کراچی:

سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی نے جماعت اسلامی کو کراچی کے حقوق کا سودا کرنے والی جماعت قرار دیتے ہوئے سنگین الزامات عائد کردیے۔

سندھ اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ غزہ میں امن کے بعد جماعت اسلامی کا چندہ بکس بند ہوگیا جس سے یہ بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔ جماعت اسلامی والے ہزار گلیوں کے پیسے رکھ کر چھ گلیوں کا افتتاح کرتے ہیں، انکے کئی کونسلر دھندہ کر رہے ہیں، شہر میں ہیجان کی کیفیت ہے، اربوں روپے جماعت اسلامی کے اکاؤنٹ میں پڑے ہیں۔ وزیراعلی سندھ لوکل گورنمنٹ کمیشن کا استعمال کریں اور ان سے حساب لیں۔

انکا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی جماعت المنافقین ہے جو لوگوں کو سہولیات نہیں دیتی اور اپنے کارکنان کو بھی دھوکا دے رہی ہے، انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کے بائیکاٹ کی زکوۃ پر نعمت اللہ خان میئر بنے تھے، اب بھی زکوۃ میں ٹائون ملے، ایم کیو ایم صوبے کی دوسری بڑی جماعت ہے۔

انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی پاکستان کے امیر نے اپنی میئر شپ کی مہم چلائی اور پورے کراچی میں بینر بھردیے، انہوں نے  یوسی چیئرمین سے لیکر سندھ اسمبلی کی نشست بھی دبا رکھی ہے، اگراسمبلی اچھی نہیں تو جماعت اسلامی کا ایک ممبر یہاں کیا کر رہا ہے؟۔

علی خورشیدی نے کہا کہ جماعت اسلامی کے پاس سینٹرل کے نو ٹاؤن ہیں، تمام تر ٹائون کی صورتحال غزہ کی بمباری کے بعد کے مناظر سے بھی بدتر ہے، جماعت اسلامی رونا دھونا بھی کرتی ہے مزے بھی پورے لیتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کے ٹاؤن چیئرمینز کو تنخواہوں کے علاوہ ہر ماہ اربوں روپے بچتے ہیں، روڈ کٹنگ کی مدد میں نیو کراچی ٹاؤن کو تین ارب سے زائد اور گلبرگ کو دو ارب سے زائد ملے، اربوں روپے آمدنی کے باوجود یہ کام نہیں کرتے اور کہتے ہیں سب محکمے ہمارے ماتحت کردو ہمارے پاس اختیارات نہیں۔

علی خورشیدی کا مزید کہنا تھا کہ پورے صوبے خصوصاً کراچی میں شہری مشکلات کا شکار ہیں، سہولیات نہ ہونے کے برابر ہیں، شہر بدترین بن گیا ہے۔ جماعت اسلامی نے ہمارے پریشر کو کم کیا، ہم نے شہری مسائل حل کرنے کی بنیاد رکھی لیکن جماعت اسلامی نے کراچی کا سودا کردیا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کہ جماعت اسلامی انہوں نے کہا کہ

پڑھیں:

کراچی ایکسپو سینٹر میں 23ویں فارما ایشیا نمائش 2025 کی کامیاب تکمیل 

23ویں فارما ایشیا انٹرنیشنل ایگزیبیشن اینڈ کانفرنسز کا دوسرا دن کراچی ایکسپو سنٹر میں کامیابی سے تکمیل کو پہنچ گیا۔

تفصیلات کے مطابق نمائش کے دوسرے دن 13,500 سے زائد فارما پروفیشنلز کی شرکت رہی جبکہ سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر جنید الطاف نے نمائش ہالز کا دورہ کیا اور صنعتی ترقی کو سراہا۔

جنید الطاف نے کہا کہ فارما سیکٹر کی پیش رفت پاکستان کے مستقبل کی مضبوطی کا باعث ہے، فارما ایشیا نمائش میں ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ)ایک اہم اجلاس منعقد کررہی ہے۔ اجلاس کا مقصد ملک میں ادویات کی ٹریس ایبلٹی نظام کے نفاذ پر بریفنگ اور پیش رفت کا جائزہ لیناہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈریپ کی ریگولیٹری اپ ڈیٹس فارما صنعت میں شفافیت اور میعاری نظام کا باعث بنیں گی۔ ایس آئی ایف سی اور پاکستان فارماسیوٹیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کا اشتراک سرمایہ کاری اور صنعتی استحکام کی بنیاد ثابت ہوگا۔

انہوں نے فارما ایشیا نمائش پاکستانی فارما انڈسٹری کی عالمی سطح پر شناخت اور ترقی کے لیے ایک اہم قدم قرار یدا۔ ایکسپو سے ادویات کی مقامی پیداوار میں بہتری، ملک میں سستی اور معیاری دواؤں کی دستیابی میں خاطر خواہ اضافہ ہوگا۔

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد: امیر جماعت اسلامی اسلام آباد نصراللہ رندھاوا پریس کانفرنس کررہے ہیں
  • کیا حکومت نے پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کا فیصلہ کرلیا؟ طلال چوہدری نے واضح کردیا
  • کراچی ایکسپو سینٹر میں 23ویں فارما ایشیا نمائش 2025 کی کامیاب تکمیل 
  • بچے گرفتار ہو رہے، ڈرگ مافیا کیخلاف ایکشن کیوں نہیں لیا جاتا: حافظ نعیم
  • نوجوانوں کو بااختیار بنائے بغیر ملک نہیں بدلے گا، پنجاب کا بلدیاتی ایکٹ کالا قانون ہے، جماعت اسلامی 
  • اسلام آباد صوبوں سے اختیارات واپس لینا چاہتا ہے، ہم اپنے حقوق کا دفاع کریں گے، بلاول بھٹو
  • حکومتی سطح پرہمارے پیسوں سے عیاشیاں ہو رہی ہیں: حافظ نعیم الرحمٰن
  • ہمارے پیسوں سے عیاشیاں ہو رہی ہیں: حافظ نعیم الرحمٰن
  • جماعت اسلامی بلدیاتی ایکٹ کیخلاف 7 دسمبر کو احتجاج کرے گی، ضیاالدین انصاری
  • وفاقی حکومت نے چیف آف ڈیفنس فورسز کے نوٹیفکیشن میں اختلافات کی وجہ سے تاخیر کی افواہوں کو مسترد کردیا