کراچی ایئرپورٹ سے گم ہونے والا برطانوی پولیس افسر کا سامان برآمد
اشاعت کی تاریخ: 7th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی: برطانوی پولیس افسر کا گمشدہ سامان ائیرپورٹ پولیس نے برآمد کرلیا ہے۔
چھٹیوں پر اپنی اہلیہ کے ساتھ کراچی آنے والے برطانوی آفیسر ڈنکن وروی کا قیمتی سامان اور جیکٹ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے بازیاب کرلیا اور انہیں بحفاظت واپس کر دیا۔
ایس ایچ او ائیرپورٹ کلیم موسیٰ کے مطابق برطانوی افسر ڈنکن وروی 5 اکتوبر کو قطر ائیر ویز کی پرواز QR610 سے اپنی پاکستانی اہلیہ کے ہمراہ کراچی پہنچے تھے۔ امیگریشن اور کسٹم کلیئرنس کے بعد وہ پارکنگ ایریا سے روانہ ہوئے مگر غلطی سے اپنی جیکٹ سامان کی ٹرالی پر چھوڑ گئے۔
پولیس کے مطابق جیکٹ میں چابیاں، برطانوی پاؤنڈز، یوکے پولیس سروس کا شناختی کارڈ اور دیگر اہم دستاویزات موجود تھیں۔ شکایت موصول ہوتے ہی پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے جیکٹ اور تمام اشیاء برآمد کر لیں، بعدازاں انہیں بحفاظت ڈنکن وروی کے حوالے کر دیا گیا۔ برطانوی افسر نے پولیس کی تیز اور مؤثر کارروائی پر شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کی خدمات کو سراہا۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
بھارتی پولیس حکام کے سینئر افسر نے خود کشی کرلی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
بھارتی پولیس حکام کے سینئر افسر نے خود کشی کرلی
نئی دہلی: بھارتی ریاست ہریانہ کے ایک اعلیٰ افسر نے خود کشی کرلی۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست ہریانہ کے ایک آئی پی ایس افسر نے چندی گڑھ میں واقع اپنے گھر میں گولی مار کر خود کشی کرلی۔ رپورٹ کے مطابق پورن کمار نامی افسر ہریانہ پولیس میں ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل تعینات تھا جو کہ بھارتی پولیس سروس میں ایک اعلیٰ رینکنگ پوزیشن ہے۔
حکام کے مطابق مذکورہ افسرروہتک کے سوناریہ پولیس ٹریننگ سینٹر میں متعین تھا۔ سینئر پولیس افسر کی خودکشی کا واقعہ اس کے گھر پر پیش آیا، تاہم فوری طور پر اس اقدام کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے جبکہ دوسری طرف واقعے کی اطلاع پر پولیس جائے وقوع پر پہنچی اور تفتیش شروع کر دی ہے۔ یہ بات بھی علم میں رہے کہ افسر کا پولیس ٹریننگ سینٹر روہتک میں 29 ستمبر کو تبادلہ ہوا تھا۔