بفرزون میںحنیفیہ فاسٹ فوڈ کی نئی برانچ کا افتتاح
اشاعت کی تاریخ: 14th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (کامرس رپورٹر) کراچی کے معروف فوڈ برانڈ حنیفیہ فاسٹ فوڈ کی نئی برانچ کا افتتاح گزشتہ روز سیکٹر اے بفرزون میں شاندار تقریب کے ساتھ کیا گیا۔افتتاحی تقریب میں معروف کاروباری شخصیات سندھ تاجر اتحاد کے صدر ارشد کم کم ، رضوان عرفان، کاشف صابرانی، جاوید شمس، آصف گلفام، کاشف سلاٹ، جاوید صدیقی سمیت متعدد تاجر و کاروباری رہنماؤں نے شرکت کی۔اس موقع پر حنیفیہ فاسٹ فوڈز کے روح رواں محمد سعید قریشی حنیفیہ نے مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا جب کہ تاجر رہنماؤں کی جانب سے پھول بھی پیش کیے گئے۔کاروباری رہنماؤں نے افتتاح کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حنیفیہ فاسٹ فوڈ نے ہمیشہ معیار، صفائی اور منفرد ذائقے کے ذریعے عوام کا اعتماد حاصل کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مقامی برانڈز کی ترقی نہ صرف روزگار کے مواقع فراہم کرتی ہے بلکہ ملکی معیشت کے استحکام میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہے ۔ تقریب میں شریک شہریوں نے حنیفیہ کے مشہور ہنٹربیف، برگر، بروسٹ اور مندی سے لطف اندوز ہوتے ہوئے برانڈ کے ذائقے اور معیار کو سراہا۔تقریب کے اختتام پر محمد سعید قریشی نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ حنیفیہ فاسٹ فوڈ اپنے صارفین کو بہترین اور معیاری کھانے فراہم کرنے کے عزم پر قائم ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
جاوید بلوانی مستعفی ، ریحان حنیف کراچی چیمبر کے نئے صدر منتخب
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی(کامرس رپورٹر) کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی ایگزیکٹو کمیٹی نے محمد جاوید بلوانی، ضیاء العار فین اور فیصل خلیل احمد کے بطور صدر، سینئر نائب صدر اور نائب صدر کے عہدوں سے استعفے باضابطہ طور پر منظور کر لیے۔ ان کے استعفے سیکریٹری جنرل کو موصول ہونے کے بعد اس مقصد کے لیے طلب کردہ ہنگامی اجلاس میں ایگزیکٹو کمیٹی نے منظوری دی۔ بعد ازاں، ایگزیکٹو کمیٹی کا ایک خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں 2024–26 کی مدتِ کار کے بقیہ عرصے کے لیے نئے عہدیداران کا انتخاب عمل میں لایا گیا۔ اس اجلاس میں محمد ریحان حنیف کو متفقہ طور پر صدر، محمد رضا کو سینئر نائب صدر اور محمد عارف لاکھانی کو نائب صدر کراچی چیمبر منتخب کیا گیا۔بزنس مین گروپ کے چیئرمین زبیر موتی والا نے سبکدوش ہونے والے عہدیداران، بالخصوص صدر محمد جاوید بلوانی کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی متحرک قیادت، عزم اور شاندار کارکردگی نے مشکل حالات میں تجارت و صنعت کے مفادات کا بھرپور دفاع کیا۔ انہوں نے کہا کہ جاوید بلوانی کی قیادت میں کراچی چیمبر نے توانائی کے نرخوں، زائد ٹیکسیشن اور ڈاکیومنٹیشن کے چیلنجز سمیت متعدد اہم معاشی معاملات پر کاروباری و صنعتی برادری کی متحدہ آواز بلند کی۔ سبکدوش ٹیم نے کراچی بھر کے ٹریڈ باڈیز اور صنعتی ایسوسی ایشنز کے درمیان ہم آہنگی کو فروغ دیا، جس سے چیمبر کی حیثیت بطور نجی شعبے کی مرکزی آواز مزید مستحکم ہوئی۔زبیر موتی والا نے مزید کہا کہ کراچی چیمبر میں اپنے دور میںسبکدوش عہدیداران نے وفاقی و صوبائی حکومتوں، ریگولیٹرز اور پالیسی سازوں کے ساتھ مضبوط رابطے برقرار رکھے اور ہمیشہ کاروباری برادری کے حقوق کے لیے آواز اٹھائی۔ انہوں نے گیس و بجلی کے زائد بلنگ، صنعتی انفراسٹرکچر اور کراچی میں امن و امان کے معاملات کو بھرپور محنت و عزم کے ساتھ اجاگر کیا۔ ان کی کاوشوں سے کے سی سی آئی کی ساکھ اور وقار میں نمایاں اضافہ ہوا اور یہ ادارہ حقیقی معنوں میں کراچی کی کاروباری برادری کی نمائندہ آواز کے طور پر ابھرا۔چیئرمین بی ایم جی زبیر موتی والا نے نو منتخب صدر محمد ریحان حنیف، سینئر نائب صدر محمد رضا اور نائب صدر محمد عارف لا کھانی کو مبارکباد پیش کی اور اس امید کا اظہار کیا کہ وہ سبکدوش ہونے والے عہدیداران کی طرح بھرپور جذبے، دیانت داری اور عزم کے ساتھ کراچی کی کاروباری و صنعتی برادری کی خدمت جاری رکھیں گے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ بھی کیا کہ بزنس مین گروپ کراچی چیمبر کی قیادت کو رہنمائی اور تعاون فراہم کرتا رہے گا تاکہ تجارت و صنعت کے مفادات کا تحفظ اور کراچی و پاکستان کی معیشت کی ترقی و خوشحالی کو فروغ دیا جا سکے۔