کراچی:

عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ 17سال سے سندھ میں پیپلز پارٹی کی حکومت ہے لیکن کراچی کے عوام کو پانی میسر نہیں، کیا ٹینکر مافیا ساری زندگی یہاں رہے گا؟

مفتاح اسماعیل کے ہمراہ کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ  میرپور ماتھیلو میں صحافی کو قتل کردیا گیا، سندھ حکومت قاتلوں کی گرفتاری میں اپنا کردار ادا کرے، موجودہ ملکی محالات اچھے نہیں ہیں، گذشتہ چار سال سے معیشت میں اچھے حالات نہیں ہیں، ملک میں روزگار کے مواقع نہیں ہیں، حکومت کے پاس واضع پلان نہیں ہے۔

شاہد خاقان نے کہا کہ ملک میں آٹا مہنگا ہوتا جارہا ہے، عوام مہنگا آٹا خریدنے پر مجبور ہیں، چینی بھی مہنگی ہورہی ہے، شوگر ملز مالکان کا تعلق سیاسی جماعتوں سے ہے، حکومت کی مس پلاننگ سے چینی مہنگی ہوئی، ملک میں معاشی ترقی نہیں ہوگی تو روزگار کے مواقع نہیں پیدا ہوں گے۔

انہوں ںے کہا کہ جب انتشار ہوگا تو ترقی کیسے آئے گی؟ 17سال سے سندھ میں پیپلز پارٹی کی حکومت ہے لیکن کراچی کے عوام کو پانی میسر نہیں، سندھ حکومت شہریوں کو پانی تک فراہم نہیں کررہی ہے، سائٹ کے علاقے کی سڑکیں خراب ہیں، سندھ کے بیشتر علاقے تباہ حال ہیں۔

انہوں ںے کہا کہ اس سال  بھی امید نہیں کہ معیشت بہتر ہوسکے گی، معیشت بہتر نہ ہوئی تو عوام کے حالات ٹھیک نہیں ہوں گے، کسان کو 2000 روپے میں گندم بیچنا پڑرہی ہے، جس کسان نے محنت کی وہ تباہ ہوگیا، پاکستان کے عوام فی کلو آٹا کے 105 روپے ادا کررہے ہیں، چینی کے نرخ 60 سے بڑھ کر کہاں تک پہنچ گئے، چینی ملز مالکان کی اکثریت سیاست دانوں کی ہے، ایک ارب روپے یومیہ لیا جارہا ہے، سرمایہ کاری اور ترقی نہ ہو تو نوجوانوں کو روزگار نہیں ملےگا مقامی سرمایہ کار اپنے ملک میں سرمایہ نہیں لگارہے، یہ باتیں کب سمجھ آئیں گی؟

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ایک صوبے میں 17 سال ایک پارٹی کی حکومت کی کوئی مثال نہیں، کراچی کے لوگ پریشان ہیں، کیا کراچی کے لوگوں کو پانی مل رہا ہے؟ کیا ٹینکر مافیا پوری زندگی یہاں رہےگا؟

شاہد خاقان نے کہا کہ کراچی کو اس کا حق ملنا چاہیے، سندھ کے پاس رقم آبادی کے حساب سے آتی ہے، جب تک کراچی ترقی نہیں کرے گا پاکستان ترقی نہیں کرسکتا، فیصلہ کرلیں کہ کراچی کی عوام کو پانی دینا ہے، مگر یہاں بھتے کی پرچی کے ساتھ گولی آتی ہے، پولیس کا کام کیا صرف سیاسی عہدیداروں کو پروٹوکول دینا رہ گیاہے؟ پاکستان کے عوام پر پولیس کا خرچہ کم ہے اور سیاسی عہدیداروں پر پولیس کا خرچہ زیادہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ کے باقی علاقوں میں بھی ترقی نظر نہیں آتی، کرپشن کے معاملات دیکھ لیں، بدقسمتی ہے کہ مہنگائی و بے روزگاری کے ساتھ کرپشن بدترین سطح پر ہے، کرپشن روز بڑھتی جارہی ہے کوئی پوچھنے والا نہیں ہے، سینیٹ قومی صوبائی اسمبلی میں بیٹھی اکثریت پیسے دے کر آئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں جو ہوا معمولی بات نہیں اس لیے انگریز جو نظام چھوڑ گیا وہ قبول نہیں، صوبوں میں تفریق کیوں ہے، صوبوں میں جاگیرداری بن گئی ہے، پاکستان کے لیے خطرات بڑھتے جائیں گے، سیاسی انتشار کو ختم کرنا ہے، قانون کی حکمرانی ہو تو سرمایہ کاری ترقی ہوگی، تحفظات دور کرکے ہم نے نئے صوبے  بنانے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک نکاتی ایجنڈا ہو کہ جو فلسطینیوں کو قبول ہوگا پاکستان اس کی حمایت کرے گا، وزیراعظم کچھ اور نائب وزیر اعظم کچھ اور ہی کہتے ہیں۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ جب سرمایہ کار خود کو محفوظ تصور نہ کرتا تو وہ واپس چلا جاتا ہے، پالیسیوں کے عدم تسلسل، ٹیکسوں پر ٹیکس عائد کیے جانے سے کثیرالقومی کمپنیاں اپنا کاروبار سمیٹ رہی ہیں، بانی پی ٹی آئی کی وفاقی صوبائی حکومتیں بدترین تھیں، ہم نے اپنے اقتدار میں کراچی کے لیے جتنے پیسے مانگے گئے ہم نے وہ دئیے، صوبے اب جاگیریں بن گئی ہیں

