن” پر لاگو نہیں ہوگا۔
خیبرپختونخوا حکومت کے اس اقدام کو صوبے کے لاکھوں ریٹائرڈ ملازمین اور ان کے خاندانوں کے لیے موجودہ معاشی صورتحال میں ایک بڑا ریلیف قرار دیا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں۔سونے کی قیمت میں نمایاں کمی،فی تولہ نئی قیمت جانئے