سٹی 42 : فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو راولپنڈی میں 272ویں کور کمانڈرز کانفرنس کا انعقاد ہوا، جس میں جاری انسدادِ دہشت گردی آپریشنز، نئے خطرات اور آپریشنل تیاریوں کا جامع جائزہ لیا گیا ۔ 

اجلاس کا آغاز بھارتی پراکسیز کے دہشت گرد حملوں کے شہداء کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی سے ہوا۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک افواج کے عزم و حوصلے کو سراہا۔ اس موقع پر سیلاب کے بعد ریسکیو اور ریلیف آپریشنز میں سول انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ پاک فوج کے تعاون کو سراہا گیا۔ 

پاکستان میں8 اکتوبر کو آنیوالے تباہ کن زلزلے کو 20 برس بیت گئے، خوفناک یادیں آج بھی ذہنوں پر نقش

فورم نے جاری انسدادِ دہشت گردی آپریشنز، نئے خطرات اور آپریشنل تیاریوں کا جامع جائزہ لیا۔ فورم نے اس عزم کا اظہار کیا کہ مسلح افواج دشمن کے تمام مذموم عزائم ناکام بنانے کے لیے ہر وقت تیار ہیں۔ فورم نے دہشت گردی اور جرائم کے درمیان موجود گٹھ جوڑ اور اس کی سیاسی سرپرستی پر شدید تشویش کا اظہار کیا، کہا کہ ریاست اور عوام کے مفادات کو نقصان پہنچانے والی اس روش کو کسی صورت جاری نہیں رہنے دیا جائے گا۔ 

 ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا کا سلسلہ جاری، 2 لاکھ 17ہزار سے زائد شہری مستفید

فورم نے بھارتی سول و عسکری قیادت کے حالیہ اشتعال انگیز اور غیر ذمہ دارانہ بیانات پر شدید تشویش ظاہر کی۔ فورم نے کہا بھارتی قیادت کی جنگی جنون پر مبنی روش سیاسی مقاصد کے لیے پرانی عادت ہے۔ شرکاء نے کہا بھارتی اشتعال انگیزی خطے میں امن و استحکام کے لیے خطرہ بن سکتی ہے۔ 

فورم نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ بھارت کی کسی بھی جارحیت کا فوری اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔ کسی بھی جعلی “نئے نارمل” کا سامنا پاکستان کے “نئے نارمل” یعنی تیز اور بھرپور جوابی کارروائی سے ہوگا۔ اس موقع پر شرکاء نے بھارتی سرپرستی میں چلنے والی دہشت گرد تنظیموں جیسے فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندستان کے نیٹ ورکس کو ختم کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ 

محکمہ خزانہ نے سکولوں کے اساتذہ کی تنخواہوں کا بجٹ جاری کر دیا

فورم نے پاکستان کی حالیہ اعلیٰ سطحی سفارتی کوششوں کی اہمیت کو تسلیم کیا۔ شرکاء نے عالمی و علاقائی امن کے لیے پاکستان کے عزم کو دہرایا۔ اس کے علاوہ فورم نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اسٹریٹجک میوچوئل ڈیفنس ایگریمنٹ کا خیرمقدم کیا، یہ معاہدہ دونوں ممالک کے اسٹریٹجک تعلقات کو مضبوط بنانے اور مشترکہ دفاعی تعاون کے فروغ کے لیے سنگِ میل قرار دیا گیا۔ فورم نے کہا پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی معاہدہ مشترکہ اقدار، باہمی احترام اور امن کے مشترکہ وژن کی عکاسی کرتا ہے، معاہدہ مشرقِ وسطیٰ اور جنوبی ایشیا میں امن و سلامتی کے فروغ کے لیے اہم قدم ہے۔ 

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر،مزید اضافے کا امکان

فورم نے کشمیری عوام کی جدوجہدِ آزادی کے لیے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا، کہا کہ کہا کہ کشمیریوں کا حقِ خود ارادیت اقوام متحدہ کی قراردادوں میں تسلیم شدہ ہے۔ 

