دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کا فروغ، سعودی عرب کے اعلیٰ سطح وفد کی پاکستان آمد
اشاعت کی تاریخ: 7th, October 2025 GMT
سعودی پاکستان مشترکہ بزنس کونسل کے چیئرمین شہزادہ منصور بن محمد آل سعود اعلیٰ سطح کے تجارتی وفد کے ساتھ اسلام آباد پہنچ گئے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کا سعودی عرب کو افرادی قوت کی برآمد دوگنی کرنے کا منصوبہ
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق شہزادہ منصور بن محمد آل سعود اور ان کے ہمراہ وفد پاکستانی قیادت سے ملاقاتیں کرے گا۔ اس دوران اعلیٰ سرکاری حکام، ایوان ہائے صنعت و تجارت اور نمایاں کاروباری گروپس سے مشاورت کی جائےگی تاکہ دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کے نئے امکانات کا جائزہ لیا جا سکے۔
یہ دورہ پاکستان اور سعودی عرب کے گہرے، برادرانہ تعلقات کی عکاسی کرتا ہے اور اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ دونوں ممالک سعودی پاکستان مشترکہ بزنس کونسل کے فریم ورک کے تحت اقتصادی اور سرمایہ کاری شراکت داری کو وسعت دینے کے لیے پرعزم ہیں۔
دورے کے دوران ہونے والی گفتگو میں تجارت اور سرمایہ کاری میں سہولت فراہم کرنے کے طریقہ کار کے علاوہ ترجیحی شعبوں میں تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا، جو سعودی وژن 2030 اور پاکستان کے اقتصادی ترقیاتی ایجنڈے کے مطابق ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے حکومت اور اپوزیشن ایک صفحے پر ہیں، اسپیکر سردار ایاز صادق
واضح رہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات ہر گزرتے دن کے ساتھ مضبوط ہوتے جا رہے ہیں۔ حال ہی میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدہ ہوا ہے، جبکہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا بھی رواں برس دورہ پاکستان متوقع ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews پاکستان سعودیہ تعلقات دوطرفہ تجارت سرمایہ کاری وفد کی پاکستان آمد وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاکستان سعودیہ تعلقات دوطرفہ تجارت سرمایہ کاری وفد کی پاکستان ا مد وی نیوز اور سرمایہ کاری سعودی عرب کے تجارت اور پاکستان ا
پڑھیں:
سعودی عرب کیساتھ دفاعی معاہدہ کے بعد پاک سعودی اکنامک کوریڈور کے قیام کا فیصلہ
ویب ڈیسک:پاکستان میں عالمی سرمایہ کاری کے لیے ایس آئی ایف سی کی کوششیں بارآور،ایس آئی ایف سی کی مؤثر کاوشوں نے زراعت، کان کنی سمیت دیگر شعبوں میں عالمی سرمایہ کاروں کا اعتماد جیت لیا۔
تفصیلات کےمطابق سعودی عرب کی ویژن 2030 اور پاکستان کی ترقیاتی ترجیحات کی بنیاد پر اقتصادی راہداری کی منصوبہ بندی جاری ہے، پاکستان اور سعودی عرب تاریخی دفاعی معاہدہ کے بعد پاک سعودی اکنامک کوریڈور کا قیام زیر غور ہے، پاک سعودی شراکت داری، گوادر پورٹ کے ذریعے جنوبی ایشیا اور مشرق وسطیٰ کے روابط کا نیا سنگِ میل ہے۔
کوئٹہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے
پاک سعودی اکنامک کوریڈور سی پیک کی طرز پر ترقی اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع فراہم کرے گا، پاک سعودی اکنامک کوریڈور خطے میں سرمایہ کاری کے فروغ، روزگار کے مواقع اور جدید ٹیکنالوجی کی منتقلی کا ضامن، رواں مالی سال میں پاکستان کی سعودی عرب کو برآمدات 700 ملین ڈالر سے تجاوز کر گئیں۔
سعودی سرمایہ کار زراعت، کان کنی، توانائی اور آئی ٹی کے شعبے میں اقتصادی روابط مضبوط کرنے کے خواہشمند ہیں۔
شہیدوں کی قربانیوں پر ہزاروں حکومتیں قربان ہیں؛ حنیف عباسی
ماہرین اقتصادیات کے مطابق نیا معاہدہ سرمایہ کاروں کو طویل المدتی سرمایہ کاری کیلئےاعتماد فراہم کرے گا۔
اقتصادی ماہرین کا کہنا تھا کہ یہ اہم منصوبہ کارپوریٹ فارمنگ، ڈیری اور گوشت کی پیداوار کے منصوبوں کی راہ ہموار کر ےگا،پاک سعودی اقتصادی تعاون کے ذریعے حکومت اور ایس آئی ایف سی نے معاشی استحکام کے لیے اقدامات تیز کر دیے۔