رواں سال کا پہلا سپر مون آج دیکھا جائے گا
اشاعت کی تاریخ: 7th, October 2025 GMT
اس سال کا پہلا سپرمون آج ہے۔ رواں برس دیکھے جانے والے تین سپر مونز میں پہلا آج دیکھا جائے گا۔
پاکستان کے خلائی تحقیقاتی ادارے سپارکوکے مطابق اس سال تین سْپر مْونز ہوں گے جن میں سے پہلا سْپر مْون آج نظر آرہاہے،یہ سپرمون شام 8بج کر47 منٹ پر ظاہر ہوگا اور صبح کا سورج طلوع ہونے سے کچھ دیر پہلے تک دیکھا جاتا رہے گا۔
آج کا سْپر مْون زمین سے 2 لاکھ 24 ہزار 599 میل کے فاصلے پر ہے جوکہ عام مکمل چاند کے مقابلے میں 6.
سائنس کہتی ہے جب پورا چاند اپنے مدار کے دوران زمین کے قریب ترین مقام پر آتا ہے، تو یہ بڑا اور روشن دکھائی دیتا ہے، جسے عام طور پر 'سپر مون' کہا جاتا ہے۔ ایک سپر مون کو کسی بھی دوسری رات میں چاند سے کہیں زیادہ بڑا اور بہت زیادہ روشن ہونے کے طور پر ریکارڈ کیا جاتا ہے۔
سپرمون کا قدرتی مظہر نہ صرف پاکستان میں بلکہ پوری دنیا میں دیکھا جا رہاہے، اس کے بعد مزید 2سْپر مْونز 5 نومبر اور 5 دسمبر کو آسمان پر جلوہ گر ہوں گے۔ اورآسمان پر خوبصورت نظارہ پیش کریں گے۔
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
رواں سال کا پہلا سپر مون پاکستان میں دکھائی دینا شروع ہو گیا
رواں سال کے پہلے سپر مون کا نظارہ پاکستان میں دکھائی دینا شروع ہو گیا۔
ترجمان سپارکو کے مطابق سپر مون سورج غروب ہونے کے فوراً بعد مشرق میں طلوع ہوا ہے، یہ سپر مون مکمل چاند سے 6.6 فیصد بڑا اور 13 فیصد زیادہ روشن ہے۔
سپارکو کے ترجمان نے بتایا ہے کہ سال کا سب سے روشن سپر مون 5 نومبر 2025ء کو متوقع ہے، جبکہ رواں سال کا تیسرا سپر مون 5 دسمبر کو نظر آئے گا۔
ترجمان سپارکو کا کہنا ہے کہ آج کا سپر مون سیارہ زحل کے قریب دکھائی دے رہا ہے، سیارہ زحل آج چاند کے بائیں جانب دیکھا جاسکے گا۔