ڈی چوک جانے کا ارادہ نہیں‘ احتجاج ہمارا حق ہے، بیرسٹر علی ظفر
اشاعت کی تاریخ: 15th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251015-01-13
اسلام آباد (آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ پارٹی کا اس وقت ڈی چوک کی طرف جانے کا کوئی ارادہ نہیں تاہم احتجاج ان کا آئینی اور جمہوری حق ہے، جس پر کسی بھی وقت عملدرآمد کیا جا سکتا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی قانونی اور سیاسی جدوجہد جاری رہے گی اور خیبرپختونخوا میں نئی قیادت کے آنے سے تحریک کو نیا حوصلہ ملا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ غزہ امن معاہدے پر ابھی تک بانی پی ٹی آئی سے کوئی بات نہیں ہو سکی۔ صحافی کے سوال کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا ہے ‘‘عمران خان ہی ریاست ہیں’’، علی ظفر نے جواب دیا کہ ‘‘سب سے اوپر پاکستان ہوتا ہے، اس میں کوئی شک نہیں، تاہم پی ٹی آئی عمران خان کے نام سے ہی پہچانی جاتی ہے۔’’ایک اور سوال پر، ‘‘کیا عمران خان ریاست ہیں؟’’ بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ ‘‘آپ نو منتخب وزیراعلیٰ کے بیان پر کنفیوژن پیدا کر رہے ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: بیرسٹر علی ظفر علی ظفر نے نے کہا
پڑھیں:
عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات کرا دی گئی
اڈیالا جیل راولپنڈی میں بانی پی ٹی آئی اور ان کی زوجہ محترمہ کی ملاقات کانفرنس روم میں کرائی گئی، ملاقات 50 منٹ تک جاری رہی۔ دوسری جانب بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے آئے وکلاء اور فیملی ارکان میں سے کسی بھی شخص کو ملاقات کی اجازت نہ مل سکی۔ اسلام ٹائمز۔ اڈیالا جیل راولپنڈی میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات کروا دی گئی۔ جیل ذرائع کے مطابق ملاقات کانفرنس روم میں کرائی گئی، ملاقات 50 منٹ تک جاری رہی۔ دوسری جانب بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے آئے وکلاء اور فیملی ارکان میں سے کسی بھی شخص کو ملاقات کی اجازت نہ مل سکی۔ وزیر اعلیٰ کے پی سہیل آفریدی، شفیع جان، مینا خان آفریدی فیکڑی ناکے پر موجود رہے، بانی کی تینوں بہنیں کارکنان کی کثیر تعداد کے ہمراہ فیکٹری ناکے پر موجود رہیں۔