کراچی میں 4 پولیس مقابلے، 5 زخمی ملزمان سمیت 7 گرفتار، ایک فرار
اشاعت کی تاریخ: 8th, October 2025 GMT
کراچی:
شہر قائد میں پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں تیز کرتے ہوئے مختلف علاقوں میں چار پولیس مقابلوں کے دوران پانچ زخمیوں سمیت سات ملزمان کو گرفتار کرلیا، جبکہ ایک ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔
پہلا مقابلہ ابراہیم حیدری کے علاقے ریھڑی روڈ کے قریب پیش آیا، جہاں گشت پر مامور پولیس اہلکاروں کو دیکھتے ہی اسٹریٹ کرمنلز نے فائرنگ شروع کر دی۔
پولیس کی جوابی کارروائی میں ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا، جبکہ اس کا ساتھی فرار ہوگیا۔ گرفتار زخمی ملزم کی شناخت عبدالحلیم کے نام سے ہوئی ہے، جس کے قبضے سے اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔
دوسرا مقابلہ گلشن اقبال بلاک 7 کے قریب اتوار بازار کے نزدیک پیش آیا۔ ایسٹ گلشن اقبال پولیس اور شاہین فورس نے مشترکہ کارروائی کی۔
پولیس کو دیکھتے ہی ملزمان نے فائرنگ شروع کی، جس پر جوابی کارروائی میں دونوں ملزمان زخمی حالت میں گرفتار کر لیے گئے۔
گرفتار ملزمان کی شناخت فہیم اور شان کے ناموں سے ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق، ان کے قبضے سے دو پستول، گولیاں، موبائل فونز اور ایک موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے۔
تیسرا مقابلہ اورنگی ٹاؤن میں پیش آیا جہاں ملزم محیب اللہ ولد حبیب اللہ جان زخمی ہوا جبکہ اس کے ساتھی شکیل ولد رحمت اللہ کو گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس نے جائے وقوعہ سے اسلحہ، گولیاں، موبائل فون اور موٹر سائیکل برآمد کی۔
چوتھی کارروائی سرجانی ٹاؤن میں ہوئی جہاں ایلیکس ولد پیٹر زخمی ہوا اور اس کا ساتھی رضوان ولد فرید اللہ گرفتار کیا گیا۔
پولیس نے اسلحہ، گولیاں، موبائل فون، بٹوہ اور موٹر سائیکل برآمد کی ہے۔
تمام زخمی ملزمان کو اسپتال منتقل کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے جبکہ پولیس کی جانب سے ضابطے کی کارروائیاں جاری ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: گرفتار کر
پڑھیں:
کراچی: ملیر 15 میں رینجرز اور ایس آئی یو کی کارروائی، 3 بھتہ خور ہلاک
— فائل فوٹوکراچی کے علاقے ملیر 15 میں رینجرز اور اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ پولیس نے بھتہ خوروں کے خلاف مشترکہ کارروائی کی۔
اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں 3 بھتہ خور ہلاک جبکہ ایک کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔
ترجمان رینجرز کے مطابق بھتہ خوروں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر ایس آئی یو کے ہمراہ کارروائی کی گئی تو وہاں موجود بھتہ خوروں نے رینجرز اور ایس آئی یو کی نفری پر حملہ کر دیا۔
ڈاکٹر آکاش سے 13جولائی کو ہلاک ڈاکوؤں نے کلفٹن میں اپنے ساتھیوں کے ہمراہ بینک کے باہر لوٹ مار کی تھی۔
ترجمان کے مطابق اس کے بعد مزید نفری کو طلب کیا گیا اور فائرنگ کے تبادلے میں 3 بھتہ خور ہلاک ہو گئے جبکہ 1 کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔
ہلاک اور زخمی ہونے والے بھتہ خوروں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔
ملزمان سے اسلحہ، موبائل فون اور موٹر سائیکل ملی ہے۔