اہل کراچی !اجتماع عام ’’بدلو نظام ظلم ‘‘ میں بھرپور شرکت کریں، منعم ظفر خان
اشاعت کی تاریخ: 20th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی: امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان کاکہنا ہے کہ جماعت اسلامی کے منتخب بلدیاتی نمائندوں نے دو سال کے مختصر عرصے میں اپنی کارکردگی سے یہ ثابت کر دیا ہے کہ امانت و دیانت کے ساتھ کام کیا جائے تو محدود وسائل کے باوجود عوامی خدمت ممکن ہے۔
علاقہ اجمیر نگری کے تحت عائشہ منور پردہ پارک سیکٹر 5-C/2 اور الہدیٰ کے تحت علاقہ گلشن عثمان اسپورٹس کمپلیکس سیکٹر 11-A نارتھ کراچی میں منعقدہ ممبرز کنونشن سے خطاب کر تے ہوئے منعم ظفر خان نے کہا کہ جب یوسی اور ٹاؤن کی سطح پر امانت و دیانت کے ساتھ کام ہو سکتا ہے تو شہر اور صوبے کی سطح پر کیوں نہیں؟
منعم ظفر خان نے کہا کہ پیپلز پارٹی گزشتہ 17 سال سے صوبے پر قابض ہے اور کراچی کے اداروں اور وسائل پر قبضہ جما رکھا ہے۔ شہر کی بڑی سڑکیں، پانی و سیوریج، صفائی ستھرائی اور کچرا اٹھانے جیسے تمام مسائل کے ایم سی اور سندھ حکومت کے ماتحت اداروں سے وابستہ ہیں، مگر واٹر کارپوریشن اور سالڈ ویسٹ مینجمنٹ نے عوام کی زندگی کو عذاب بنا دیا ہے۔ جگہ جگہ سڑکیں ٹوٹی ہوئی ہیں اور گٹر اُبل رہے ہیں، سندھ حکومت اور قابض میئر شہری مسائل کے حل میں مکمل طور پر ناکام ثابت ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی نے مسائل کے حل کے لیے نچلی سطح پر عوامی کمیٹیاں تشکیل دی ہیں جن میں علاقہ مکینوں کی رضاکارانہ شمولیت عوامی مزاحمت اور منظم اجتماعی جدوجہد کا مظہر ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ 21 تا 23 نومبر لاہور میں مینارِ پاکستان کے سائے تلے ہونے والا اجتماع عام بدلو نظامِ ظلم ملک میں رائج فرسودہ اور استحصالی نظام کے خاتمے اور اسلامی ریاست کے قیام کی جدوجہد میں سنگِ میل ثابت ہوگا۔
امیر جماعت اسلامی کراچی نے بتایا کہ جماعت اسلامی کے 9 ٹاؤنز میں دو سال کے دوران 171 سے زائد پارکوں کی بحالی، 42 سرکاری اسکولوں کو دوبارہ فعال کرنے، ایک لاکھ سے زائد اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب، پارکوں میں اوپن ایئر جم کے قیام اور پانی محفوظ بنانے کے منصوبوں پر کام مکمل کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ شہر میں شجر کاری مہم جاری ہے اور بنو قابل منصوبے کے تحت 50 ہزار سے زائد طلبا کو آئی ٹی کی مفت تعلیم دی گئی ہے، جس سے ہزاروں نوجوان روزگار حاصل کر چکے ہیں۔
منعم ظفر خان نے کہا کہ جماعت اسلامی کا بنیادی تعارف خدمت، امانت اور دیانت ہے۔ ہمارا عزم ہے کہ ہم دستیاب وسائل میں عوام کے مسائل کے حل کے لیے بھرپور کوشش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے محلوں اور آبادیوں میں ہمدردی، اخوت اور تعاون کی فضا قائم کرنی ہے، یہی اسلامی معاشرے کی بنیاد ہے۔ اگر ہم سب مل کر اپنے حصے کا کردار ادا کریں تو ہمارا محلہ، ٹاؤن، شہر اور پورا پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہو سکتا ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کہ جماعت اسلامی نے کہا کہ مسائل کے
پڑھیں:
افغان بستی کی بندربانٹ روکی جائے‘ جماعت اسلامی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251018-02-6
کراچی(اسٹاف رپورٹر)افغان مہاجرین کے انخلا کے بعد افغان بستی کی زمین پر بندر بانٹ کرنے والے قبضہ مافیا کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے، جماعت اسلامی ضلع گڈاپ پبلک ایڈ کمیٹی کے چیئرمین ابوالضیاء اور صدر پبلک ایڈ کمیٹی گلشن معمار ناصر اقبال نے کہا ہے کہ افغان مہاجر کیمپ نادرن بائی پاس کراچی کی زمین اصل مالکان الاٹیز تائیسر ٹاوْن سیکٹر11،25،91،93 کی ہے سندھ حکومت نے سال 2006 میں کراچی کے شہریوں کے لیے کم قیمت رہائشی اسکیم بنائی اور بیلٹ کے ذریعے الاٹ کیا‘ مگر الاٹیز کو آج تک مذکورہ زمین کا قبضہ نہیں مل سکا ہے آج جب مذکورہ زمین افغان مہاجرین کے انخلا کی وجہ سے خالی ہوئی ہے لہذا مذکورہ زمین کا پزیشن فوری طور پر متاثرین تیسر ٹاوْن کو دی جائے۔