data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی: امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان اور نائب امیر و اپوزیشن لیڈر کے ایم سی سیف الدین ایڈووکیٹ کی قیادت میں جماعت اسلامی کے 9 ٹاؤن چیئرمینوں پر مشتمل وفد نے وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ سے ملاقات کی، جس میں شہر کے بڑھتے ہوئے بلدیاتی مسائل، عوامی مشکلات، اور انتظامی نااہلی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں نائب امیر کراچی سلیم اظہر سمیت دیگر ذمہ داران بھی شریک تھے, وفد نے وزیر بلدیات کو شہر میں پانی، سیوریج، صفائی، ٹوٹی سڑکوں اور غیر قانونی تعمیرات جیسے سنگین مسائل سے آگاہ کیا۔

سیف الدین ایڈووکیٹ نے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ واٹر کارپوریشن کی کارکردگی مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے، شہر کے 50 فیصد علاقے پانی سے محروم ہیں، سیوریج نظام تباہ حالی کا شکار ہے اور یوسیز کو واٹر کارپوریشن کے ناکام کام خود انجام دینے پڑ رہے ہیں حالانکہ یہ ان کے دائرہ اختیار میں نہیں آتے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ بھی عوامی خدمت میں ناکام ثابت ہوا ہے، صفائی کے لیے عملہ نہایت کم تعداد میں تعینات ہے، جب کہ یہ ادارے منتخب نمائندوں کے سامنے جوابدہ نہیں ہیں، جس کے باعث مسائل بڑھتے جا رہے ہیں۔

وفد نے اس بات پر بھی تشویش کا اظہار کیا کہ صوبائی اور ڈسٹرکٹ اے ڈی پی کی اسکیموں میں ٹاؤن اور یوسی چیئرمینوں کی تجاویز شامل نہیں کی جاتیں، نہ ہی ان منصوبوں پر عملدرآمد کے دوران عوامی نمائندوں کو اعتماد میں لیا جاتا ہے۔ اس کے نتیجے میں اربوں روپے کے منصوبے غیر مؤثر ثابت ہو رہے ہیں اور عوام ان سے کوئی فائدہ حاصل نہیں کر پا رہے۔

جماعت اسلامی کے ٹاؤن چیئرمینوں نے K-4 منصوبے، کریم آباد انڈر پاس، اور ریڈ لائن بی آر ٹی کی تاخیر پر بھی شدید تشویش ظاہر کی، اور کہا کہ ان منصوبوں کی بد انتظامی سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

اسی طرح وفد نے شہر بھر میں بڑھتی ہوئی غیر قانونی تعمیرات اور ایس بی سی اے کی مبینہ سرپرستی پر سخت تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ اس حوالے سے سخت کارروائی کی جائے۔

وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ نے وفد کی آمد کا خیرمقدم کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے رہنماؤں کی تجاویز کو سراہاتے ہوئے  کہا کہ بعض امور میں جماعت اسلامی کے تعاون کی ضرورت ہے، خاص طور پر اداروں کے باہمی رابطے، قانون سازی، اور پالیسی میں بہتری کے حوالے سے۔

آخر میں امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے اُمید ظاہر کی کہ اگر باہمی رابطہ اور تعاون بڑھایا جائے تو کراچی کے عوامی مسائل کے حل میں نمایاں پیشرفت ممکن ہے۔

ویب ڈیسک وہاج فاروقی.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: جماعت اسلامی کے وفد نے کہا کہ

پڑھیں:

سرحد پر طالبان کی بلااشتعال فائرنگ، سوات و مالا کنڈ میں عوامی ردِعمل

—فائل فوٹو

پاک افغان سرحد پر طالبان کی بلااشتعال فائرنگ کے خلاف سوات اور مالاکنڈ کے عوام نے ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔

سوات اور مالا کنڈ کے عوام نے کہا ہے کہ پاکستان کے عوام پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

شہریوں نے کہا ہے کہ پاک فوج نے بھارت کو بھی سبق سکھایا تھا، وہ اب طالبان کو بھی سبق سکھائے گی۔

افغان طالبان کی جارحیت کے خلاف بٹ خیلہ میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، جس میں تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

مظاہرین نے کہا کہ پاکستانی فوج کے ساتھ ہر محاذ پر لڑنے کے لیے تیار ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • سندھ حکومت ، میئر کراچی اور اورنگی کے چیئرمین ناکام ہوگئے، مدثر انصاری
  • جامعہ کراچی میں Echo of Palestineطلبہ کا فلسطینی عوام سے والہانہ اظہارِ یکجہتی
  • کراچی کے عوام مسائل کی دلدل میں، جماعت اسلامی وفد کی ناصر شاہ سے اہم ملاقات
  • چیئرمین یونین کونسل 58ٹنڈوجام حاجی غلام علی گوپانگ عوامی مسائل جاننے کے لیے کھلی کچہری میں عوامی مسائل معلوم کر رہے ہیں
  • کراچی : جماعت اسلامی صفورہ ٹاؤن کے کو آرڈینیٹر حماد اللہ بھٹو کی قیادت میں وفد ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر جاں بحق ہونے والے نوجوان عدنان مگسی کے والد اکبر مگسی سے تعزیت کے بعد دعائے مغفرت کر رہا ہے
  • سیز فائر حماس کی فتح، آزاد فلسطینی ریاست کا قیام منزل ہے، فضل احد
  • ناصر حسین شاہ نے پاکستان لائف اسٹائل فرنیچر نمائش کاافتتاح کردیا
  • سرحد پر طالبان کی بلااشتعال فائرنگ، سوات و مالا کنڈ میں عوامی ردِعمل
  • پی ٹی آئی کا سہیل آفریدی کی بلامقابلہ کامیابی کیلئے اے این پی سے رابطہ