data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

گذشتہ دنوں سماجی رابطہ کمیٹی کے صدر راجہ محمد ریاض کی میزبانی میں ایک فکری اور سماجی نشست کا انعقاد کیا گیا۔ نسشت کے مہمانِ خصوصی اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل برائے سائنس و ٹیکنالوجی جناب آفتاب احمد کھوکھرتھے۔ میزبان راجہ محمد ریاض نے معزز مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا اور کمیٹی کے مقاصد، خدمات اور جاری سرگرمیوں پر روشنی ڈالی۔ تقریب میں ممتاز علمی و سماجی شخصیات نے شرکت کی، جن میں پروفیسر ڈاکٹر محمد معین الدین، جناب آصف بٹ، انجینئر افضل غازی، جناب نعمان تصدق، جناب ماجد، جناب عامر، جناب عثمان، اور جناب نورالحسن گجر شامل تھے۔ نشست کے دوران شرکاء نے عالمی سیاسی و سماجی حالات، بین الاقوامی تبدیلیوں اور ابھرتے ہوئے سماجی رجحانات پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ تمام مقررین نے سنجیدگی اور فکری گہرائی کے ساتھ اظہارِ خیال کیا، جس سے ایک علمی و فکری ماحول پیدا ہوا۔ مہمانِ خصوصی جناب آفتاب احمد کھوکھر نے اپنے اختتامی خطاب میں بین الاقوامی تعلقات، سائنسی و تکنیکی تعاون، اور عالمِ اسلام کو درپیش عصری چیلنجز پر جامع اور فکرانگیز گفتگو کی۔ یہ نشست یہ نشست سماجی رابطہ کمیٹی کی علمی و فکری سرگرمیوں میں ایک اہم سنگِ میل ثابت ہوئی۔

 

مسرت خلیل گلزار.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

مسلم لیگ (ن ) آزاد کشمیر کے سینئر رہنما راجہ محمد نصیر احمد خان انتقال کر گئے

سٹی 42 : مسلم لیگ (ن ) آزاد کشمیر کے سینئر رہنما اور سابق وزیر بلدیات راجہ محمد نصیر احمد خان انتقال کر گئے۔

 مرحوم گزشتہ طویل عرصہ سے علیل تھے۔ راجہ نصیر آزادکشمیر کے انتخابی حلقے سہنہ کوٹلی سے متعدد بار ممبر اسمبلی منتخب ہوئے اور وزارت کے منصب پر فائز رہے۔ اُن کا شمار پاکستان مسلم لیگ( ن )آزادکشمیر کے سنیئر رہنماؤں میں ہوتا تھا۔ موت کی خبر نے ضلع کوٹلی سمیت پورے آزادکشمیر کو سوگوار کردیا ہے۔

قبائلی عوام نےافغانستان کے حمایت یافتہ دہشتگردوں کیخلاف ہتھیار اٹھانے کا اعلان کردیا

قائد مسلم لیگ ن میاں نوازشریف، وزیر اعظم شہبازشریف سمیت ن لیگی قیادت نے اُن کے انتقال پر انتہائی افسوس کا اظہار کیا، پارٹی کیلئے ان کی خدمات کو سراہا۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان بینکس ایسوسی ایشن کی جانب سے سعودی وفد کی میزبانی جوپاکستان میں اسٹریٹجک سرمایہ کاری کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت ہے
  • پاکستان بینکس ایسوسی ایشن کی جانب سے سعودی وفد کی میزبانی پاکستان میں اسٹریٹجک سرمایہ کاری کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت
  • بی جے پی دھاندلی کے بغیر ایک بھی سیٹ نہیں جیت سکتی، عمر عبداللہ
  • سیکرٹری جنرل رابطہ عالم اسلامی ڈاکٹر عبدالکریم 6روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے
  • وادی کشمیر کی تازہ صورتحال پر کشمیری رہنماء غلام نبی پروانہ کا خصوصی انٹرویو
  • مسلم لیگ (ن ) آزاد کشمیر کے سینئر رہنما راجہ محمد نصیر احمد خان انتقال کر گئے
  • سیکرٹری جنرل رابطہ عالم اسلامی ڈاکٹرعبدالکریم 6 روزہ دورے پرپاکستان پہنچ گئے
  • مصر پیر کو عالمی امن سربراہی اجلاس کی میزبانی کرے گا
  • گزشتہ روز لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں،سلمان اکرم راجہ