2025-10-15@01:35:29 GMT
تلاش کی گنتی: 6

«فیفا ورلڈ کپ 2026 کے لیے»:

    سعودی عرب کی قومی فٹ بال ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فیفا ورلڈ کپ 2026 کے لیے اپنی جگہ پکی کرلی۔ یہ بھی پڑھیں: قطر نے فیفا ورلڈ کپ 2026 کے لیے کوالیفائی کرلیا یہ کامیابی ٹیم کے شاندار ورلڈ کپ سفر کا ساتواں اور مسلسل دوسرا باب ہے۔ عالمی مقابلے 11 جون سے 19 جولائی 2026 تک امریکا، کینیڈا اور میکسیکو میں منعقد ہوں گے۔ فیصلہ کن معرکہ منگل کی شب جدہ کے کنگ عبداللہ اسپورٹس سٹی کے الانما اسٹیڈیم میں اردنی ریفری ادہم مخادمہ کی نگرانی میں کھیلا گیا۔ مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر رہا، مگر سعودی ٹیم کو برتری کے اصول کی بنیاد پر اگلے مرحلے کا اعزاز حاصل ہوا۔ پہلے ہاف میں صالح...
    قطر نے متحدہ عرب امارات کو 1-2 سے شکست دے کر فیفا ورلڈ کپ 2026 میں جگہ بنالی۔ یہ بھی پڑھیں: فیفا ورلڈ کپ 2026 کے لیے ٹکٹس کی فروخت کا آج سے آغاز، اس بار قیمتیں کیا رکھی گئیں؟ آج کا میچ دوحہ کے جاسم بن حمد اسٹیڈیم میں کھیلا گیا، جہاں آغاز سے ہی دونوں ٹیموں کے درمیان سخت مقابلہ رہا، تاہم قطر نے بہتر حکمتِ عملی اور مؤثر کھیل کے ذریعے برتری حاصل کی۔ 2 گول کی برتری کے بعد یو اے ای نے آخری لمحات میں ایک گول کیا، مگر قطر کی برتری برقرار رہی اور وہ فاتح ٹھہرا۔ دوسری جانب افریقہ میں کھیلے گئے ورلڈ کپ کوالیفائر کے فیصلہ کن میچ میں کیپ وردے نے اسواتینی...
    فیفا نے فٹ بال ورلڈ کپ 2026 کے ٹکٹس کی فروخت کا پہلا مرحلہ شروع کر دیا۔ فیفا انتظامیہ کے مطابق شائقین گروپ اسٹیج کے میچز کے لیے کم از کم 60 ڈالر جبکہ فائنل کے لیے سب سے مہنگی نشست 6,730 ڈالر میں حاصل کرسکیں گے۔ یہ بھی پڑھیے: فیفا ورلڈ کپ 2026 کی قرعہ اندازی رواں برس دسمبر میں ہوگی فیفا کے مطابق ٹکٹ سیلز 3 مراحل میں مکمل ہوں گے۔ پہلے مرحلے میں ویزا کارڈ ہولڈرز کے لیے خصوصی پری سیل کا اہتمام کیا گیا ہے۔ اس کے لیے رجسٹریشن 10 ستمبر صبح 11 بجے شروع ہوئی جو 19 ستمبر تک جاری رہے گی۔ کامیاب درخواست گزاروں کو 29 ستمبر سے ای میل کے ذریعے مطلع کیا...
    کرسٹیانو رونالڈو کا کہنا ہے کہ انہوں نے فیفا کلب ورلڈ کپ میں شرکت کے بجائے آرام کو ترجیح دی ہے تاکہ وہ اپنے کلب اور قومی ٹیم کے لیے اپنے کھیل کے کیریئر کو طویل عرصے تک جاری رکھ سکیں۔ حال ہی میں اپنی قومی ٹیم کو یوئیفا نیشنز لیگ کا ٹائٹل جتوانے والے پرتگالی اسٹار نے یہ بات سعودی پرو لیگ کے کلب النصر کے ساتھ اپنے معاہدے کی توسیع کی چند روز بعد کہی۔ یہ بھی پڑھیں: کرسٹیانو رونالڈو کا بڑا فیصلہ، دنیا بھر میں مداح خوشی سے جھوم اٹھے النصر نے جمعرات کو اعلان کیا تھا کہ رونالڈو نے مزید 2 سال کے لیے نیا معاہدہ کیا ہے، جس کے تحت وہ اپنی 42ویں سالگرہ کے بعد...
    اردن اور ازبکستان نے 2026 کے فیفا ورلڈ کپ کے لیے اپنی جگہ پکی کر لی ہے۔ عمان کے خلاف 0-3 کی شاندار فتح نے نہ صرف اردنی ٹیم کو گروپ بی میں سرفہرست 2 ٹیموں میں شامل کیا بلکہ یہ کامیابی ان کے فٹبال کی تاریخ میں ایک نیا باب بھی رقم کر گئی۔ اس میچ میں علی علوان نے ہیٹ ٹرک اسکور کرکے فتح میں کلیدی کردار ادا کیا۔ ادھر جنوبی کوریا کی ٹیم ’ٹیگوک واریئرز‘ نے بھی عراق کو 0-2 سے شکست دے کر مسلسل گیارہویں بار ورلڈ کپ میں جگہ بنائی۔ اس میچ میں عراق کے علی الحمادی کو ابتدا ہی میں سرخ کارڈ دکھایا گیا، جس کے بعد کم جن گیو اور او ہیون گیو...
    امریکی صدر نے 2026 کے فیفا ورلڈ کپ کی تیاریوں کے لیے وائٹ ہاؤس میں ٹاسک فورس قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ ٹاسک فورس کی سربراہی خود کریں گے۔ ٹاسک فورس مختلف حکومتی ایجنسیوں کے تعاون سے ٹورنامنٹ کی سیکیورٹی اور منصوبہ بندی کی نگرانی کرے گی۔ امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق فیفا ورلڈ کپ 2026 امریکا، کینیڈا اور میکسیکو میں مشترکہ طور پر منعقد ہوگا جس میں 48 ٹیمیں حصہ لیں گی اور 104 میچز کھیلے جائیں گے۔ فائنل میچ 19 جولائی 2026 کو نیو جرسی کے میٹ لائف فٹبال اسٹیڈیم میں ہوگا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹاسک فورس کے لیے اوول آفس میں فیفا کے صدر جیانی انفنٹینو کے ساتھ ایک ایگزیکٹو آرڈر پر...
۱