کراچی ایئر پورٹ سے گمشدہ سامان برطانوی پولیس افسر کے حوالے
اشاعت کی تاریخ: 7th, October 2025 GMT
—جنگ فوٹوز
چھٹیوں پر اہلیہ کے ساتھ کراچی آئے برطانوی پولیس کے افسر کی کراچی ایئر پورٹ سے گمشدہ جیکٹ اور سامان ایئر پورٹ پولیس نے برآمد کر کے جوڑے کے حوالے کر دیا۔
ایس ایچ او ایئر پورٹ کلیم موسیٰ کے مطابق برطانوی پولیس افسر ڈنکن وروی 5 اکتوبر کو چھٹیوں پر اپنی پاکستانی اہلیہ کے ساتھ قطر ایئر ویز کی پرواز سے کراچی پہنچے۔
امیگریشن اور کسٹم کلیئرنس کے بعد مسٹر وروی اپنی اہلیہ کے ساتھ ٹرمینل سے باہر نکلے اور پارکنگ ایریا سے گاڑی میں سوار ہو کر منزل پر چلے گئے۔
بعد ازاں انہوں نے پولیس کو اطلاع دی کی انہوں نے غلطی سے اپنی جیکٹ پارکنگ میں سامان کی ٹرالی پر چھوڑ دی تھی، جیکٹ میں چابیاں، برطانوی پاؤنڈز، ان کا یوکے پولیس سروس کا شناختی کارڈ، دیگر اہم کارڈز اور دستاویزات بھی تھیں۔
کلیم موسیٰ کے مطابق شکایت ملنے پر فوری طور پر تلاش شروع کی گئی۔
پولیس کے مطابق جیکٹ اور تمام اشیاء کو تلاش کر لیا گیا اور برآمد شدہ جیکٹ اور سامان کو بحفاظت آفیسر ڈنکن وروی کے حوالے کر دیا گیا ہے، جنہوں نے فوری اور مؤثر کارروائی پر پولیس کی کاوش کی تعریف کی ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ایئر پورٹ
پڑھیں:
کراچی ڈیفنس کے فلیٹ سے خواجہ سرا کی لاش برآمد
کراچی ڈیفنس کے علاقے بدر کمرشل میں فلیٹ سے خواجہ سرا کی لاش ملی ہے۔
پولیس حکام کے مطابق مرنے والے خواجہ سرا اور ایک لڑکی نے فلیٹ کرائے پر لیا ہوا تھا۔ لڑکی کا موقف ہے کہ لاش چھت کے کنڈے میں ڈوپٹے سے لٹکی دیکھی تھی۔
پولیس کے مطابق لڑکی نے محلے والوں کی مدد سے لاش نیچے اتروائی اور پولیس کو واقعے کی اطلاع دی ہے۔
پولیس حکام کے مطابق جائے وقوع سے شواہد اکٹھے کرلیے گئے ہیں، اب تک کی تفتیش سے معاملہ خود کشی کا لگ رہا ہے۔