سندھ اور پنجاب حکومت کے درمیان ہونے والی کشیدگی کو ختم کروانے کے لیے صدر مملکت آصف علی زرداری متحرک ہو گئے اور انہوں نے معاملے کے حل کے لیے وزیر داخلہ محسن نقوی کو فوری طور پر طلب کر لیا۔
صدر آصف علی زرداری نے وزیر داخلہ محسن نقوی کو ٹیلی فون کر کے سندھ اور پنجاب کے درمیان چلنے والی کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا۔
صدر آصف علی زرداری نے وزیر داخلہ محسن نقوی کو فوری طور پر کراچی طلب کر لیا ہے تاکہ دونوں صوبائی حکومتوں کے درمیان ہونے والی کشیدگی کو کم کیا جا سکے۔
یاد رہے کہ گزشتہ کئی روز سے پنجاب اور سندھ حکومت کے درمیان ایک دوسرے پر لفظی گولہ باری جاری ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے بیان پر پیپلز پارٹی نے شدید تحفظات کا اظہار کیا اور قومی اسمبلی سے واک آؤٹ کرتے ہوئے اپنے بیان پر معافی مانگنے کا مطالبہ کیا تاہم وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ اگر کوئی پنجاب کے خلاف بات کرے گا تو بطور وزیر اعلیٰ میں اسے جواب ضرور دوں گی اور صوبے کے عوام کا تحفظ کروں گی، کسی سے معافی نہیں مانگوں گی۔
دوسری جانب وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کو مباحثے کا چیلنج دیا جسے عظمیٰ بخاری نے قبول کرتے ہوئے کہا کہ آپ سندھ میں اپنی 17 سالہ حکومت کے دوران 17 منصوبے گنوا دیں۔
عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا لاہور آئیں میں آپ کو گھماؤں گی، آئیے آپ کو بہاولپور، ملتان، لودھراں، رحیم یار خان، ڈی جی خان دکھاؤں، آپ مجھے کشمور لے چلیے، نواب شاہ، گڑھی خدا بخش لے چلیے کہ آپ نے کیا کیا۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: وزیر داخلہ کے درمیان

پڑھیں:

کراچی میں بھتہ خوری کے واقعات، قانون نافذ کرنے والے ادارے متحرک، 4 ملزمان گرفتار

کراچی:

شہر میں بھتہ خوری کے پے در پے واقعات سامنے آنے پر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کارروائیاں کرتے ہوئے 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ذرائع کے مطابق اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ پولیس اور وفاقی حساس سویلین ادارے کی بھتہ مافیا کے خلاف 2 اہم چھاپہ مار کارروائیاں کی گئیں، نیو ایم اے جناح روڈ پر کار شوروم پر کی گئی فائرنگ میں ملوث ملزمان کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے، بھتہ خوروں نے کار شوروم مالک سے 50 لاکھ روپے بھتہ طلب کیا تھا۔

ذرائع نے بتایا کہ ایس آئی یو اور وفاقی حساس سویلین ادارے نے نیو کراچی کے مختلف علاقوں نیو کراچی سیکٹر فائیو ایف اور فائیو جی میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کر کے دو ملزمان وقار اور اعجاز کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضے سے موبائل فون بھی برآمد ہوا ہے اور اس سے اہم شواہد بھی حاصل ہوئے ہیں۔

اس حوالے سے بتایا گیا کہ گرفتار ملزم اعجاز کے موبائل فون میں بھتہ کالر کا نمبر محفوظ تھا جس پر بھتے کی کال کرنے والے مرکزی ملزم جنید کو بھی گرفتار کرلیا گیا، گرفتار ملزمان نے کار شوروم کے مالک سے 50 لاکھ روپے بھتہ مانگا تھا اور اسے خوفزدہ کرنے کے لیے شوروم پر فائرنگ کی تھی جس سے باہر کھڑی گاڑیوں کو نقصان پہنچا تھا۔

ایس آئی یو اور وفاقی حساس سویلین ادارے کی بھتہ خوروں کے خلاف ایک اور کامیاب کارروائی میں ایک ملزم سلمان حیدر کو گرفتار کرلیا گیا، گرفتار بھتہ خور نے منگھوپیر میں ماربل فیکٹری کے مالک سے 10 کروڑ روپے بھتہ طلب کیا تھا، جس میں بین الاقوامی نمبر استعمال کیا گیا تھا۔

ذرائع نے بتایا کہ فیکٹری کے مالک کو خوفزدہ کرنے کے لیے ایک پارسل بھی بھیجا گیا جس میں پرچی کے ساتھ 2 گولیاں بھی بھیجی گئی تھیں۔

متعلقہ مضامین

  • امریکی کانگریس کا مریم نواز کو خط، حکومتی اقدامات کی تعریف
  • کراچی میں بھتہ خوری کے واقعات، قانون نافذ کرنے والے ادارے متحرک، 4 ملزمان گرفتار
  • کراچی ،بھتے کی پرچیاں ملنے پر حساس ادارے متحرک، 3 ملزمان گرفتار
  • کراچی میں بھتے کی پرچیاں ملنے پر ادارے متحرک، 3 ملزمان گرفتار
  • پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی, طورخم بارڈر کی بندش،پاکستانی تاجروں کے کروڑوں ڈوبنے کا انکشاف
  • وزیر داخلہ محسن نقوی کی سعودی سفارتخانے آمد،سفیر سے ملاقات
  • محسن نقوی کی سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی سے ملاقات
  • پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کے چچا سید مجاہد حسین بخاری انتقال کر گئے
  • خیبر پختونخوا میں فتنہ الہندوستان کے مکمل خاتمے کیلئے پر عزم ہیں: محسن نقوی
  • وزیر داخلہ محسن نقوی سے امریکی سفیر نیٹلی بیکر کی ملاقات، اسلام آباد دھماکے کی مذمت