فورم نے فلسطینی عوام کی جدوجہد اور انسانی امداد کی فراہمی کے لیے پاکستان کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا۔ فورم نے دو ریاستی حل کی حمایت دہرائی ’’ 1967ء سے پہلے کی سرحدوں کے مطابق آزاد فلسطینی ریاست جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو ‘‘

 وزیرداخلہ محسن نقوی کا قومی یوم استقامت پر پیغام

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر  کی جانب سے کور کمانڈرز کو اعلیٰ ترین آپریشنل تیاری، نظم و ضبط، جسمانی فٹنس اور جدت برقرار رکھنے کی ہدایت کی گئی۔ آرمی چیف نے پاک فوج کی مکمل تیاری پر اعتماد کا اظہار کیا۔ 

سورس : آئی ایس پی آر

.

ذریعہ

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: کا اظہار کیا فورم نے کے لیے

پڑھیں:

’سب کچھ تیار ہے‘ ٹرمپ نے ایران پر تاریخ کے سب سے بڑے حملے کا اشارہ دیدیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ ایران پر اب تک کے سب سے بڑے فوجی حملے کی منظوری دینے کے قریب ہیں۔

امریکی خبر رساں ادارے سے گفتگو میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ میں ایران پر ایک بہت بڑے حملے پر غور کر رہا ہوں جو پہلے ہونے والے تمام حملوں سے کہیں بڑا ہوگا۔

انھوں نے مزید کہا کہ اگرچہ ابھی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔ تمام عسکری آپشنز زیر غور ہیں۔ میں فیصلہ کرنے کے بہت قریب ہوں اور اس کی تمام تیاریاں بھی مکمل ہیں۔

امریکی صدر ٹرمپ نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ اگر وہ چاہیں تو اسرائیل دو منٹ میں اس کارروائی میں شامل ہو جائے گا تاہم ہمیں کسی کی ضرورت نہیں۔

قبل ازیں ایران کے حمایت یافتہ یمنی حوثیوں کے بحیرہ احمر میں دو سعودی آئل ٹینکروں پر حملے کے بعد امریکی صدر نے ایران اور حوثیوں دونوں کو بڑی فوجی سزا دینے کی دھمکی بھی دی تھی۔

صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر لکھا تھا کہ اگر حوثیوں نے دوبارہ ایسے حملے کیے تو امریکا انھیں ایران کی کارروائی تصور کرے گا کیونکہ حوثی اس کے حمایت یافتہ گروہ ہیں۔

دوسری جانب مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں برینٹ خام تیل کی قیمت ایک بار پھر 100 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کرچکی ہے۔

بحیرہ احمر اور باب المندب میں جہاز رانی کو لاحق خطرات نے عالمی توانائی منڈی میں تشویش بڑھا دی ہے۔

ادھر اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے نے کہا کہ صورتحال قابو سے باہر ہوتی جا رہی ہے۔ خطہ مسلسل وسیع ہوتے تصادم کی لپیٹ میں آ رہا ہے۔ ایک بحران دوسرے بحران کو جنم دے رہا ہے اور ہر نئی کشیدگی اگلی کشیدگی کا سبب بن رہی ہے۔

 

متعلقہ مضامین

  • ایک ’’غدارِ وطن‘‘ کی سوانح عمری
  • ’سب کچھ تیار ہے‘ ٹرمپ نے ایران پر تاریخ کے سب سے بڑے حملے کا اشارہ دیدیا
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
  • آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
  • استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے
  • فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
  • قاتل وہیل کا انوکھا طرز عمل: دیوہیکل دشمن کی لاش کو زور دار ٹکریں مارنے کی وجہ کیا ہے؟
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • پی اے سی کی تمام ڈسکوز کے ملازمین کی تصدیق کی سفارش