لاہور چیمبر کی نومنتخب قیادت کو مبارکباد
اشاعت کی تاریخ: 14th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور (کامرس ڈیسک ) لاہور چیمبر کی نومنتخب قیادت کو مبارکباد دینے کیلئے داروغہ انڈسٹری اونرز ایسوسی ایشن کے وفد نے صدر لاہور چیمبر فہیم الرحمن سہگل، سینئر نائب صدر تنویر احمد شیخ اور نائب صدر خرم لودھی کو ہار اور پگڑیاں پہنائیں۔ وفد کی سربراہی ایگزیکٹو کمیٹی رکن شعبان اختر کر رہے تھے جبکہ سابق صدر محمد علی میاں، سابق نائب صدر طاہر منظور چوہدری ایگزیکٹو کمیٹی ممبران عرفان احمد قریشی ، فردوس نثار ، رانامحمد نثار سابق ایگزیکٹو کمیٹی ممبران شیخ سجاد افضل ،ملک ندیم نے شرکت کی۔ وفد میں شہزاد سلیم، رمیض دیوان ،مجید الیاس ، نعیم مغل ،ناصر خان ، رانا ریاض ، عمر عبداللہ ، رضاشامی انجم بشیر ، حاجی نثار اور کثیر تعداد میں تاجر شامل تھے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
گورنرخیبرپختونخوا نومنتخب وزیراعلیٰ سے کل 4 بجے تک حلف لیں، پشاور ہائیکورٹ کا حکم
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پشاور: پشاور ہائیکورٹ نے خیبرپختونخوا کے نئے وزیرِاعلیٰ کی حلف برداری میں تاخیر سے متعلق پاکستان تحریکِ انصاف کی آرٹیکل 255 کے تحت دائر آئینی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔
پشاور ہائیکورٹ نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کو نو منتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سے کل 4 بجے تک حلف لینے کا حکم دے دیا۔
عدالت نے حکم دیا کہ 4 بجے تک اگر گورنر حلف نہ لیں تو پھر اسپیکر حلف لے لیں۔
فیصلے کے مطابق علی امین گنڈاپور نے استعفیٰ دے دیا تھا، قانون کے مطابق نئے وزیر اعلیٰ کا انتخاب کیا جانا ہے، قانون کے مطابق نئے وزیر اعلیٰ سے حلف لینا ضروری ہے۔
عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ قانون کے مطابق بغیر تاخیر سے نو منتخب وزیر اعلیٰ سے حلف لینا چاہئے، گورنر خیبرپختونخوا اپنی آئینی ذمہ داری پوری کرتے ہوئے حلف لیں۔
فیصلے کے مطابق حلف لینے کا عمل بغیر کسی تاخیر کے مکمل کیا جائے، 15 اکتوبر تک حلف لے لیا جائے۔