اسلام ٹائمز: سیمینار میں انجمن حسینیہ کی نمائندگی ڈاکٹر علی محمد، تحریک حسینی کی نمائندگی استاد سید نبی الحسینی اور ماسٹر سید جاوید حسین، مجلس علماء اہلبیت کی نمائندگی علامہ ڈاکٹر سید احمد الحسینی، وکلاء برادری کی نمائندگی ریاض حسین ایڈووکیٹ، مدرسہ جعفریہ سے علامہ نور حسین، صحافی برادری سے حاجی سجاد حسین، آئی او سے ماسٹر سفر علی اور شہید فاونڈیشن سے عظمت علی صاحب نے شرکت کی۔ تنظیموں اور اداروں کے علاوہ دیگر ماہرین میں سے سابق سیکرٹری انجمن حسینیہ سر جلال حسین، اسسٹنٹ پروفیسر سر عامر حسین، اسسٹنٹ پروفیسر سر علی نقی صاحب نیز کرم کے درجنوں دیگر اہم تھنک ٹینکس نے شرکت کی۔ رپورٹ: استاد ایس این حسینی

اتوار 19 اکتوبر کو دوپہر ایک بجے مسجد امام جعفر صادقؑ المصطفیٰ کالونی پاراچنار میں ایک اہم تنظیمی سیمینار کا انعقاد ہوا، جس میں کرم کی تمام تنظیموں کے نمائندگان، نیز زندگی کے ہر شعبے اور پیشہ سے تعلق رکھنے والے ماہرین نے شرکت کی۔ اس موقع پر انجمن حسینیہ کی نمائندگی ڈاکٹر علی محمد نے، تحریک حسینی کی نمائندگی استاد سید نبی الحسینی اور ماسٹر سید جاوید حسین، مجلس علماء اہلبیت کی نمائندگی علامہ ڈاکٹر سید احمد الحسینی، وکلاء برادری کی نمائندگی ریاض حسین ایڈوکیٹ، مدرسہ جعفریہ سے علامہ نور حسین، صحافی برادری سے حاجی سجاد حسین اور شہید فاونڈیشن سے عظمت علی صاحب نے شرکت کی۔ تنظیموں اور اداروں کے علاوہ دیگر ماہرین میں سے سابق سیکرٹری انجمن حسینیہ سر جلال حسین، اسسٹنٹ پروفیسر سر عامر حسین، اسسٹنٹ پروفیسر سر علی نقی، استاد سفر علی نیز کرم کے درجنوں دیگر اہم تھنک ٹینکس نے شرکت کی۔

شرکاء نے موجودہ مرکز کی مضبوطی کے حوالے سے باری باری اپنی تجاویز پیش کیں۔ مقررین کی جانب سے سامنے آنے والی تجاویز کے اہم ترین نکات کچھ یوں تھے۔
مرکزی انجمن حسینیہ کے انتخاب کے طریقہ کار میں اصلاح کی جائے، متعلقہ حلقہ یا قوم ایک کی بجائے چار یا پانچ نام پیش کریں۔ مرکز میں پیش امام کی سرپرستی میں ماہر، تعلیم یافتہ اور تنظیمی افراد کی چھ رکنی کمیٹی ان پانچ میں سے مناسب اور اہل ترین فرد کا انتخاب کرے۔
انجمن کے ہر رکن یا چند ارکان کو متعلقہ فیلڈ میں تجربہ کی بنیاد پر ایک محکمہ سپرد کیا جائے۔
ہر کام اور شعبے کے لئے مرکز میں علیحدہ دفتر کا اہتمام کیا جائے اور ان کے لئے مناسب اور اہل افراد پر مشتمل ذیلی کونسل بنائی جائیں۔ 1۔ علماء کونسل 2۔ ہیلتھ کونسل 3۔ ایجوکیشن کونسل 4۔ دیوانی کونسل 5۔ عوامی جرگہ کونسل
مہینے میں ایک مرتبہ میٹنگ کا اہتمام کرانا، جس میں وہ حل شدہ مسائل، نیز درپیش نئے مسائل کا جائزہ لے سکیں۔

ہر تین ماہ بعد پیش امام کی سرپرستی میں میٹنگ کا انعقاد کرانا، جس میں ہر رکن انجمن اور محکمہ اپنا کارکرگی رپورٹ پیش کرسکیں۔ حل شدہ معاملات کی تفصیل اور لاینحل مسائل کے اسباب و وجوہات پیش کریں۔
مرکز کی سرپرستی میں اہم اور ضروری شعبوں کا قیام عمل میں لانا۔
کرم کے اہم اور اہل افراد کا تعاون حاصل کرنے کے علاوہ انہیں مرکز میں مناسب ذمہ داری سونپنا۔
ہر دوسرے یا تیسرے نماز جمعہ کے دوران کسی خاص محکمے کے ایک ماہر کو لیکچر کا موقع دینا۔
اصلاح معاشرہ اور جوانوں کی تربیت کے سلسلے میں علمائے کرام پر مشتمل کمیٹی کا گاؤں گاؤں کی سطح پر دوروں کا اہتمام کرانا۔
10۔ ہر گاؤں کی سطح پر قرآن سنٹرز اور ٹیچنگ اکیڈیمیز کا اہتمام کرانا۔
11۔ گدا گری، منشیات، بے حیائی اور دیگر معاشرتی اور معاشی کمزوریوں کا تدارک کرانا۔
12۔ سرکاری، نیم اور غیر سرکاری اداروں کی اصلاح کیلئے عملی اقدامات کرانا، وہاں پر اسٹاف اور سہولیات کی کمی کو پورا کرانے کیلئے عملی اقدامات اٹھانا۔

