کوالا لمپور(نیوز ڈیسک) وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے ملائیشیا کا سرکاری دورہ مکمل کر لیا اور آج وہ کوالا لمپور کے بنگا رایا بین الاقوامی ہوائی اڈے سے وطن واپس روانہ ہوگئے۔

روانگی کے موقع پر ملائیشیا کے وزیراعظم داتو سری انور ابراہیم خود ائیرپورٹ پر موجود تھے، جہاں انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف کو پرتپاک انداز میں الوداع کہا۔ اس موقع پر ملائیشیا میں تعینات پاکستان کے ہائی کمشنر سید احسن رضا اور سفارتی عملہ بھی موجود تھا۔ وزیراعظم کو ان کی رہائش گاہ سے ہوائی اڈے تک غیر معمولی سرکاری پروٹوکول دیا گیا۔

دورے کے دوران وزیراعظم محمد شہباز شریف کو ملائیشیا میں غیر معمولی گرمجوشی اور خیرمقدمی جذبے کا سامنا ہوا۔ ان کی آمد پر ملائیشیا کے وزیراعظم داتو سری انور ابراہیم خود وزیراعظم کی رہائش گاہ پر پہنچے اور خوش آمدید کہا۔ بعدازاں، انہوں نے شہباز شریف کو ان کے دورے کی تصاویر پر مبنی ایک یادگاری البم بھی پیش کی، جسے پاکستانی وفد کی جانب سے دوستی کی علامت کے طور پر سراہا گیا۔

دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے ملائیشیا کے انتظامی مرکز پتراجایا میں وزیراعظم آفس (پردانا پترا) کا دورہ کیا، جہاں ان کے اعزاز میں شاندار استقبالیہ تقریب منعقد کی گئی۔ انہیں ملائیشیا کی مسلح افواج کے دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔ اس کے بعد وزیراعظم پاکستان اور ملائیشیا کے وزیراعظم کے درمیان ون آن ون ملاقات ہوئی جس میں دوطرفہ تعلقات کے فروغ، اقتصادی تعاون، سرمایہ کاری، تجارت، ٹیکنالوجی، تعلیم اور سیاحت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ پر بات چیت کی گئی۔

بعد ازاں دونوں رہنماؤں نے اپنے وفود کی سطح پر مذاکرات کی قیادت کی۔ ملاقاتوں کے دوران کئی شعبوں میں تعاون بڑھانے سے متعلق مفاہمتی یادداشتوں (MoUs) پر دستخط کیے گئے۔ دونوں ممالک نے اس بات پر اتفاق کیا کہ باہمی تجارت اور سرمایہ کاری میں اضافہ دونوں ملکوں کے عوام کے مفاد میں ہوگا۔

وزیراعظم پاکستان نے پاکستان–ملائیشیا بزنس اینڈ انویسٹمنٹ کانفرنس میں بھی شرکت کی، جہاں پاکستانی اور ملائیشیائی تاجروں، سرمایہ کاروں اور صنعتی ماہرین سے ملاقاتیں کیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان خطے میں سرمایہ کاری کے بہترین مواقع فراہم کر رہا ہے اور ملائیشیائی سرمایہ کاروں کے لیے پاکستان کے شعبۂ توانائی، آئی ٹی، زراعت اور ٹرانسپورٹ میں بے پناہ مواقع موجود ہیں۔

دورے کے دوران وزیراعظم محمد شہباز شریف کو انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی آف ملائیشیا (IIUM) کی جانب سے لیڈر شپ اور گورننس میں اعزازی پی ایچ ڈی کی ڈگری بھی دی گئی۔ یہ اعزاز پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان بڑھتے ہوئے تعلقات اور وزیراعظم کے قیادت میں کیے گئے اصلاحاتی اقدامات کا اعتراف ہے۔

سیاسی و سفارتی ماہرین کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کا یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے نئے باب کا آغاز ثابت ہوگا۔ اس دورے سے نہ صرف تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو فروغ ملے گا بلکہ تعلیم، ٹیکنالوجی اور انسانی وسائل کی ترقی کے شعبوں میں بھی دوطرفہ تعاون مزید مضبوط ہوگا۔

