سندھ و پنجاب حکومتوں میں تنازع، صدر مملکت متحرک، وزیر داخلہ کراچی طلب
اشاعت کی تاریخ: 7th, October 2025 GMT
پی پی اور ن لیگ کی کشیدگی میں نیا موڑ آگیا ، معاملہ صدر مملکت اور وزیراعظم شہباز تک پہنچ گیا،نواز شریف کی پیپلز پارٹی اور پنجاب حکومت کے درمیان جاری تنازعے میں مریم نواز کی حمایت
شہباز شریف صدرزرداری اور بلاول بھٹوسے ملاقات کرینگے، وزیراعظم کی نوازشریف سے بھی کردار ادا کرنے کی درخواست، سینیٹ اور قومی اسمبلی سے واک آؤٹ حکومت کیلئے پیغام ،ذرائع
صدر مملکت آصف علی زرداری نے سندھ اور پنجاب کے درمیان کشیدگی پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔تفصیلات کے مطابق سندھ اور پنجاب حکومتوں کے درمیان گشیدگی کے معاملے پر صدر مملکت آصف علی زرداری نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا جس میں سندھ اور پنجاب حکومتوں کے درمیان کشیدگی پر بات چیت کی گئی۔صدر آصف علی زرداری نے وزیر داخلہ محسن نقوی کو ٹیلی فون کرکے فوری طور پر کراچی طلب کرلیا تاکہ اس معاملے پر مشاورت کی جائے۔اس سے قبل 6 اکتوبر کی صبح صدر مسلم لیگ (ن) نواز شریف نے پیپلز پارٹی اور پنجاب حکومت کے درمیان جاری تنازع میں مریم نواز کی حمایت کی۔دوسری جانب پی پی اور ن لیگ کی کشیدگی میں نیا موڑ آگیا ہے، سنگینی کے پیش نظر معاملہ صدر مملکت اور وزیراعظم شہباز تک پہنچ گیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ مریم نواز کے بیان کے بعد پیپلزپارٹی اور پاکستان مسلم لیگ ن کے درمیان کشیدگی کا معاملہ اب صدر زرداری اور وزیراعظم تک پہنچ چکا ہے، شہباز شریف اس سلسلے میں صدر آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کرینگے۔ ن لیگ کے ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم نے نوازشریف سے بھی کردار ادا کرنے کی درخواست کی ہے، دونوں پارٹیوں کے قائدین میں آئندہ دو روز میں بڑی ملاقات کا امکان ہے۔ذرائع نے مزید بتایا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کی پیپلزپارٹی کے وفد سے ملاقات میں پیشرفت نہ ہوسکی تھی۔پی پی ذرائع کا کشیدگی کے حوالے سے کہنا ہے کہ سینیٹ اور قومی اسمبلی سے پیپلزپارٹی کا واک آؤٹ حکومت کیلئے پیغام ہے۔
.ذریعہ: Juraat
کلیدی لفظ: اور پنجاب حکومت ا صف علی زرداری صدر مملکت ا وزیر داخلہ کے درمیان
پڑھیں:
صدر آصف علی زرداری کا وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کو فون، کراچی طلب
صدر مملکت آصف علی زرداری نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا۔
ذرائع کے مطابق گفتگو میں سندھ اور پنجاب حکومتوں کے درمیان حالیہ کشیدگی کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
مزید پڑھیں: پنجاب اور سندھ حکومت کا سیلاب متاثرین کی امداد پر مناظرے کا چیلنج، کب اور کہاں ہوگا؟
صدر آصف زرداری نے وزیر داخلہ کو فوری طور پر کراچی طلب کر لیا تاکہ صورتحال کا جائزہ لے کر تناؤ کم کرنے کے لیے اقدامات پر مشاورت کی جا سکے۔
ذرائع کے مطابق صدر زرداری نے وفاقی اور صوبائی سطح پر معاملات کو افہام و تفہیم سے حل کرنے پر زور دیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں