ریاض: فنانشل اکیڈمی فورم 2025، مالی شعبے میں جدت اور قومی ٹیلنٹ کے فروغ پر توجہ
اشاعت کی تاریخ: 8th, October 2025 GMT
فنانشل اکیڈمی فورم 2025 کا چوتھا ایڈیشن کل (بدھ) سے کنگ عبداللہ فنانشل ڈسٹرکٹ (KAFD) کے کانفرنس سینٹر میں شروع ہوگا۔
یہ ایونٹ کپیٹل مارکیٹ اتھارٹی کے چیئرمین اور فنانشل اکیڈمی کے بورڈ آف ٹرسٹیز کے سربراہ محمد بن عبداللہ الکویز کی سرپرستی میں منعقد ہو رہا ہے۔
#Saudi_Tadawul_Group is participating in the #Financial_Academy_Forum 2025 as a Gold Sponsor, reinforcing our commitment to a platform that convenes experts and leaders to advance the Kingdom’s financial sector.
— Saudi Tadawul Group | مجموعة تداول السعودية (@tadawul_group) October 7, 2025
فورم میں مالیاتی اور کاروباری شعبوں سے تعلق رکھنے والے ممتاز مقامی و بین الاقوامی ماہرین، فیصلہ ساز اور ایگزیکٹو رہنما شریک ہوں گے۔
’ہم جدت لاتے ہیں تاکہ بااختیار بنائیں‘، فورم کا مرکزی موضوعاس سال فورم کا عنوان We Innovate to Empower ہے، جو فنانشل اکیڈمی کے اس عزم کو ظاہر کرتا ہے کہ جدت کو انسانی وسائل کی ترقی اور مالیاتی شعبے کی پیشرفت کا بنیادی ستون بنایا جائے۔
مقصد ایک ایسا مالیاتی ماحول تشکیل دینا ہے جو پائیداری اور ڈیجیٹل تبدیلی کی تیز رفتار دنیا کے مطابق ڈھل سکے۔
قومی ٹیلنٹ اور نئی شراکت داریوں پر فوکسفنانشل اکیڈمی کے سی ای او منع بن محمد الخمصان نے بتایا کہ اس سال کا فورم قومی ٹیلنٹ کے مستقبل پر گفتگو کا ایک اہم سنگِ میل ہے۔ اس موقع پر بینکاری، سرمایہ کاری اور میڈیا جیسے کلیدی شعبوں میں نئی ٹارگٹڈ پہل کاریوں کا آغاز بھی کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:امریکا نے پاکستان اور سعودی عرب کو ایئر ٹو ایئر میزائل پروگرام میں شامل کرلیا
انہوں نے کہا کہ فورم کے دوران متعدد مالیاتی اداروں کے ساتھ تربیت و ترقی کے معاہدے بھی دستخط کیے جائیں گے، جو فنانشل اکیڈمی کے اس کردار کو مزید مضبوط بنائیں گے کہ وہ سعودی مالیاتی صنعت کے پائیدار مستقبل کے لیے بنیادی سہولت کار بنے۔
اہم سیشنز اور بین الاقوامی مقررینفورم میں 3 بڑے پینل ڈسکشنز شامل ہیں:
بدلتے ماحول میں ادارہ جاتی قیادت کے کردار پر گفتگو قیادت کے فروغ کے لیے پائیدار حکمتِ عملیوں پر بات مصنوعی ذہانت کے دور میں انسانی وسائل کا مستقبلان سیشنز میں سعودی سینٹرل بینک، تاوونیا، الانما بینک، اور بین الاقوامی اداروں کے اعلیٰ عہدیدار شامل ہوں گے۔
’الانماء اسٹیج‘اس سال فورم میں ایک نیا آغاز ’الانماء اسٹیج‘ کے عنوان سے متعارف کرائی جا رہی ہے، جو یونیورسٹی طلبہ، نوجوانوں اور مالیاتی شعبے کے پیشہ ور افراد کے لیے ایک تجرباتی تربیتی پلیٹ فارم ہوگا۔
یہ اسٹیج شعوری مالی سوچ، مالی فراڈ سے بچاؤ، ڈیجیٹل جدت اور کیریئر کی تیاری جیسے موضوعات پر انٹرایکٹو سیشنز پیش کرے گا۔
سعودی وژن 2030 سے ہم آہنگ پروگرامفنانشل اکیڈمی فورم سعودی عرب کے مالیاتی شعبے میں بین الاقوامی بہترین عملی نمونوں پر تبادلہ خیال کا قومی پلیٹ فارم ہے۔
یہ فورم کپیٹل مارکیٹ اتھارٹی، سعودی سینٹرل بینک، انشورنس اتھارٹی اور فنانشل سیکٹر ڈیولپمنٹ پروگرام کے اشتراک سے منعقد ہو رہا ہے، جو وژن 2030 کے اہداف کے مطابق مالیاتی شعبے کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔
مزید معلومات اور رجسٹریشن کے لیے درج ذیل ویب سائٹ ملاحظہ کی جاسکتی ہے: forum.fa.gov.sa/home
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
الانماء اسٹیج ریاض سعودی عرب فنانشل اکیڈمی فورم منع بن محمد الخمصانذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: الانماء اسٹیج ریاض فنانشل اکیڈمی فورم منع بن محمد الخمصان فنانشل اکیڈمی کے بین الاقوامی مالیاتی شعبے کے لیے
پڑھیں:
دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کا فروغ، سعودی عرب کے اعلیٰ سطح وفد کی پاکستان آمد
سعودی پاکستان مشترکہ بزنس کونسل کے چیئرمین شہزادہ منصور بن محمد آل سعود اعلیٰ سطح کے تجارتی وفد کے ساتھ اسلام آباد پہنچ گئے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کا سعودی عرب کو افرادی قوت کی برآمد دوگنی کرنے کا منصوبہ
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق شہزادہ منصور بن محمد آل سعود اور ان کے ہمراہ وفد پاکستانی قیادت سے ملاقاتیں کرے گا۔ اس دوران اعلیٰ سرکاری حکام، ایوان ہائے صنعت و تجارت اور نمایاں کاروباری گروپس سے مشاورت کی جائےگی تاکہ دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کے نئے امکانات کا جائزہ لیا جا سکے۔
یہ دورہ پاکستان اور سعودی عرب کے گہرے، برادرانہ تعلقات کی عکاسی کرتا ہے اور اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ دونوں ممالک سعودی پاکستان مشترکہ بزنس کونسل کے فریم ورک کے تحت اقتصادی اور سرمایہ کاری شراکت داری کو وسعت دینے کے لیے پرعزم ہیں۔
دورے کے دوران ہونے والی گفتگو میں تجارت اور سرمایہ کاری میں سہولت فراہم کرنے کے طریقہ کار کے علاوہ ترجیحی شعبوں میں تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا، جو سعودی وژن 2030 اور پاکستان کے اقتصادی ترقیاتی ایجنڈے کے مطابق ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے حکومت اور اپوزیشن ایک صفحے پر ہیں، اسپیکر سردار ایاز صادق
واضح رہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات ہر گزرتے دن کے ساتھ مضبوط ہوتے جا رہے ہیں۔ حال ہی میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدہ ہوا ہے، جبکہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا بھی رواں برس دورہ پاکستان متوقع ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews پاکستان سعودیہ تعلقات دوطرفہ تجارت سرمایہ کاری وفد کی پاکستان آمد وی نیوز