انہوں نے مزید کہا کہ بڑی سیاسی جماعتیں، سربراہان، چیف جسٹس بیٹھ جائیں اور فیصلہ کریں کہ ملک کیسے چلانا ہے، معدنیات صوبوں کی ملکیت ہیں، قانون آئین سے متصادم ہے تو وہ قابل قبول نہیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: عوام کو پانی شاہد خاقان نے کہا کہ کراچی کے کی حکومت انہوں نے کے عوام ملک میں

پڑھیں:

سندھ کے عوام پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت کی نااہلی سے تنگ آ چکے، (ن) لیگ

اپنے ایک بیان میں ترجمان اسد عثمانی نے کہا کہ سندھ کے وزراء کوئی ایک ایسا کام بتائیں، جس سے عوام کو ریلیف ملا ہو، وفاقی حکومت جب سندھ میں کام کرنا شروع کرتی ہے تو اس کو بھی رکوا دیا جاتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ حکمراں جماعت مسلم لیگ (ن) سندھ کے ترجمان اسد عثمانی نے کہا ہے کہ سندھ کے باشعور عوام صوبائی حکومت کی نااہلی سے تنگ آ چکے ہیں۔ اپنے ایک بیان میں اسد عثمانی نے کہا ہے کہ پوری سندھ حکومت مریم نواز سے خوفزدہ ہے، وزیراعلیٰ پنجاب اپنے صوبے کے عوام کی خدمت میں مصروف عمل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کے وزراء کے پاس کرنے کو کچھ نہیں ہے تو مریم نواز پر جھوٹی تنقید کر رہے ہیں، صوبے کے عوام سندھ حکومت کی نااہلی سے تنگ آ چکے ہیں۔ لیگی ترجمان نے کہا کہ سندھ کے وزراء کوئی ایک ایسا کام بتائیں، جس سے عوام کو ریلیف ملا ہو، وفاقی حکومت جب سندھ میں کام کرنا شروع کرتی ہے تو اس کو بھی رکوا دیا جاتا ہے۔

اسد عثمانی نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) ہمیشہ پورے ملک میں ترقی و خوشحالی کیلئے کوشاں رہتی ہے، (ن) لیگی قیادت نے ہمیشہ کشکول توڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب بھی سندھ میں سیلاب یا کوئی آفت آئی شہباز شریف اور نواز شریف اپنے سندھ کے عوام کے ساتھ موجود رہے۔ (ن) لیگی ترجمان نے کہا کہ کراچی میں امن و امان کا معاملہ ہو یا پاور پلانٹ کا مسلم لیگ (ن) نے حل کیا، کراچی میں لیاری ایکسپریس وے ہو گرین بس (ن) لیگ ہی لائی۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کی عوام بھی اب (ن) لیگ کی طرف دیکھ رہے ہیں، جس کی وجہ سے پی پی پی خوفزدہ ہے، سندھ کی باشعور عوام اب سندھ میں بھی (ن) لیگ کی حکومت چاہتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • اندھیر نگری چَوپٹ راج
  • عنبرین جان،شاہیرہ شاہد یا توقیر شاہ ،کون بنے گا چیئرمین پیمرا؟
  • شہید حسن نصراللہ کی برسی، کراچی میں آئی ایس او کے تحت شہید مقاومت کانفرنس
  • حکومتی اخراجات گھٹیں گے تو ترقی ہوگی
  • سندھ میں پانی کی کمی دہائیوں سے ہے: سعید غنی
  • اساتذہ کی فلاح و بہبود اور ترقی کیلیے پرعزم ہیں، وزیراعلیٰ سندھ
  • حکومت آج ہونے والے اجلاس میں ترقی یقینی بنائے،ایمپلائز الائنس
  • سندھ کے عوام پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت کی نااہلی سے تنگ آ چکے، (ن) لیگ
  • سندھ کے عوام صوبائی حکومت کی نااہلی سے تنگ آ چکے: ن لیگ