ڈیرہ اسمٰعیل خان میں پہلی بار ٹیسٹ ٹیوب بے بی کی کامیاب پیدائش
اشاعت کی تاریخ: 21st, October 2025 GMT
ڈیرہ اسماعیل خان میں پہلی بار ٹیسٹ ٹیوب بے بی (آئی وی ایف) کی پیدائش عمل میں آئی ہے، جو بانجھ پن کے شکار جوڑوں کے لیے امید کے ایک نئے دور کا آغاز ہے۔
نجی اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق یہ سنگِ میل عابدہ انفرٹیلیٹی آئی سی ایس آئی اینڈ میٹرنٹی ہوم سروسز (اے آئی آئی ایم ایس) اور رحمانیہ ہسپتال ڈیرہ اسماعیل خان کے اشتراک سے کام کرنے والی طبی ٹیم کی انتھک کوششوں سے حاصل ہوا۔
یہ منصوبہ ڈاکٹر انیلا رحمٰن اور ڈاکٹر صبیحہ رحمٰن کی سربراہی میں انجام پایا، جنہوں نے جدید تولیدی ٹیکنالوجی کے ذریعے اس کامیابی کو ممکن بنایا۔
ڈاکٹر انیلا نے صحافیوں کو بتایا کہ آئی وی ایف کے نتائج تسلی بخش ہیں اور قومی معیار کے مطابق ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ’یہ کامیابی ڈیرہ اسماعیل خان کے بانجھ جوڑوں کے لیے امید، خوشی اور ایک نئی شروعات کی علامت ہے‘۔
طبی ٹیم نے صحت مند بچی کی پیدائش پر خاندان کو مبارکباد دی اور اس کے روشن اور خوشحال مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
ڈیرہ بگٹی، سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 5 بھارتی اسپانسرڈ دہشت گرد ہلاک
کوئٹہ:سیکورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی میں بھارتی پراکسی، فتنۃ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاعات پر انٹیلی جنس کی بنیاد پر کامیاب کارروائی کی اور 5 بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ڈیرہ بگٹی میں آپریشن کے دوران فورسز نے مؤثر انداز سے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا اور شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 5 بھارتی اسپانسرڈ دہشت گرد مارے گئے۔
بیان میں کہا گیا کہ دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا، ہلاک دہشت گرد علاقے میں دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ علاقے میں پائے جانے والے کسی بھی ممکنہ ہندوستانی اسپانسرڈ دہشت گرد کو ختم کرنے کے لیے کلئیرنس آپریشن جاری ہے، سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے وژن ‘عزم استحکام’ کے تحت دہشت گردی کے خاتمے کے لیے کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