Jasarat News:
2026-07-24@15:27:10 GMT

ڈاکٹر نورالحق کی زیر صدار ت ناظمین علاقہ جات کا اہم اجلاس

اشاعت کی تاریخ: 3rd, December 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی ضلع سائٹ غربی کا اجتماع ناظمین علاقہ جات امیر ضلع ڈاکٹر نور الحق کی زیر صدارت دفتر جماعت اسلامی ضلع سائٹ غربی میں منعقد ہوا جس میں قیم ضلع راشد خان، نائب امرا سید سلطان روم، نذر محمد برکی سمیت نظم ضلع اور تمام ناظمین علاقہ جات نے شرکت کی۔ اجلاس میں اجتماع عام میں بھرپور شرکت پر تمام ناظمین کی کارکردگی کو سراہا گیا اور اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی جانب سے دیے گئے لائحہ عمل پر عمل درآمد کیا جائے گا اور ملک سے نظام ظلم کے خاتمے کے لیے عوام کو متحد کرنے کے لیے رابطہ عوام مہم چلائی جائے گی۔ اس کے علاوہ اجتماع میں مشاورت سے متفقہ فیصلہ کیا گیا کہ 25 دسمبر 2025ء کو ضلع سائٹ غربی کے تحت مرد و خواتین کا مشترکہ ایک روزہ تربیتی دعوتی اجتماع دفتر ضلع کی مسجد دارالسلام میںمنعقد کیا جائے گا جس سے مرکزی و مقامی قائدین خطاب کریں گے۔

اسٹاف رپورٹر گلزار.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

تاجکستان اور پاکستان کے درمیان ثقافتی و علمی تعاون کے فروغ پر اتفاق

تاجکستان اور پاکستان کے درمیان ثقافتی و علمی تعاون کے فروغ پر اتفاق WhatsAppFacebookX 0 24 July, 2026 سب نیوز

ا سلام آباد (آئی پی ایس )پاکستان میں جمہوریہ تاجکستان کے سفیر نے پاکستان اکیڈمی آف لیٹرز کی چیئرپرسن ڈاکٹر نجیبہ عارف اور نیشنل لینگویج پروموشن ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر محمد سلیم مزار سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران تاجکستان اور پاکستان کے درمیان ثقافتی اور علمی تعاون کو مزید فروغ دینے، علمی و ادبی اداروں کے درمیان روابط کو وسعت دینے، ادب اور مشترکہ ثقافتی ورثے کے فروغ سمیت زبان، ترجمہ اور مہارتوں کے تبادلے کے شعبوں میں تعاون کو مضبوط بنانے کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

فریقین نے ثقافتی اور انسانی ہمدردی کے مکالمے کو فروغ دینے، علمی و ادبی وفود کے باہمی تبادلوں میں اضافے اور دونوں ممالک کے عوام کے درمیان دوستی اور باہمی افہام و تفہیم کو مضبوط بنانے کے لیے مشترکہ منصوبوں پر عمل درآمد کی اہمیت پر زور دیا۔ملاقات کے اختتام پر تاجکستان کے سفیر نے ڈاکٹر نجیبہ عارف اور ڈاکٹر محمد سلیم مزار کو تاجکستان اور آزادی کے 35 سال: امن سازی کا تجربہ، کثیرالجہتی پالیسی اور پائیدار ترقی کے موضوع پر منعقد ہونے والی بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کی باضابطہ دعوت دی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookX پچھلی خبرپاکستان۔ترکیہ بزنس کانفرنس کاروبار کے نئے مواقع پیدا کرے گی : ہارون اختر خان اگلی خبردنیا کی مہنگی ترین طلاق، جنوبی کوریا کی اہم ترین کاروباری شخصیت کو 944 ارب وون سابق اہلیہ کو ادا کرنے کا حکم افغانستان میں طالبان رجیم کیخلاف مزاحمت مزید زور پکڑنے لگی، مخالف گروپوں کے حملوں میں تیز ی آگئی جتنی خطرناک سازشیں نوازشریف کیخلاف ہوئیں عوام کی سپورٹ نہ ہوتی تو ہمارا نام ختم ہوجانا تھا: مریم روزانہ کی بنیاد پر قیمتوں کا تعین، 6 دن میں پیٹرول 20 اور ڈیزل 55 روپے مہنگا وسیم خان باسکٹ بال کی عالمی تنظیم فیبا ایشیا کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر مقرر بلاول برخودار! کشمیر کو کشمور، میرپور کو میرپور خاص نہ سمجھنا، نواز شریف بنگلہ دیش کے صدر مستعفی، اسپیکر پارلیمنٹ قائم مقام ہونگے TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2026, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • تاجکستان اور پاکستان کے درمیان ثقافتی و علمی تعاون کے فروغ پر اتفاق
  • جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم سپرد خاک، نصف صدی پر محیط سیاسی و تنظیمی خدمات کا باب بند
  • اسرائیل کے اعتراض کے باوجود مقبوضہ مغربی کنارہ کا علاقہ اور لبنانی قلعے عالمی ورثے قرار
  • اسلامی اقدار اور جدید دور
  • آپریشن العزم ؛مستونگ کے علاقہ کھڈکوچہ میں کارروائی، فتنہ الہندوستان کے 4دہشتگرد ہلاک
  • مسجد اقصیٰ کی حیثیت تبدیل کرنے کی ہر کوشش مسترد، 8 اسلامی ممالک کا اسرائیل کو فوری انتباہ
  • کراچی میں کھلے مین ہول میں گر کر 7 سالہ بچہ جاں بحق
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی