data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251021-02-9
کراچی ( اسٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی ضلع سائٹ غربی ڈاکٹر نور الحق نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کا اجتماع عام ملک میں جاری فرسودہ نظام بدلنے کا نقطۂ آغاز ہوگا، عوام اسلامی و خوشحال پاکستان کی تعمیر کیلیے جماعت اسلامی کا ساتھ دیں، ہر سطح کے ذمے داران، ارکان، کارکنان، ممبران، برادر تنظیمات، خواتین و نوجوانان اجتماع عام کی تیاریاں تیز کریں اور ہر فرد تک دعوت پہنچائیں اور اجتماع عام میں زیادہ سے زیادہ لوگوں کی شرکت کو یقینی بنایا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے دفتر جماعت اسلامی ضلع سائٹ غربی میں ہر سطح کے ناظمین کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ناظم سفر نور النویز اور سیکرٹری ضلع راشد خان نے بھی اظہار خیال کیا۔ ڈاکٹر نورالحق نے کہا کہ موجودہ حکمران عوام کو ڈیلیور کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکے ہیں، ان حکمرانوں سے نجات حاصل کرنا ضروری ہوگیا ہے۔ جس کیلیے جماعت اسلامی منظم جدوجہد کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی نظام ہی اس ملک کا مقدر اور تمام مسائل کا حل ہے، جماعت اسلامی کا مقصد اس ملک میں اسلامی نظام کا نفاذ ہے جو کہ انبیاء علیہم السلام کا مشن ہے۔ ہمارا یہ مشن قرآن و سنت کی بالادستی تک جاری گا۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ 21، 22، 23 نومبر کو مینار پاکستان کے سائے تلے جماعت اسلامی کے اجتماع عام میں شرکت کرکے اس عظیم جدوجہد میں اپنا حصہ ڈالیں۔

سیف اللہ.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: جماعت اسلامی

پڑھیں:

ملک میں مانیٹرنگ کا کوئی شفاف نظام نہیں،جماعت اسلامی

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251020-11-17
لاہور ( نمائندہ جسارت)امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے سپریم کورٹ کی جانب سے رائٹ بنک آف فال ڈرین منصوبہ میں ہونے والی کرپشن کیس کی دوران سماعت ریمارکس کہ’’وفاقی حکومت رقم دے کر سوئی ہوئی ہے کیا وفاقی حکومت کا کوئی مانیٹر نگ کا کوئی نظام نہیں‘‘ پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومتی بے بسی اور نا اہلی اب کسی سے ڈھکی چھپی نہیں، ملک میں کرپٹ مافیا کا راج ہے اور انسداد کرپشن کے تمام ادارے خواب خرگوش میں مصروف ہیں۔ہر ادارہ کرپشن کا گڑھ بن چکا ہے، ہر سال آنے والی آڈیٹر جنرل کی رپورٹس کا مشاہدہ کریں تو معلوم ہوتا ہے کہ کرپشن تیزی کے ساتھ معاشرتی خون میں سرایت کر گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی کرپشن پرسپشن انڈیکس کے مطابق پاکستان کا شمار کرپشن کے حوالے سے 180 ممالک میں 135 ویں نمبرپر آتا ہے۔بدقسمتی سے پاکستان کا شمار دنیا کے ان ممالک میں ہوتا ہے جہاں کرپٹ افراد کی سر پرستی سیاسی اشرافیہ اور بیوروکریسی کر رہی ہے۔ نیب کے اہلکار پاکستان میں روزانہ 7 ارب روپے کی کرپشن کا اعتراف کر چکے ہیں مگر اس حوالے سے حکومتی عزم نہ ہونے کی وجہ سے ملکی قوانین پر عملدرآمد نہیں ہو پا رہا ہے۔جب تک کرپٹ حکمران مسلط ہیں اس وقت تک کرپشن کا خاتمہ ممکن نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کر پشن کے حوالے سے زیرو ٹار لینس کا وا ویلا تو بہت کرتی ہے مگر اصل حقیقت سب کے سامنے روز روشن کی طرح عیاں ہے۔کرپشن کے حوالے سے حکومتی ذمہ داران کی چشم پوشی کا یہ صرف ایک معاملہ نہیں ہر حکومتی ادارے میں کرپشن کے نت نئے انکشافات معمول بن چکا ہے۔ضرورت اس بات کی ہے کہ حکومت کرپشن کے سدباب کے لئے قوانین مزید سخت کرنے کے ساتھ احتساب کے اداروں کے سیاسی استعمال سے گریز کرے تا کہ قومی ادارے اپنے کام پر توجہ دیں اور کرپشن کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنا ممکن ہو سکے۔علاوہ ازیں امیر جماعت اسلامی پنجاب محمد جاوید قصوری نے کہا کہ جماعت اسلامی پنجاب کے زیر اہتمام’’کسان بچاؤ،پاکستان بچاؤ روڑ کارواں‘‘جو 26تا 28 اکتوبر کو ہوگا اس حوالے سے تیاریاں مکمل کر لی گئیں ہیں۔

سیف اللہ

متعلقہ مضامین