راولپنڈی؛ غیرقانونی افغان باشندوں کی گرفتاری کے لیے ٹاسک فورس قائم
اشاعت کی تاریخ: 15th, November 2025 GMT
راولپنڈی پولیس نے غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کی گرفتاری اور واپسی کے لیے 13 تھانوں میں ٹاسک فورس تشکیل دے دی ہے۔ ایس ایس پی آپریشنز کی ہدایت پر یہ فورس روزانہ کی بنیاد پر کارروائی کرے گی اور اس کے اہلکاروں کو اضافی ڈیوٹی پر نہیں لگایا جائے گا۔
ٹاسک فورس کی سربراہی سب انسپکٹر اور اے ایس آئی کریں گے اور ہر تھانے میں چار ممبران شامل ہوں گے۔ یہ فورس تھانہ ڈی ایف سی، فیلڈ اسٹاف، سیکیورٹی برانچ کے ساتھ ساتھ سی ٹی ڈی اور اسپیشل برانچ کے عملے سے بھی معاونت حاصل کرے گی۔
ٹاسک فورس پیرودھائی، رتہ امرال، ٹیکسلا، واہ کینٹ، صدر واہ، مندرہ، جاتلی، روات، صدر بیرونی، دھمیال، چونترہ، چکری اور نصیرآباد کے تھانوں میں فعال ہوگی اور روزانہ کی بنیاد پر اعلیٰ حکام کو رپورٹ بھیجے گی۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ٹاسک فورس
پڑھیں:
سچل میں غیرقانونی مقیم 15افغان باشندے گرفتار
کراچی پولیس کا سرچ آپریشن کے دوران علاقے کے داخلی و خارجی راستے سیل
براہِ راست نگرانی ایس پی سہراب گوٹھ نے کی، لیڈیز پولیس اہلکاروں نے حصہ لیا
کراچی کے سچل تھانے کی حدود میں پولیس نے سرچ آپریشن کرکے غیر قانونی طور پر مقیم 15 سے زائد افغان باشندوں کو گرفتار کر لیا،آپریشن کے دوران گھر گھر تلاشی لی گئی۔ پولیس کے مطابق رات گئے ہونے والے آپریشن کی براہِ راست نگرانی ایس پی سہراب گوٹھ نے کی، کارروائی غیر قانونی مقیم افغانیوں اور منشیات فروشوں کے خلاف کی گئی، آپریشن کے دوران علاقے کے داخلی و خارجی راستے سیل کیے گئے۔ آپریشن کے دوران گھر گھر تلاشی لی گئی،آپریشن میں ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز، چوکی انچارجز، انٹیلی جنس سٹاف اور لیڈیز پولیس اہلکاروں نے حصہ لیا۔