data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی ضلع کیماڑی کے تحت بلدیہ ٹاؤن، پٹنی ہسپتال کے قریب ”غزہ سولڈیرٹی فیملی پروگرام” کا انعقاد کیا گیا، جس کا عنوان ”غزہ دی لینڈ آف ریزسٹنس” تھا۔ پروگرام میں خواتین اور بچوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔اس موقع پر چھوٹے بچوں کے لیے تقاریر، ٹیبلوز اور نظموں کے مقابلے رکھے گئے، جبکہ بچوں نے پینٹنگز کے ذریعے بھی اہل غزہ سے اپنی بھرپور محبت اور یکجہتی کا اظہار کیا۔ پروگرام کے دوران شرکاء نے غزہ کی تاریخی اہمیت، اسرائیلی مظالم اور حماس کی جنگی و سفارت کاری کی حکمت عملیوں پر بھی روشنی ڈالی۔تقریب سے امیر جماعت اسلامی ضلع کیماڑی فضل احد، صدر جماعت اسلامی یوتھ ضلع کیماڑی خالد خان یوسف زئی اور دیگر نے خطاب کیا۔ فضل احد نے اپنے خطاب میں زور دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں غزہ کی حمایت جاری رکھنی چاہیے۔ انہوں نے سیز فائر کو بلاشبہ اہل غزہ اور حماس کی فتح قرار دیا، مگر ساتھ ہی خبردار کیا کہ اسرائیل ایک ناقابل بھروسہ دشمن ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھوک، پیاس اور مظالم کے ایک نہ ختم ہونے والے سلسلے سے گزرنے کے باوجود، آج بلدیہ ٹاؤن میں بھی عارضی سیز فائر کی خوشی محسوس کی جا رہی ہے، کیونکہ پاکستان کی عوام کے دل غزہ کی عوام کے ساتھ دھڑکتے ہیں، یہ امت مسلمہ کا رشتہ ہے۔فضل احد نے واضح کیا کہ یہ کوئی سیاسی پوائنٹ سکورنگ کا پروگرام نہیں ہے، بلکہ یہ جماعت اسلامی ہی ہے جس نے پورے ملک کو غزہ کے ایشو پر یکجا کیا ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ اس طرح کے پروگرام جاری رہیں گے تاکہ عوام کو فلسطین کا پیغام اور ان سے محبت کا درس دیا جا سکے۔انہوں نے مزید کہا کہ غزہ مجاہدوں اور غازیوں کی سرزمین ہے، یہ پہلے بھی نہیں جھکے تھے اور اب بھی نہیں جھکیں گے، لیکن اس معرکے میں بہت سے منافق اور امت کے غدار بے نقاب ہوئے۔ درحقیقت غزہ کے عوام ہی آزاد ہیں، جبکہ باقی امت مسلمہ کے حکمران اسرائیل کے غلام ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ ان غلام حکمرانوں سے نجات بھی فلسطین اور غزہ کی حمایت کے مترادف ہے، اور جماعت اسلامی انہی کے خلاف پاکستان میں برسر پیکار ہے۔

 

اسٹاف رپورٹر گلزار.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: جماعت اسلامی انہوں نے غزہ کی

پڑھیں:

جماعت اسلامی کے وفد کی شہید عدنان مگسی کے والد سے تعزیت

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251013-08-23
کراچی (رپورٹر) جماعت اسلامی صفورہ ٹاؤن کے کوآرڈینیٹر حماد اللہ بھٹو کی قیادت میں جماعت اسلامی کے ایک وفد نے وکیل سوسائٹی سچل گوٹھ پہنچ کر حالیہ دنوں ڈکیتی کے دوران جاں بحق ہونے والے نوجوان عدنان مگسی کے والد اکبر مگسی سے تعزیت کی۔ وفد نے مرحوم کے لیے مغفرت، درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔اس موقع پر صفورہ ٹاؤن کے اپوزیشن لیڈر سکندر بلوچ، دیگر رہنما سکندر دھامراہ، امیر تنیو اور عبداللہ اجن بھی موجود تھے۔ جماعت اسلامی کے رہنماؤں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ امن و امان کی بحالی، جرائم کے خاتمے اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔

سیف اللہ

متعلقہ مضامین

  • سری نگر:جماعت اسلامی،حریت کارکنوں کے گھروں پر چھاپے
  • کے پی کا نیا وزیر اعلی پرچی نہیں فرشی ہے جو سلام کر کر کے وزیر اعلیٰ بنا ہے‘ عظمیٰ بخاری
  • امریکی صدر کے خطاب کے دوران اسرائیلی پارلیمنٹ میں احتجاج، فلسطینی ریاست کے حق میں نعرے
  • حماس نے 7 اسرائیلی یرغمالی رہا کر دیے، فلسطینی قیدیوں کے تبادلے کی تیاریاں جاری
  • جماعت اسلامی کے وفد کی شہید عدنان مگسی کے والد سے تعزیت
  • افغانستان کی سر زمین پاکستان کے خلاف استعمال ہو رہی ہے، امیر جماعت اسلامی
  • ریاست اور عوام افغانستان سے اٹھنے والی دہشتگردی کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے: آئی ایس پی آر
  • غزہ کی حکمرانی فلسطین کا داخلی معاملہ ہے، غیر ملکی سرپرستی قبول نہیں: حماس
  • ٹرمپ امن منصوبے پر حماس کا جواب