روس کے لیے لڑنے والے بھارتی نوجوان نے یوکرینی فوج کے سامنے ہتھیار ڈال دیے
اشاعت کی تاریخ: 8th, October 2025 GMT
یوکرین کی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے ایک بھارتی شہری کو گرفتار کیا ہے جو روسی فوج کے لیے جنگ لڑ رہا تھا۔ بھارت نے اس اطلاع کی باضابطہ تصدیق سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ معاملے کی جانچ کر رہا ہے۔
یوکرینی میڈیا رپورٹس کے مطابق گرفتار شخص کی شناخت مجوتی ساحل محمد حسین کے طور پر ہوئی ہے، جو گجرات کے موربی ضلع کا رہائشی بتایا جا رہا ہے اور اس کی عمر 22 سال ہے۔
بھارتی وزارتِ خارجہ کے ذرائع نے بتایا کہ وہ اس رپورٹ کی صداقت معلوم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ یوکرین کی جانب سے انہیں ابھی تک کوئی باضابطہ اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
یوکرین کی فوجی ویڈیو میں حسین کا انکشافیوکرین کی 63ویں میکانائزڈ بریگیڈ نے ایک ویڈیو جاری کی ہے، جس میں حسین کو قید میں دکھایا گیا ہے۔
ویڈیو میں حسین کا کہنا ہے کہ وہ روس میں تعلیم حاصل کرنے گیا تھا، لیکن منشیات کے مقدمے میں اسے 7 سال قید کی سزا دی گئی۔
انہوں نے بتایا کہ دورانِ قید، روسی حکام نے انہیں فوج میں شامل ہونے کی پیشکش کی جس کے بدلے ان کی سزا معاف کی جا سکتی تھی۔ انہوں نے یہ پیشکش قبول کر لی۔
یہ بھی پڑھیے چین کے کرائے کے فوجی بھی ہمارے خلاف جنگ میں حصہ لے رہے ہیں، یوکرین
’میں جیل میں نہیں رہنا چاہتا تھا، اس لیے روسی فوج کے ساتھ ’خصوصی فوجی آپریشن‘ کے لیے معاہدہ کر لیا مگر بعد میں مجھے وہاں سے نکلنا تھا۔‘
حسین کے مطابق، اسے روسی فوج نے صرف 16 دن کی تربیت دی، اور یکم اکتوبر کو اسے پہلی جنگی کارروائی میں بھیج دیا گیا۔
3 دن لڑنے کے بعد، ایک کمانڈر سے جھگڑے کے نتیجے میں حسین نے یوکرینی فوج کے سامنے ہتھیار ڈال دیے۔
’میں ایک یوکرینی مورچے کے قریب پہنچا، اپنی بندوق زمین پر رکھ دی اور کہا کہ میں لڑنا نہیں چاہتا، بس مدد چاہیے۔‘
روس میں غیر ملکیوں کی بھرتی کا سلسلہیہ خبر اس وقت سامنے آئی ہے جب کئی رپورٹس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ روس نے بھارت، شمالی کوریا اور دیگر ممالک کے شہریوں کو مالی لالچ دے کر فوج میں بھرتی کیا ہے۔ حسین کا کہنا ہے کہ اسے بھی پیسے دینے کا وعدہ کیا گیا تھا، مگر کوئی ادائیگی نہیں ہوئی۔
یہ بھی پڑھیے روس یوکرین جنگ: روسی فوجی تیزی سے ایڈز کا شکار ہونے لگے، ہولناک اسباب کا انکشاف
’میں روس واپس نہیں جانا چاہتا۔ وہاں سچ نہیں ہے، کچھ بھی نہیں۔ بہتر ہے میں یہیں جیل میں رہوں۔‘
بھارتی وزارتِ خارجہ کا مؤقفبھارت نے پہلے بھی اس معاملے پر روس سے شدید احتجاج کیا تھا۔ جنوری 2025 میں وزارتِ خارجہ نے بتایا تھا کہ روسی فوج میں بھیجے گئے 12 بھارتی شہری یوکرین میں ہلاک ہو چکے ہیں، جب کہ 16 لاپتا ہیں۔
بھارت نے ماسکو سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ بھارتی شہریوں کی فوری رہائی اور ان کی محفوظ واپسی کو یقینی بنائے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
روس یوکرین جنگ.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: روس یوکرین جنگ یوکرین کی روسی فوج کے لیے فوج کے
پڑھیں:
کراچی، نوجوان لڑکی کو گھر میں گھس کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، والد کی مدعیت میں مقدمہ درج
کراچی:شہر قائد میں گلشن معمار پولیس نے نوجوان لڑکی کو گھر میں گھس کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کا مقدمہ والد کی مدعیت میں درج کرلیا۔
اس حوالے سے مدعی مقدمہ جاوید اقبال نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ بہادر گوٹھ میں کارپٹ کی دکان پر کام کرتا ہوں جبکہ اہلیہ گھریلو ملازمہ ہے۔
23 جولائی کو میں اور اہلیہ صبح 9 بجے اپنے اپنے کام پر چلے گئے جبکہ گھر پر 18 سالہ بیٹی اکیلی تھی۔
مدعی کے مطابق صبح سوا نو بجے 2 لڑکے ہمارے گھر میں زبردستی داخل ہوئے جو کہ شلوار قمیض پہنے ہوئے تھے جبکہ سامنے آنے پر میری بیٹی انھیں شناخت کر سکتی ہے۔
مدعی کے مطابق دونوں نے میری بیٹی کو پکڑا اور کمرے میں لیجا کر اس کے ساتھ زیادتی کی اور موقع سے فرار ہوگئے۔
واقعے کے بعد میری بیٹی نے بذریعہ فون مجھے اطلاع دی جس کے بعد میں اور میری اہلیہ گھر پہنچ گئے۔
واقعے کی مدد گار 15 پولیس کو اطلاع دی جو موقع پر پہنچ گئی، مدعی کے مطابق میرا دعویٰ 2 نامعلوم صورت شناس لڑکوں پر میرے گھر میں گھس کر بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کا ہے لہذا قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔
گلشن معمار پولیس نے نوجوان لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کا مقدمہ نمبر 356 سال 2026 بجرم دفعہ 376 چونتیس کے تحت درج کر کے مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے کر دیا ۔