وزیراعظم کے اس دورے کو پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان تیزی سے بڑھتے ہوئے سفارتی، اقتصادی اور ثقافتی تعلقات کا عکاس قرار دیا جا رہا ہے — ایک ایسا تعلق جو خطے میں ترقی، استحکام اور مشترکہ خوشحالی کی بنیاد رکھے گا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: وزیراعظم شہباز شریف شہباز شریف کو اور ملائیشیا ملائیشیا کے کے درمیان کے دوران

پڑھیں:

پاکستان کے دفاع، سیکیورٹی کے شعبے میں ٹیکنالوجی کا استعمال قابل فخر ہے، وزیراعظم

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ملکی خودمختاری کے تحفظ اور دفاع کو مضبوط بنانے کے لئے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے روبوٹکس اور اٹانومس سسٹمز کی ترقی کے لئے سپارک اینڈ ایلیویٹ پروگرام کے آغاز اور 20 ملین ڈالر کا پاکستان وینچر فنڈ قائم کرنے کا اعلان کیا اور کہا ہے کہ پاکستان نے دفاع اور سیکیورٹی کے شعبے میں ملکی صلاحیتیں بڑھانے میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں اور سلامتی کے شعبے میں ٹیکنالوجی کا استعمال قابل فخر ہے۔

اسلام آباد میں انڈس راس روبوٹکس اینڈ اٹانومس سسٹمز ایکسپو 2026 کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ انڈس راس روبوٹکس اینڈ اٹانومس سسٹمز ایکسپو سے ٹیکنالوجی کے شعبے میں صف اول کا کردار ادا کرنے کے حوالے سے پاکستان کے عزم کی عکاسی ہوتی ہے، یہ نمائش اور اس طرح کے اقدامات پاکستان کو 21ویں صدی کی جدید ٹیکنالوجی میں صف اول کا ملک بنائیں گے۔ وزیراعظم نے کہا کہ رواں سال کے اوائل میں پاکستان نے انڈس اے آئی سمٹ کی بھی میزبانی کی، جس سے مصنوعی ذہانت کے دور میں پاکستان کے سفر کو آگے بڑھانے کے لیےحکومتی نمائندوں، ٹیکنالوجی لیڈرز اور محققین کاروباری افراد کو مل بیٹھنے کا موقع ملا۔

پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے

ان کا کہنا تھا کہ آج انڈس راس ایکسپو سے اس وژن کو عملی شکل دینے کا موقع حاصل ہوا ہے کہ کس طرح جدت کو فعال سلوشنز میں تبدیل کریں، روبوٹکس اور ڈرونز کی جدت سے معیشت مضبوط سلامتی بہتر اور عوام کی زندگی آسان ہوگی، اس جہت نے اکیڈیمیا، انڈسٹری، اسٹارٹ اپس اور پالیسی سازوں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کیا ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ میرے بچپن میں ٹیکنالوجی کی جدت بلیک اینڈ وائٹ ٹیلی ویژن کی آمد تھی اور خاندان کے تمام افراد’’اچے برج لاہور دے‘‘ جیسی پاکستان ٹیلی ویژن کی کلاسک نشریات کو مل کر دیکھتے تھے لیکن آج دنیا ٹیکنالوجی کے میدان میں بہت آگے بڑھ گئی ہے اور ہم تاریخ کے ایک غیر معمولی دور میں ہیں۔

اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل، 21 کروڑ روپے سے زائد رقم بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم

