راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے کہ معرکہ حق میں بھارت پاکستان کا کوئی بھی طیارہ نہیں گرا سکا۔

 امریکی جریدے بلومبرگ کو انٹرویو میں لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے بتایا کہ ہماری فوجی ترقیاتی حکمت عملی ہمیشہ مؤثر اور کارگر پلیٹ فارمز اور اندرونی پاکستانی ٹیکنالوجی کو شامل کرنا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم ہر قسم کی ٹیکنالوجی چاہے وہ خود ساختہ ہو یا مشرقی اور مغربی ہو، اس کے حصول کے لیے تیار رہتے ہیں مگر پاکستان بھارت کے ساتھ ہتھیاروں کی دوڑ میں شامل نہیں ہے۔

بیرسٹر سلمان صفدر کی ٹرائل کورٹ کو توشہ خانہ ٹو کیس کا فیصلہ سنانے سے روکنے کی استدعا

ڈی جی آئی ایس پی آر نے واضح کیا کہ پاکستان نے کبھی بھی اعداد و شمار اور حقائق سے کھیلنے یا چھپانے کی کوشش نہیں کی، بھارت معرکہ حق میں پاکستان کا کوئی بھی طیارہ نہیں گرا سکا۔

انٹرویو کے دوران ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر نے معرکہ حق میں پاکستانی ہتھیاروں بشمول پاکستانی افواج میں شامل چینی پلیٹ فارمز کی مؤثر کارکردگی کی توثیق کی۔

اس موقع پر بلومبرگ نے بتایا کہ ایک ہفتہ قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 7 بھارتی طیارے مار گرائے جانے کی تصدیق کرچکے ہیں، معرکہ حق میں پاکستان کے چینی ساختہ J-10C نے رافیل سمیت متعدد بھارتی فضائیہ کے طیارے مار گرائے۔

سینیٹ کی خالی ایک جنرل نشست کیلئے شیڈول جاری

بلومبرگ کے مطابق اگست میں پاکستان نے Z-10ME حملہ آور ہیلی کاپٹر کو بھی اپنے ہتھیاروں میں شامل کرنے کا اعلان کیا، پاکستان چینی ہتھیاروں کے ساتھ ساتھ امریکی ساختہ F-16 طیاروں کا استعمال بھی کرتا ہے۔
 

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: معرکہ حق میں پاکستان

پڑھیں:

