جماعت اسلامی بلدیاتی ایکٹ کیخلاف 7 دسمبر کو احتجاج کرے گی، ضیاالدین انصاری
اشاعت کی تاریخ: 3rd, December 2025 GMT
لاہور میں پریس کانفرنس میں امیر جماعت اسلامی لاہور کا کہنا تھا کہ بلدیاتی ایکٹ غیرجمہوری اور غیرآئینی ہے، اسے مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں، کیونکہ غیرجماعتی بلدیاتی انتخابات آئینِ پاکستان کی روح کے منافی ہیں، اس ایکٹ میں پہلے مرحلے میں غیرجماعتی انتخاب، بعد میں نمائندوں کو حکومتی پارٹی میں شامل کرنے کا منصوبہ تیار کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ کا کہنا ہے کہ پنجاب کا بلدیاتی ایکٹ 2025 کسی صورت قابل قبول نہیں، ایکٹ کیخلاف 7 دسمبر کو لاہور سمیت پنجاب بھر میں بھر پور احتجاج کیا جائیگا۔ لٹن روڈ سید مودودی اسلامک سنٹر لاہور میں جماعت اسلامی کے دیگر رہنماوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے لاہور کے امیر ضیاء الدین انصاری کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کا بلدیاتی ایکٹ 2025 دھاندلی کا نیا فارمولا ہے، جبکہ بلدیاتی ایکٹ شفافیت کے بجائے دھاندلی کو فروغ دیتا ہے۔
امیر جماعت اسلامی لاہور نے کہا کہ بلدیاتی ایکٹ غیرجمہوری اور غیرآئینی ہے، اسے مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں، کیونکہ غیرجماعتی بلدیاتی انتخابات آئینِ پاکستان کی روح کے منافی ہیں، اس ایکٹ میں پہلے مرحلے میں غیرجماعتی انتخاب، بعد میں نمائندوں کو حکومتی پارٹی میں شامل کرنے کا منصوبہ تیار کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام کے اختیارات پر ڈاکہ کسی صورت برداشت نہیں کریں گے، اور 7 دسمبر کو پنجاب اسمبلی کے سامنے بلدیاتی ایکٹ کیخلاف بڑا احتجاج ہوگا۔ امیر جماعت اسلامی لاہور کا کہنا تھا کہ بلدیاتی ایکٹ کیخلاف بھرپور اور عوامی سطح کا احتجاج کیا جائیگا، جبکہ پنجاب حکومت فی الفور عوامی مفاد میں بلدیاتی ایکٹ میں ترمیم کرے اور بلدیاتی انتخابات جماعتی بنیادوں پر کرائے جائیں۔
انہوں نے کہا کہ یونین کونسل میں چیئرمین، وائس چیئرمین اور مخصوص نشستوں کا انتخاب براہِ راست عوام کے ووٹوں سے ہو۔ ضیاءالدین انصاری ایڈووکیٹ نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت کے اختیارات منتخب عوامی نمائندوں کو منتقل کیے جائیں کیونکہ بلدیاتی اداروں کو بااختیار کیے بغیر شہری مسائل حل نہیں ہو سکتے، ٹاؤن کارپوریشن کی بجائے شہری حکومت کا جدید نظام متعارف کرایا جائے۔ ضیاء الدین انصاری کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی کی جدوجہد عوام کے حقِ حکمرانی کیلئے جاری رہے گی۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: امیر جماعت اسلامی لاہور کا کہنا تھا کہ ایکٹ کیخلاف
پڑھیں:
جماعت اسلامی یوتھ ضلع شمالی کاای چالان کیخلاف مہم چلانے کافیصلہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (پ ر)سندھ حکومت کی جانب سے متعارف کرائے گئے ای چالان کے کالے قانون کے خلاف جماعت اسلامی یوتھ ضلع شمالی کا ضلعی کونسل مشاورتی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں قیم ضلع شمالی اور صدر یوتھ ضلع شمالی سمیت یوتھ کے صدور علاقہ جات نے شرکت کی۔اجلاس میں ای چالان قانون کے عوامی مسائل اور اس کے منفی اثرات پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ شرکاء نے اس بات پر اتفاق کیا کہ اس عوام دشمن قانون کے خلاف ایک منظم اور پُرامن احتجاجی مہم شروع کی جائے گی۔ مزید یہ فیصلہ کیا گیا کہ گلی محلوں کے نوجوانوں کو اس مہم میں بھرپور طور پر شامل کیا جائے گا تاکہ اسے وسیع پیمانے پر مؤثر بنایا جاسکے۔ ساتھ ہی شعوری آگاہی مہم کے آغاز پر بھی اتفاق کیا گیا جس کے تحت عوام کو اس قانون کے نقصانات سے آگاہ کیا جائے گا۔ اجلاس میں یہ اعلان بھی کیا گیا کہ عوامی رابطہ بڑھانے کے لیے دستخطی مہم چلائی جائے گی جس کے ذریعے شہریوں کی رائے اور حمایت جمع کی جائے گی۔ شکیل احمد قیم ضلع شمالی نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ عوامی حقوق کی جدوجہد میں فعال کردار ادا کریں اور اس مہم کو کامیاب بنانے کے لیے متحد رہیں۔