عوام کا مزید استحصال برداشت نہیں کریں گے، حافظ طاہر مجید
اشاعت کی تاریخ: 2nd, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251202-1-3
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی ضلع حیدرآباد کے امیر حافظ طاہر مجید نے لاہور مینار پاکستان اجتماع عام کی بے مثال کامیابی پر اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ اجتماع عام میں امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے جس لائحہ عمل کا اعلان کیا اسی ایجنڈا پر ہی ملک گیر تحریک چلے گی،عوام کا مزید استحصال برداشت نہیں کریں گے، عوام کو حق دینا پڑے گا۔اجتماع عام میں ہزرواں کی تعداد میں حیدرآباد کی عوام بالخصوص خواتین کی ایک بڑی تعدادنے شرکت کی۔ہر سطح کی قیادت، کارکنان اور تمام حیدرآباد کے عوام سمیت شرکاء کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کی دعوت اللہ کی طرف بلانا ہے ،اس کی حاکمیت اعلی قائم کرنا،عدل و انصاف پہ مبنی مساوات و ہمدردی کے نظام کو ملک میں نافذ کرنا ہے۔ اس کی عملی تصویر لاہور اجتماع عام کے مناظر میں دیکھی۔جماعت اسلامی کی قیادت اور تمام کارکنان مبارکباد کے مستحق ہیں۔بدل دو نظام کا عزم لے کر اتنا بڑا اور مشکل ترین کام سرانجام دینے پہ قوم جماعت اسلامی کی شکرگزار ہے۔شرکاء اجتماع عام سب سے زیادہ مبارکباد کے مستحق ہیں کہ سفر اور اجتماع گاہ کی تمام مشقت اور تکالیف کو برداشت کیا تاکہ ہماری آنے والی نسلیں ایک ایسے نظام کے سائے میں زندگی گزاریں جس میں محبت، امن،سکون، عافیت، عدل،انصاف سچائی، امانت و دیانت کی حکمرانی ہو۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: جماعت اسلامی باد کے
پڑھیں:
میئر کراچی نے سارے ادارے اپنے قبضے میں کر رکھے ہیں: حافظ نعیم الرحمٰن
-- کولاج فوٹو: اسکرین گریبامیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ میئر کراچی نے سارے ادارے اپنے قبضے میں کر رکھے ہیں۔
کراچی میں امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ بی آر ٹی کے نام پر شہریوں کی تذلیل کی جا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت میں کرپشن بڑا کاروبار بن چکا ہے، ان کی سرپرستی کون کر رہا ہے سب کو پتہ ہے، اس بی آر ٹی کے ڈیزائن میں بھی مسائل ہیں۔
کراچی میں نیپا چورنگی کے قریب مین ہول میں بچہ گرنے کی اطلاع پر ریسکیو اہل کاروں نے تلاش شروع کر دی۔
حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا تھا کہ مطالبہ ہے بی آر ٹی پروجیکٹ ختم کیا جائے، یونیورسٹی روڈ کو بحال کیا جائے۔ فرضی ڈاکومنٹس پر گلشن اقبال میں گھر پر قبضہ کیا جا رہا ہے۔
امیر جماعت اسلامی پاکستان نے کہا کہ کسی بھی شہری کے گھر پر کوئی قبضہ کرے گا تو جماعت اسلامی مزاحمت کرے گی، کراچی کی زمینوں پر قبضہ کے خلاف جماعت اسلامی نے سیل بنا دیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ زمینوں پر قبضے کے خلاف مزاحمت کی جائے گی، حکومت سسٹم چلانے والوں لگام دے۔ پاکستان میں ہر جگہ قبضہ ہوتا ہے، کسانوں، ہاریوں کی زمین پر قبضہ کر لیا جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ دریائے راوی کے کنارے جعلی سوسائٹیاں بنی ہوئی ہیں، جعلی سوسائٹیاں بنتی ہیں، دریاؤں کے راستوں پر قبضہ کر لیا جاتا ہے، زمین پر قبضے کے خلاف جدوجہد بدل دو نظام کا اہم حصہ ہو گا۔
حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم نورا کشتی لڑتی ہے، عوام کو بے وقوف بناتی ہے۔ کے ڈی اے، ایل ڈی اے، ایم ڈی اے پر جب قبضہ ہو رہا تھا ایم کیو ایم ان کے ساتھ کھڑی تھی۔
امیر جماعت اسلامی پاکستان نے کہا کہ قبضہ گیروں کے خلاف مزاحمت کی جائے گی، کوئی اس شہر کا پُرسان حال نہیں، حالات کی ذمے داری حکومت پر ہے، کراچی کے شہریوں کو لاوارث نہیں چھوڑیں گے۔
انہوں نے کہا کہ چھوٹے کاشتکاروں کی زمین پر قبضہ کیا جاتا ہے، ہزار ارب روپے کراچی کو ملنے چاہیے تھا، مصطفیٰ کمال کے دور میں یہ شق ختم کی گئی، ایم کیو ایم اس وقت حکومت کا حصہ تھی۔
بچے گٹر میں گر رہے ہیں، مر رہے ہیں، انفرا اسٹریکچر تباہ حال ہے: منعم ظفراس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے منعم ظفر نے کہا کہ بچے گٹر میں گر رہے ہیں، مر رہے ہیں، انفرا اسٹریکچر تباہ حال ہے، ہم اس واقعے کی مذمت کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ڈوبنے والے بچے کی لاش 12 گھنٹے بعد بھی تلاش نہیں کی جاسکی۔