میں نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے استعفے کا مطالبہ نہیں کیا، شرجیل میمن
اشاعت کی تاریخ: 8th, October 2025 GMT
خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سینئر صوبائی وزیر نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی چاروں صوبوں کی جماعت ہے، سندھ کے سرکاری اسپتال روز ہزاروں مریضوں کا مفت علاج کرتے ہیں، ہم ایک ایک منصوبے کی ہر شہر میں تقریب نہیں کرتے، کراچی کی سڑکوں کی مرمت کا کام تیزی سے جاری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے کہاہے کہ میں نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے استعفے کا مطالبہ نہیں کیا۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) سے کوئی لڑائی اور جھگڑا نہیں ہے، وزیر اعظم شہباز شریف سے سیلاب متاثرین کی مدد کی اپیل کی ہے۔ شرجیل میمن نے کہا کہ مریم نواز سے معافی کا کوئی مطالبہ نہیں کیا، پنجاب حکومت اپنا کام کرے اور ہمیں اپنا کام کرنے دیں، میں نے ان سے استعفے کا مطالبہ نہیں کیا۔
سینئر صوبائی وزیر نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی چاروں صوبوں کی جماعت ہے، سندھ کے سرکاری اسپتال روز ہزاروں مریضوں کا مفت علاج کرتے ہیں، ہم ایک ایک منصوبے کی ہر شہر میں تقریب نہیں کرتے، کراچی کی سڑکوں کی مرمت کا کام تیزی سے جاری ہے۔ انہوں نے کہاکہ کراچی اتنا ہی برا ہے تو پورا ملک روزگار کرنے یہاں کیوں آتا ہے، جو صحت کی سہولتیں کراچی میں ہیں پورے ملک میں نہیں، کراچی کی سڑکوں کی مرمت کیلئے میئر نے ٹینڈر کر دیئے ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: مطالبہ نہیں کیا شرجیل میمن نے کہا کہ
پڑھیں:
وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
وزیراعلی مراد علی شاہ نے تمام ڈپٹی کمشنرز، ضلعی انتظامیہ، بلدیاتی اداروں، آبپاشی حکام، محکمہ صحت، امدادی اداروں اور مقامی حکومت کے اداروں کو مکمل طور پر چوکس رہنے، ہنگامی ردعمل کی ٹیموں کو تیار رکھنے، نکاسی آب کے نظام کو فعال رکھنے اور انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ کے وزیر اعلی سید مراد علی شاہ کی ہدایت پر صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے سندھ بھر کی ضلعی انتظامیہ کو ہائی الرٹ کر دیا ہے اور تمام متعلقہ محکموں کو احتیاطی اور ہنگامی ردعمل کے اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے، کیونکہ بحیرہ عرب سے آنے والے مون سون کے طاقتور ہوائی سلسلے صوبے کو متاثر کر رہے ہیں۔ پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری کردہ موسمیاتی ایڈوائزری کے مطابق، پاکستان محکمہ موسمیات (پی ایم ڈی) کی پیش گوئی کی بنیاد پر ملک میں داخل ہونے والے مون سون کے طاقتور ہوائی سلسلے، بالائی اور وسطی علاقوں کو متاثر کرنے والے مغربی موسمی نظام کے ساتھ مل کر، 23 جولائی سے 25 جولائی تک سندھ کے کئی اضلاع میں وسیع پیمانے پر بارش، گرج چمک اور بعض مقامات پر موسلا دھار بارش کا سبب بن سکتے ہیں۔
وزیراعلی مراد علی شاہ نے تمام ڈپٹی کمشنرز، ضلعی انتظامیہ، بلدیاتی اداروں، آبپاشی حکام، محکمہ صحت، امدادی اداروں اور مقامی حکومت کے اداروں کو مکمل طور پر چوکس رہنے، ہنگامی ردعمل کی ٹیموں کو تیار رکھنے، نکاسی آب کے نظام کو فعال رکھنے اور انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیر اعلی نے ڈویژنل کمشنرز اور بلدیاتی اداروں کو مزید ہدایت کی کہ وہ نشیبی علاقوں، شہری مراکز اور حساس مقامات کی کڑی نگرانی کریں، امدادی سامان اور آلات کی دستیابی یقینی بنائیں اور موسمیاتی پیش گوئی کی مدت کے دوران تمام محکموں کے درمیان بلاتعطل رابطہ برقرار رکھیں۔