جرمنی کی معروف صنعتی و انجینئرنگ کمپنی کا پاکستان میں بڑی فیکٹری لگانے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 8th, October 2025 GMT
جرمنی کی معروف صنعتی و انجینئرنگ کمپنی نے پاکستان میں بڑی فیکٹری لگانے کا اعلان کر دیا ہے جو ملک میں جرمنی کی سب سے بڑی براہ راست سرمایہ کاری ثابت ہوگی۔
وفاقی وزیر قیصر احمد شیخ کا کہنا ہے کہ پاکستان 25 کروڑ آبادی کی ایک بڑی مارکیٹ ہے جہاں سرمایہ کاری کے بےشمار مواقع موجود ہیں، پاکستان جرمنی کے ساتھ معاشی و تجارتی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کا خواہاں ہے۔
انہوں نے کے ایس بیسمنٹ سمیت دیگر بین الاقوامی کمپنیوں کو خصوصی اقتصادی زونز میں سرمایہ کاری کی دعوت دی جہاں کمپنیاں 10 سال تک تمام ٹیکسز سے مستثنیٰ ہیں۔
جرمن کمپنی کے ایس بی کے ایک اعلیٰ سطح کے وفد نے وفاقی وزیر برائے سرمایہ کاری بورڈ قیصر احمد شیخ سے ملاقات کی۔
اس دوران دوطرفہ اقتصادی تعاون، صنعتی شراکت داری اور پاکستان میں سرمایہ کاری کے نئے مواقع پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران جرمن وفد نے اعلان کیا کہ کے ایس بیکمپنی پاکستان میں ایک بڑی فیکٹری لگانے جا رہی ہے جو ملک میں جرمنی کی سب سے بڑی براہ راست سرمایہ کاری ثابت ہوگی۔
وفد نے کہا کہ جرمنی کا پاکستان میں سرمایہ کاری کا تجربہ انتہائی مثبت رہا ہے اور کمپنی پاکستان کے صنعتی شعبے میں مزید مواقع تلاش کر رہی ہے۔
اس موقع پر وفاقی وزیر قیصر احمد شیخ نے کہا کہ پاکستان 25 کروڑ آبادی کی ایک بڑی مارکیٹ ہے جہاں سرمایہ کاری کے بے شمار مواقع موجود ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان جرمنی کے ساتھ معاشی و تجارتی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کا خواہاں ہے، انہوں نے کے ایس بیسمیت سمیت دیگر بین الاقوامی کمپنیوں کو خصوصی اقتصادی زونز میں سرمایہ کاری کی دعوت دی جہاں کمپنیاں 10 سال تک تمام ٹیکسز سے مستثنیٰ ہیں۔
قیصر احمد شیخ نے مزید کہا کہ پاکستان کا اسٹاک ایکسچینج تاریخی سنگِ میل عبور کر چکا ہے اور ملک میں کاروباری ماحول تیزی سے بہتر ہو رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اقتصادی زونز میں سرمایہ کاری کے ایس بی کیلیے ایک بہترین موقع فراہم کرتی ہے کیونکہ حکومت کی سرمایہ کاری دوست پالیسیوں اور معاشی استحکام نے سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ کیا ہے۔
وفد نے حکومت پاکستان کی سرمایہ کاری کے فروغ کیلیے کی جانے والی کوششوں کو سراہا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ کے ایس بیکمپنی پاکستان کے صنعتی شعبے میں طویل المدتی شراکت داری قائم کرے گی۔
جرمنی میں قائم کے ایس بی دنیا کی صفِ اول کی صنعتی کمپنیوں میں شمار ہوتی ہے جو پمپ، والوز، والوز سسٹمز اور فلْوئیڈ انجینئرنگ سلوشنز تیار کرنے میں مہارت رکھتی ہے۔
کمپنی کی بنیاد 1871میں رکھی گئی اور آج یہ 60 سے زائد ممالک میں اپنی موجودگی رکھتی ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: میں سرمایہ کاری سرمایہ کاری کے پاکستان میں کہ پاکستان جرمنی کی کہا کہ وفد نے کے ایس
پڑھیں:
تاریخی دفاعی معاہدہ کے بعد پاک سعودی اکنامک کوریڈور کا قیام زیر غور
اسلام آباد:پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی دفاعی معاہدہ کے بعد پاک سعودی اکنامک کوریڈور کا قیام زیر غور ہے۔
ایس آئی ایف سی کی مؤثر کاوشوں نے زراعت، کان کنی سمیت دیگر شعبوں میں عالمی سرمایہ کاروں کا اعتماد جیت لیا ہے۔ سعودی عرب کے ویژن 2030 اور پاکستان کی ترقیاتی ترجیحات کی بنیاد پر اقتصادی راہداری کی منصوبہ بندی جاری ہے۔
پاک سعودی شراکت داری، گوادر پورٹ کے ذریعے جنوبی ایشیا اور مشرق وسطیٰ کے روابط کا نیا سنگِ میل ثابت ہوگا۔ پاک سعودی اکنامک کوریڈور سی پیک کی طرز پر ترقی اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع فراہم کرے گا۔
پاک سعودی اکنامک کوریڈور خطے میں سرمایہ کاری کے فروغ، روزگار کے مواقع اور جدید ٹیکنالوجی کی منتقلی کا ضامن ہے۔
رواں مالی سال پاکستان کی سعودی عرب کو برآمدات 700 ملین ڈالر سے تجاوز کر گئیں۔ سعودی سرمایہ کار زراعت، کان کنی، توانائی اور آئی ٹی کے شعبے میں اقتصادی روابط مضبوط کرنے کے خواہشمند ہیں۔
ماہرین اقتصادیات کے مطابق نیا معاہدہ سرمایہ کاروں کو طویل المدتی سرمایہ کاری کے لیے اعتماد فراہم کرے گا۔ یہ اہم منصوبہ کارپوریٹ فارمنگ، ڈیری اور گوشت کی پیداوار کے منصوبوں کی راہ ہموار کرے گا۔
پاک سعودی اقتصادی تعاون کے ذریعے حکومت اور ایس آئی ایف سی نے معاشی استحکام کے لیے اقدامات تیز کر دیے۔