دبئی ایئر شو: 89ء سے اب تک پہلی بار حادثہ: بھارتی لڑاکا طیارہ تیجس گر کر تباہ

دبئی (نوائے وقت رپورٹ) دبئی میں جاری ایئرشو کے دوران بھارت کا جنگی طیارہ تیجس گر کر تباہ ہوگیا اور پائلٹ ہلاک ہوگیا۔ حادثے کے سبب بھارتی فضائیہ اور مودی سرکار کو ایک بار پھر عالمی سطح پر رسوائی کا سامنا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق دبئی میں انٹرنیشنل ایئرشو جاری ہے جس میں مختلف ممالک کے طیارے اور دیگر آلات پیش کیے گئے۔ شو میں فضائی کرتب دکھاتے ہوئے بھارت کا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔ طیارے کو حادثہ ایئرشو کے آخری روز پیش آیا جس کے فوری بعد ریسکیو آپریشن شروع کردیا گیا۔ میڈیا اطلاعات کے مطابق حادثے کے بعد کمپنی کے حصص گر گئے۔ طیارہ 2016ء سے سروس میں تھا۔ اس سے قبل 2024ء میں راجستھان میں جیسلمیر کے مقام پر بھی ایک تیجس طیارہ گر کر تباہ ہوا تھا۔ یہ طیارے بھارت میں مقامی طور پر تیار کئے جاتے ہیں۔ خبررساں ادارے کے مطابق ابتدائی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ طیارے کے گرنے کی وجوہات کا پتہ چلایا جا رہا ہے۔ حادثے کے بعد ایئر شو کو عارضی طور پر معطل کردیا گیا۔ خبر ایجنسی کے مطابق کچھ دن قبل تیجس طیارے کا آئل بھی لیک ہوا تھا جس کی ویڈیو سامنے آئی تھی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی فضائیہ نے تیجس کے حادثے اور پائلٹ کی ہلاکت کی تصدیق کردی، طیارے کو حادثہ مقامی وقت کے مطابق 2 بج کر 10 منٹ پر پیش آیا۔
دبئی (نوائے وقت رپورٹ) دبئی ایئر شو کے اختتام پر بھی پاکستانی جے ایف 17 تھنڈر کی مقبولیت آسمان کو چھو رہی ہے۔ ماہرین کے مطابق تیجس فائٹر طیارے کی تباہی نے بھارت کے دفاعی ساز و سامان کی صلاحیتوں پر سوالات اٹھا دیئے ہیں۔ تیجس کی پرواز سے قبل کی تصویروں میں تیل کی لیکج اور ساختی کمزوری واضح تھی۔ ایئرشو میں بھارت کا مقامی طور پر تیار کردہ طیارہ نقائص کے باعث گر کر تباہ ہوا۔ تیجس طیارے کی تیاری میں پیداواری اور مینوفیکچرنگ کوالٹی پر سوالات اٹھائے گئے۔ بدلتی سپیسی فکیشنز، ٹیکنالوجی گیپ اور غیر واضح ڈیزائن نے تیجس کے ترقیاتی پروگرام کو روکے رکھا۔ تیجس طیارے میں دیسی انجن ناکام ہو گئے۔ جی ای انجن ایئرفریم کے مطابق نہیںتھے۔ تیجس طیارے میں تھرسٹ، سمارٹ لوڈ اور حرارتی دباؤ کے مسائل سامنے آئے۔ واضح رہے کہ دبئی ایئرشو میں کسی طیارے کی تباہی کا یہ پہلا واقعہ تھا۔ علاوہ ازیںاماراتی حکام نے کہا ہے کہ دبئی ائیر شو 1989ء سے ہو رہا ہے۔ پہلی بار یہاں فضائی حادثہ پیش آیا۔ تیجس پائلٹ نے ایجیکٹ کرنے کی کوشش کی لیکن کامیاب نہ ہو سکا۔ نوائے وقت رپورٹ کے مطابق طیارے  میں دشمن کے ریڈار کو دھوکہ دینے کی صلاحیت‘ الیکٹرانک وار فیئر‘ سویٹ‘ ائیر ٹو ائیر فیولنگ کا بھی انتظام ہے۔تاہم اس کی صلاحیت مشکوک ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق تیجس مارک ون اے لڑاکا طیارے کی لاگت تقریباً 550 کروڑ روپے ہے جو سخوئی 30 ایم کے آئی لڑاکا طیارے سے 120 کروڑ روپے زیادہ ہے۔

متعلقہ مضامین

  • بھارتی میڈیا نے تیجس حادثے کا الزام امریکا پر عائد کر دیا
  • بھارتی میڈیا نے تیجس حادثہ کا ذمہ دار امریکا کو ٹھہرا دیا
  • بھارتی میڈیا نے امریکا کو تیجس حادثے کا ذمہ دار ٹھہرا دیا
  • کسی کو کوئی استثنا نہیں، پاکستان میں اللہ کا نظام نافذ ہوگا، حافظ نعیم کا اجتماع عام سے خطاب
  • بھارتی طیارہ تباہ: دشمن کی موت پر خوشی نہ منائی جائے، شاہد آفریدی
  • کوئی انسان قانون سے بڑا نہیں، کسی ادارے کے سربراہ کےلیے بھی استثنی نہیں، امیر جماعت اسلامی پاکستان
  • معرکہ حق میں پاکستان کی فتح کا عالمی سطح پر اعتراف، بھارت میں صف ماتم
  • دبئی ایئر شو: 89ء سے اب تک پہلی بار حادثہ: بھارتی لڑاکا طیارہ تیجس گر کر تباہ
  • جوہری ہتھیاروں کے نئے تجربات کااعلان
  • معرکہ حق پر امریکی کمیشن کی رپورٹ اور بھارت کا حقائق کے منافی پروپیگنڈا بے نقاب