ان کا کہنا تھا کہ زرعی پیداوار کے لیے پانی اور دیگر بنیادی عوامل کی ضرورت، موسمیاتی تبدیلی اور دیگر چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال انتہائی اہمیت کا حامل ہے، آج ٹیکنالوجی کی جدید شکل ہمارے سامنے موجود ہے، آج مشینیں محسوس کر کے تیزی سے فیصلے اور ان پر عمل درآمد کرتی ہیں جو کبھی خواب لگتا تھا آج حقیقت بن کر ہمارے سامنے موجود ہے۔انہوں نے کہا کہ فخریہ طور پر کہتا ہوں کہ پاکستان نے دفاع اور سیکیورٹی کے شعبے میں ملکی صلاحیتیں بڑھانے میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں، سلامتی کے شعبے میں ٹیکنالوجی کا استعمال قابل فخر ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں مسلح افواج نے جدید ٹیکنالوجی اپنائی، سیمولیٹرز 100 فیصد پاکستان میں تیار ہو رہے ہیں، ڈرونز کی 60 فیصد سے زائد مقامی تیاری حاصل کر لی گئی ہے۔ 

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل سے بھی تجاوز کر گئی

وزیراعظم نے کہا کہ معرکہ حق میں مسلح افواج نے جدید آٹونومس سسٹمز اور سائبر سیکیورٹی کے ذریعے سرحدوں کا دفاع کیا، معرکہ حق میں فیلڈ مارشل کی سربراہی میں ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر اور نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف کی معاونت شان دار رہی اور ہماری مسلح افواج نے ملکی خود مختاری کے تحفظ کے لیے آہنی عزم کے مظاہرے کے ساتھ ساتھ ملکی صلاحیتوں، ٹیکنالوجی کی ترقی اور اور آپریشنل مہارت کا بھی بھرپور ثبوت دیا۔ان کا کہنا تھا کہ دفاعی شعبے میں شان دار کامیابیاں مادر وطن کے قومی دفاع کا لازمی جزو ہیں، اس سے ہمارے سیکیورٹی کا نظام مضبوط ہوگا، دفاع مزید ناقابل تسخیر ہو جائے گا اور اس سے ابھرتے اور مستقبل کے خطرات سے نمٹنے کے لیے صلاحیت میں اضافہ ہوگا۔

چیئرمین یورپی یونین پاک فرینڈشپ فیڈریشن یورپ کی ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا کے چیئرمین سے ملاقات

انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنی خودمختاری کے تحفظ اور دفاع کو مضبوط بنانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی استعمال کرے گا، دفاع میں آٹونومس صلاحیتوں کی ترقی میں نمایاں پیش رفت ہوئی ہے۔اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ٹیکنالوجی کا انقلاب چند جدید معیشتوں، بڑی کارپوریشنز اور بڑے شہروں تک محدود نہیں رہنا چاہیے بلکہ سب کے لیے مساوی ترقی ہونی چاہیے، کسانوں کی حالت بہتر ہو، چھوٹے کاروبار فروغ پائیں،کاروبار کرنے والی خواتین کو سہولیات ملیں اور کمزور طبقات کو فائدہ پہنچے، محفوظ اور شفاف آٹونومس سسٹمز کے لیے واضح قانون سازی اور اخلاقی فریم ورک بنانا چاہیے۔

پی سی بی نے ڈومیسٹک کرکٹ کے نئے سیزن کا شیڈول جاری کر دیا

مزید :

متعلقہ مضامین

  • ایران پر 13 ویں رات فضائی حملوں کے اہداف مکمل کر لیے گئے، سینٹکام
  • علی الزیدی کا ایران کا اہم دورہ، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق
  • پاکستان کے لیے بڑی معاشی خوشخبری، عالمی ادارے نے کریڈٹ ریٹنگ 7 سال کی بلند ترین سطح پر قرار دیدی
  • وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم
  • توشہ خانہ ریکارڈ، وزیراعظم اور اسحاق ڈار کے تحائف کی تفصیلات سامنے آگئیں
  • تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم
  • فیلڈ مارشل، میں اور قوم سعودیہ کیساتھ ہیں، وزیراعظم کا ولی عہد سے رابطہ، آئل ٹینکرز پر حملے کی مذمت
  • پاکستان کے دفاع، سیکیورٹی کے شعبے میں ٹیکنالوجی کا استعمال قابل فخر ہے، وزیراعظم
  • آئی ٹی برآمدات میں اضافہ حکومتی اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے، وزیراعظم شریف
  • شہباز شریف سمیت حکومتی شخصیات کو 21 تحائف ملے، توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری