پہلی ساماہی : آئی ٹی برآمدات ایک ارڈالر سے زیادہ ستمبر میں کرنٹ اکائونٹ 11کروڑ سرپلس رہا
اشاعت کی تاریخ: 21st, October 2025 GMT
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں آئی سی ٹی برآمدات ایک ارب ڈالر سے تجاوز کر گئیں۔ اعلامیہ کے مطابق خدمات کے شعبے میں آئی سی ٹی تجارتی سر پلس سب سے زیادہ رہا۔ جولائی تا ستمبر 2025ء میں آئی سی ٹی برآمدات ایک ارب 5 کروڑ 70 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئیں۔ ستمبر 2025ء میں سالانہ بنیادوں پر آئی سی ٹی برآمدات 25.
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: ٹی برا مدات ا ئی سی ٹی
پڑھیں:
وفاقی حکومت کو دسمبر تک 4 ارب 86 کروڑ ڈالر کی بیرونی ادائیگیوں کا چیلنج درپیش
رپورٹ کے مطابق جاری سہ ماہی میں ایک ارب 8 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز ملٹی اور بائی لیٹرل جبکہ 78 کروڑ 30 لاکھ ڈالرز کے بیرونی کمرشل قرضوں کی ادائیگی کے لیے مدت پوری ہو رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی حکومت کو دسمبر تک 4 ارب 86 کروڑ ڈالر کی بیرونی ادائیگیوں کا چیلنج درپیش ہے۔ رپورٹ کے مطابق حکومت پاکستان اکتوبر تا دسمبر 2025ء کی سہ ماہی میں مجموعی طورپر 4 ارب 86 کروڑ 40 لاکھ ڈالرز کی بیرونی ادائیگیاں کرے گی۔ اس بیرونی ادائیگی کے حجم میں 3 ارب ڈالرزکا ڈپازٹ شامل ہے جو وفاقی حکومت رول اوور کرانا چاہتی ہے۔ رپورٹ کے مطابق جاری سہ ماہی میں ایک ارب 8 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز ملٹی اور بائی لیٹرل جبکہ 78 کروڑ 30 لاکھ ڈالرز کے بیرونی کمرشل قرضوں کی ادائیگی کے لیے مدت پوری ہو رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق سعودی ڈپازٹ کی مدت اس سال دسمبر کے پہلے ہفتے میں ختم ہو گی، اس سے قبل سعودی عرب کی جانب سے 3 ارب ڈالرز ڈپاذٹ کی مدت میں مسلسل 3 بار 2022ء ،2023ء اور 2024ء میں ایک، ایک سال کی توسیع کی جا چکی ہے۔