ان اہم اصلاحات کے حوالے سے لیکچر دیئے گئے اور تجویز یہ پیش کی گئی کہ آقائ فدا حسین مظاہری کی تشریف آوری پر یہ تجاویز ان کے سامنے رکھی جائیں گی اور یہ کہ ان کے ساتھ ہر سطح پر تعاون کیا جائے گا۔ اس موقع پر مقررین نے یہ تجویز بھی پیش کی کہ مرکز اور دیگر تنظیموں میں بیشک کمزوریاں ہونگی، تاہم کرم کے ہر فرد اور ہر تنظیم کا اپنا بھی ایک فرض اور ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ کسی بھی مسئلے کے حوالے سے متعلقہ تنظیم کی کمک کریں۔ مثلاً قومی امور اور دفاع کے حوالے سے انجمن اور تحریک کی کمک کریں۔ ہیلتھ کے حوالے سے بلڈ بینک، تعلیم و تربیت کے حوالے سے آئی ایس او، فقراء کے حوالے سے دسترخوان امام حسن کی کمک کریں۔ سوشل میڈیا کے حوالے سے کہا گیا کہ بعض جوان سوشل میڈیا پر سخت بیان کو قومی خدمت اور مسائل کا حل سمجھتے ہیں۔

حالانکہ یہ حل نہیں بلکہ حل یہ ہے کہ اپنے جذبات کو احتجاج کی صورت میں متعلقہ محکمے اور سرکار کے سامنے پیش کیا جائے۔ میٹنگز اور تجاویز کی بجائے عملاً کام کیا جائے۔ اس میٹنگ کے بعد آنے والی تمام تجاویز کو عملی کرایا جائے۔ معاشرے میں موجود برائیوں کے خاتمے اور تمام کمزوریوں کے تدارک کے لئے عملاً کام کیا جائے۔ میٹنگ کے دوران سابق سیکرٹری انجمن حسینیہ نے اپنے دور میں انجمن حسینیہ کی کمزوریوں کی نشاندھی کی اور اس سلسلے میں اپنی تجاویز پیش کرنے کے علاوہ اصلاحات کے لئے اپنی سطح پر اقدامات کا بھی تذکرہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے یہ تجاویز پیش امام محترم شیخ فدا حسین مظاہری کے سامنے بھی رکھی ہیں۔ جن کے ساتھ انہوں نے اتفاق بھی کیا ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: اسسٹنٹ پروفیسر سر انجمن حسینیہ کی نمائندگی کے حوالے سے نے شرکت کی کا اہتمام کیا جائے کے علاوہ کے لئے پیش کی کرم کے

پڑھیں:

کراچی، نوجوان لڑکی کو گھر میں گھس کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، والد کی مدعیت میں مقدمہ درج

کراچی:

شہر قائد میں گلشن معمار پولیس نے نوجوان لڑکی کو گھر میں گھس کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کا مقدمہ والد کی مدعیت میں درج کرلیا۔

اس حوالے سے مدعی مقدمہ جاوید اقبال نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ بہادر گوٹھ میں کارپٹ کی دکان پر کام کرتا ہوں جبکہ اہلیہ گھریلو ملازمہ ہے۔ 

23 جولائی کو میں اور اہلیہ صبح 9 بجے اپنے اپنے کام پر چلے گئے جبکہ گھر پر 18 سالہ بیٹی اکیلی تھی۔ 

مدعی کے مطابق صبح سوا نو بجے 2 لڑکے ہمارے گھر میں زبردستی داخل ہوئے جو کہ شلوار قمیض پہنے ہوئے تھے جبکہ سامنے آنے پر میری بیٹی انھیں شناخت کر سکتی ہے۔ 

مدعی کے مطابق دونوں نے میری بیٹی کو پکڑا اور کمرے میں لیجا کر اس کے ساتھ زیادتی کی اور موقع سے فرار ہوگئے۔ 

واقعے کے بعد میری بیٹی نے بذریعہ فون مجھے اطلاع دی جس کے بعد میں اور میری اہلیہ گھر پہنچ گئے۔ 

واقعے کی مدد گار 15 پولیس کو اطلاع دی جو موقع پر پہنچ گئی، مدعی کے مطابق میرا دعویٰ 2 نامعلوم صورت شناس لڑکوں پر میرے گھر میں گھس کر بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کا ہے لہذا قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔ 

گلشن معمار پولیس نے نوجوان لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کا مقدمہ نمبر 356 سال 2026 بجرم دفعہ 376 چونتیس کے تحت درج کر کے مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے کر دیا ۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، نوجوان لڑکی کو گھر میں گھس کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، والد کی مدعیت میں مقدمہ درج
  • پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو امریکا کی مدد پر فوجی بیسز نشانہ بنانے کی دھمکی
  • پاکستان ڈی ایٹ ممالک کے ساتھ مضبوط معاشی شراکت داری قائم کرنا چاہتا ہے، عرفان سومرو
  • آزاد کشمیر الیکشن کے حوالے سے میڈیا کیلیے ضابطہ اخلاق جاری
  • ’مضبوط رہیں‘، ریپر طلحہ انجم کا بھارتی طلبا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی
  • امریکا کی 250 ویں سالگرہ 5 روزہ نمائش، آزادی کے تصور پر پاکستانی آرٹسٹس کے فن پارے توجہ کا مرکز
  • آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع
  • حضرت داتا گنج بخش ؒ کا سالانہ عرس; انتظامات کے حوالے سے خصوصی اجلاس
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • جامعہ کراچی میں سالانہ یومِ حسینؑ، شیعہ سنی علماء کا خطاب، اساتذہ و طلباء کی شرکت