اپنے بیان میں کوئٹہ کے تاجروں نے کہا کہ مختلف علاقوں میں صفا کوئٹہ کے اہلکاروں نے دکانداروں سے صفائی کے نام پر رقوم وصول کیں، جو غیر قانونی، غیر اخلاقی اور عوام دشمن اقدام ہے۔ اسلام ٹائمز۔ تاجروں نے صفا کوئٹہ کی جانب سے دکانداروں سے صفائی کی مد میں پیسے وصول کرنے کی مذمت کرتے ہوئے اسے میٹروپولیٹن کوئٹہ کی نااہلی قرار دی ہے۔ اپنے مشترکہ بیان میں مرکزی تنظیم تاجران بلوچستان کے ترجمان کاشف حیدری، رکن صوبائی کونسل عزت اللہ کاظمی و دیگر نے کہا گزشتہ دنوں علمدار روڈ، جناح روڈ، پرنس روڈ، میکانگی روڈ اور منان چوک سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں صفا کوئٹہ کے اہلکاروں نے دکانداروں سے صفائی کے نام پر رقوم وصول کیں، جو غیر قانونی، غیر اخلاقی اور عوام دشمن اقدام ہے۔ انہوں نے کہا کہ صفائی کا نظام برقرار رکھنا میٹروپولیٹن کارپوریشن کی بنیادی ذمہ داری ہے، مگر اس کی کارکردگی گزشتہ طویل عرصے سے صفر کے برابر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مذہبی اجتماعات، مجالس اور جلسے جلوس کے دوران بھی شہر میں صفائی ستھرائی کا کوئی خاطرخواہ انتظام نظر نہیں آتا، جس کے باعث عوام اور تاجر برادری کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اب جب شہر کو صفا کوئٹہ کے حوالے کیا گیا ہے تو صفائی کا نظام مزید درہم برہم ہوچکا ہے۔ جگہ جگہ گندگی، کچرے کے ڈھیر اور تعفن نے شہری زندگی کو متاثر کر دیا ہے، جبکہ دوسری طرف ٹیکسوں اور بلوں سے پہلے ہی پریشان تاجروں سے صفائی کی مد میں پیسے مانگنا ظلم کے مترادف ہے۔ تاجر رہنماؤں نے کہا کہ اگر انتظامیہ نے فوری طور پر ان غیر قانونی وصولیوں کا نوٹس نہ لیا اور تاجروں کو ریلیف فراہم نہ کیا، تو مرکزی تنظیم تاجران بلوچستان احتجاجی تحریک شروع کرنے پر مجبور ہوگی۔ جس کی تمام تر ذمہ داری متعلقہ اداروں پر عائد ہوگی۔ انہوں نے واضح کیا کہ تاجر برادری متحد ہے، کسی ناجائز اقدام کو برداشت نہیں کرے گی اور اگر مسائل حل نہ کیے گئے تو آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان جلد کیا جائے گا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: صفا کوئٹہ نے کہا کہ کوئٹہ کے سے صفائی

پڑھیں:

پنجاب کابینہ میں توسیع، دو نئے وزرا نے حلف اٹھا لیا

گورنرپنجاب سردار سلیم حیدر خان نے پنجاب کابینہ میں نئے شامل ہونے والے منسٹر رانا محمد اقبال اور منشا اللہ بٹ سے ان کے عہدے کا حلف لیا۔

حلف برادری تقریب میں اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد، زیر اقبال چنڑ سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب،چیف سیکرٹری پنجاب اور پوری صوبائی کابینہ نے شرکت کی۔ 

نئی تعینات ہونے والی وزیر اعلی کی ایڈوائزر انوشہ رحمان نے بھی تقریب میں شرکت کی جبکہ چیف سیکرٹری پنجاب نے حلف کا تقرر نامہ پڑھ کر سنایا۔

گورنر ہاؤس میں ہونے والی حلف برادری تقریب میں سیاسی اور سماجی لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

 

 

متعلقہ مضامین

  • امن و امان کے قیام کیلیے آئی جی بلوچستان نے صحافیوں سے تعاون مانگ لیا
  • وہاڑی، گجر اور ڈاہا برادری میں تصادم، فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق، 7 زخمی
  • بفرزون میںحنیفیہ فاسٹ فوڈ کی نئی برانچ کا افتتاح
  • سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ اور سندھ یونیورسٹی میں صفائی کے نظام پر معاہدہ
  • دیوالی ؛ دو روزہ تعطیل کا اعلان
  • بی ایل اے صرف سکیورٹی فورسز کی نہیں، بلکہ بلوچ عوام کی دشمن ہے، سرفراز بگٹی
  • وفاقی وزیرِ ریلوے محمد حنیف عباسی کی زیرِ صدارت وزارتِ ریلوے میں پشاور ریلوے ڈویژن کے امور پر ایک اہم اجلاس
  • پنجاب کابینہ میں توسیع، دو نئے وزرا نے حلف اٹھا لیا
  • کوئٹہ ٹریفک اصلاحات کیس؛ سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ میں آٹو رکشوں کے داخلے پر مکمل پابندی عائد