جرمنی میں نو منتخب میئر چاقو حملے میں شدید زخمی، تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل
اشاعت کی تاریخ: 8th, October 2025 GMT
جرمنی میں نو منتخب میئر چاقو حملے میں شدید زخمی، تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل WhatsAppFacebookTwitter 0 8 October, 2025 سب نیوز
برلن(آئی پی ایس) جرمنی کے شہر ہیردکے کی نو منتخب میئر آئرس اشٹالزر چاقو حملے میں شدید زخمی ہوگئیں اور انہیں تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
جرمن میڈیا کے مطابق 57 سالہ آئرس اشٹالزر پر منگل کے روز ان کے گھر کے باہر چاقو سے متعدد وار کیے گئے۔ رپورٹس کے مطابق وہ زخمی حالت میں خود کو گھسیٹتے ہوئے گھر کے اندر لائیں جہاں سے انہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے منتقل کیا گیا۔
پولیس اور پراسیکیوٹرز نے مشترکہ بیان میں کہا کہ حملے کی تفتیش تمام پہلوؤں سے جاری ہے، اور کسی قریبی شخص کے ملوث ہونے کے امکان کو رد نہیں کیا جا سکتا۔
جرمن خبر رساں ایجنسی ڈی پی اے کے مطابق آئرس اشٹالزر کے 15 اور 17 سالہ بیٹے اور بیٹی کو پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق میئر کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ تاحال آئی سی یو میں زیرِ علاج ہیں۔
بلڈ اخبار نے تفتیشی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ میئر کے بیٹے نے پولیس کو بتایا کہ اس کی والدہ پر متعدد افراد نے حملہ کیا۔
یہ واقعہ نارتھ رائن ویسٹ فیلیا کے حالیہ بلدیاتی انتخابات کے فوراً بعد پیش آیا، جس کے بارے میں سیاست دانوں کا کہنا ہے کہ انتخابی مہم کے دوران غیر معمولی تلخی اور شدت دیکھنے میں آئی تھی۔
آئرس اشٹالزر، جو سوشل ڈیموکریٹک پارٹی (SPD) کی رکن ہیں، نومبر میں میئر کا عہدہ سنبھالنے والی تھیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبردو دہائیاں بیت گئیں، 8 اکتوبر کے زلزلے سے متاثرہ علاقوں کی بحالی ابھی ادھوری اسرائیل کا فریڈم فلوٹیلا پر حملہ، 3 امدادی جہازوں پر قبضہ، لائیو نشریات منقطع کردیں غزہ میں جنگ بندی کا حقیقی امکان موجود ہے، صدر ٹرمپ کا دعویٰ حماس نے غزہ جنگ بندی معاہدے کیلئے اہم مطالبات پیش کردیے شامی فوج اور کرد جنگجوں کے درمیان جھڑپوں کے بعد جنگ بندی طے پاگئی ٹرمپ منصوبے سے غزہ میں امن کی راہ ہموار ہوسکتی ہے، نیتن یاہو غزہ جنگ بندی مذاکرات، حماس نے متعدد شرائط رکھ دیںCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: حالت میں
پڑھیں:
مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال قابو سے باہر، فوری جنگ بندی ضروری ہے، انتونیو گوتریس
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ موجودہ بحران سے نکلنے کا واحد مؤثر راستہ سفارت کاری، مذاکرات اور سیاسی حل ہے، اور تمام فریقین کو کشیدگی کم کرنے کے لیے فوری اقدامات کرنے چاہییں۔ اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ خطے کی صورتحال قابو سے باہر ہوتی جا رہی ہے اور فوری طور پر لڑائی روکنا ناگزیر ہے۔ اپنے ایک بیان میں انتونیو گوتریس نے کہا کہ اب واپس پلٹنے کا وقت آ گیا ہے اور ہر جگہ جنگ و جدل کا خاتمہ ہونا چاہیے تاکہ مزید انسانی جانوں کے ضیاع کو روکا جا سکے۔
انہوں نے زور دیا کہ بحری راستوں پر آزادانہ آمدورفت بحال کی جائے، کیونکہ عالمی تجارت اور علاقائی استحکام کے لیے محفوظ بحری گزرگاہیں انتہائی اہم ہیں۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ موجودہ بحران سے نکلنے کا واحد مؤثر راستہ سفارت کاری، مذاکرات اور سیاسی حل ہے، اور تمام فریقین کو کشیدگی کم کرنے کے لیے فوری اقدامات کرنے چاہییں۔