Jang News:
2025-10-08@15:46:25 GMT

کراچی کی بڑی کے ساتھ چھوٹی سڑکیں بھی بنا رہے ہیں، ناصر شاہ

اشاعت کی تاریخ: 8th, October 2025 GMT

کراچی کی بڑی کے ساتھ چھوٹی سڑکیں بھی بنا رہے ہیں، ناصر شاہ

وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ کراچی میں بڑی کے ساتھ چھوٹی سڑکیں بھی بنا رہے ہیں۔

کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران ناصر حسین شاہ نے کہا کہ ترقیاتی اسکیم کے حوالے سے مسائل حل کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ سعید غنی صاحب سے جو چیزیں رہ گئی ہے ان کو حل کریں گے، شہر کی تمام سڑکوں کو از سر نو بنایا جائے گا۔

وزیر بلدیات سندھ نے مزید کہا کہ کراچی شہر کےاندر بڑی شاہراہوں کے ساتھ ساتھ چھوٹی سڑکوں کو بنا رہے ہیں۔ سڑکوں کے ساتھ سیوریج مسائل کو بھی حل کررہے ہیں، پانی کے مسائل کی نشاندہی کریں۔

سید ناصر حسین شاہ نے یہ بھی کہا کہ پورے صوبے میں ترقیاتی کام جاری ہے، اس سال سب سے زیادہ اسکیمیں مکمل کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ بلڈنگ کے معاملات کو کسی حد تک ٹھیک کیا ہے، مخدوش اور خطرناک عمارتوں سےمتعلق قانون سازی کر رہے ہیں۔

وزیر بلدیات سندھ نے کہا کہ عمارتوں کو خالی کرانے کے بعد ان کی رہائش کا بندوبست کرنا ہے، اس مقصد کے لیے آباد اور دیگر بھی ہمارے ساتھ ہیں۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: نے کہا کہ کے ساتھ رہے ہیں

پڑھیں:

سندھ اور پنجاب حکومتوں کے درمیان کشیدگی کا معاملہ، صدرِ مملکت نے وزیر داخلہ کو کراچی طلب کرلیا

ویب ڈیسک : سندھ اور پنجاب حکومتوں کے درمیان کشیدگی کا معاملہ، صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے وزیر داخلہ محسن نقوی کو  کراچی طلب کر لیا۔

صدر پاکستان آصف علی زرداری نے  وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کو فون کیا۔ صدرِ مملکت اور وزیرداخلہ نے سندھ اور پنجاب حکومتوں کے درمیان کشیدگی کے معاملے پر بات چیت کی ۔

صدر آصف علی زرداری نے وزیر داخلہ کو فوری طور پر کراچی طلب کر لیا۔

کوئٹہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

  یاد رہے کہ پنجاب حکومت اور سندھ کے درمیان اس وقت ٹینشن جاری ہے، دونوں پارٹیوں کے رہنمائوں کی جانب سے ایک دوسرے خوب تنقید کے نشتر برسائے جا رہے ہیں ۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی کی سڑکوں پر خستہ حال بالائی گزرگاہیں خوف کی علامت بن گئیں
  • میں نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے استعفے کا مطالبہ نہیں کیا، شرجیل میمن
  • مریم نواز کے بیانات چھوٹی ذہنیت کی عکاس ہیں‘میرا پانی میری مرضی کی باتیں اچھی نہیں لگتیں. فیصل کریم کنڈی
  • شہریوں کی سہولت کیلیے جلد از جلد الیکٹرک ٹیکسی سروس شروع کرنا چاہتے ہیں، شرجیل میمن
  • کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ وزیر اعلیٰ ہاو¿س میں صوبائی کابینہ کے اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں
  • وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی کراچی آمد؛ وزیر داخلہ سندھ سے والدہ کے انتقال پر تعزیت کی
  • سندھ پنجاب کشیدگی، صدر مملکت نے وزیر داخلہ کو فوری کراچی طلب کرلیا
  • صدر مملکت کی ہدایت پر وزیر داخلہ فوری طور پر کراچی روانہ
  • سندھ اور پنجاب حکومتوں کے درمیان کشیدگی کا معاملہ، صدرِ مملکت نے وزیر داخلہ کو کراچی طلب کرلیا