data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک نے اپنی تازہ ترین رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ 2025 کی دوسری سہ ماہی کے دوران پاکستان میں صارفین کی دو کروڑ چون لاکھ سے زائد ویڈیوز کو پلیٹ فارم سے ڈیلیٹ کیا گیا۔ کمپنی کے مطابق یہ ویڈیوز کمیونٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی پر ہٹائی گئیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ اپریل سے جون 2025 کے دوران دنیا بھر میں مجموعی طور پر 18 کروڑ 90 لاکھ سے زائد ویڈیوز حذف کی گئیں، جو اس عرصے میں اپ لوڈ ہونے والی ویڈیوز کا تقریباً 0.

7 فیصد بنتی ہیں۔ ان میں سے 16 کروڑ 39 لاکھ ویڈیوز خودکار نظام کے ذریعے شناخت کی گئیں جبکہ 74 لاکھ سے زائد کو مزید جائزے کے بعد بحال کیا گیا۔

ٹک ٹاک کے مطابق فعال انداز میں ویڈیوز ہٹانے کی شرح 99.1 فیصد رہی، جن میں سے 94.4 فیصد مواد کو پوسٹ کیے جانے کے 24 گھنٹوں کے اندر ہی پلیٹ فارم سے ہٹا دیا گیا۔ اسی دوران 7 کروڑ 69 لاکھ جعلی اکاؤنٹس اور مزید ڈھائی کروڑ ایسے اکاؤنٹس کو بھی حذف کیا گیا جن کے بارے میں شبہ تھا کہ وہ 13 سال سے کم عمر صارفین کے تھے۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ حذف کی گئی 30.6 فیصد ویڈیوز حساس یا بالغ موضوعات پر مبنی تھیں، جبکہ 14 فیصد مواد نے شائستگی کے معیارات کی خلاف ورزی کی۔ مزید 6.1 فیصد ویڈیوز پرائیویسی اور سیکیورٹی پالیسیوں کے برعکس تھیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ 45 فیصد ویڈیوز کو غلط معلومات پر مبنی جبکہ 23.8 فیصد کو ترمیم شدہ یا مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ مواد کے طور پر رپورٹ کیا گیا۔ کمپنی کے مطابق پاکستان میں 96.3 فیصد خلاف ورزی کرنے والی ویڈیوز کو بھی پوسٹ کیے جانے کے 24 گھنٹوں کے اندر ہی ڈیلیٹ کر دیا گیا، جو پلیٹ فارم کے مؤثر نگرانی نظام کی عکاسی کرتا ہے۔

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کیا گیا

پڑھیں:

اسلام آباد عالمی معیار کے لحاظ سے محفوظ شہر قرار

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد(آن لائن)اسلام آباد میں کرائم کی شرح گزشتہ پانچ سال کی کم ترین سطح پر آگئی۔اسلام آباد عالمی معیار کے لحاظ سے محفوظ شہر قراردیا گیاہے۔اسلام آباد میں کرائم انڈیکس 31شاریہ 37 فیصد ہے۔اسلام آباد کاسیفٹی انڈیکس 68 اعشاریہ 63 فیصد
ہے۔سیفٹی انڈیکس کے مطابق شہریوں کو دن کے وقت اکیلے چلنے میں 81 فیصد تک اطمینان حاصل ہے۔رپورٹ آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی اور ان کی ٹیم کی دن رات کوششوں کا نتیجہ ہے۔رپورٹ نمبیو کی جانب سے ہے، جو دنیا بھر کے شہروں میں جرائم اور تحفظ (Crime & Safety Index) کو ناپتی ہے۔جرائم کی مجموعی سطح گزشتہ پانچ سالوں میں سب سے کم ہے منفی (29%) یعنی عالمی معیار کے لحاظ سے اسلام آباد ایک نسبتاً محفوظ شہر ہے۔

خبر ایجنسی

متعلقہ مضامین

  • پشاور کسٹمز کی بڑی کارروائی، غیر ملکی سگریٹس اسمگل کرنے کی کوشش ناکام
  • ٹک ٹاک نے پاکستان میں کمیونٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی پر کروڑوں ویڈیوز حذف کردیں
  • 2020ء سے 2024ء تک 1 لاکھ 46 ہزار اسرائیلی ملک چھوڑ چکے ہیں، رپورٹ
  • 2020 سے 2024ء تک 1 لاکھ 46 ہزار اسرائیلی ملک چھوڑ چکے ہیں، رپورٹ
  • ٹِک ٹاک نے کروڑوں پاکستانی ویڈیوز ڈیلیٹ کر دیں
  • ٹک ٹاک نے پاکستان میں مزید ڈھائی 2 کروڑ ویڈیوز ڈیلیٹ کردیں
  • وفاقی حکومت کو دسمبر تک 4 ارب 86 کروڑ ڈالر کی بیرونی ادائیگیوں کا چیلنج درپیش
  • دنیا کے 80 فیصد غریب افراد موسمیاتی خطرات کا شکار‘ اقوام متحدہ
  • اسلام آباد عالمی معیار کے لحاظ سے محفوظ شہر قرار