سندھ اور پنجاب حکومتوں کے درمیان کشیدگی کا معاملہ، صدرِ مملکت نے وزیر داخلہ کو کراچی طلب کرلیا
اشاعت کی تاریخ: 6th, October 2025 GMT
ویب ڈیسک : سندھ اور پنجاب حکومتوں کے درمیان کشیدگی کا معاملہ، صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے وزیر داخلہ محسن نقوی کو کراچی طلب کر لیا۔
صدر پاکستان آصف علی زرداری نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کو فون کیا۔ صدرِ مملکت اور وزیرداخلہ نے سندھ اور پنجاب حکومتوں کے درمیان کشیدگی کے معاملے پر بات چیت کی ۔
صدر آصف علی زرداری نے وزیر داخلہ کو فوری طور پر کراچی طلب کر لیا۔
کوئٹہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے
یاد رہے کہ پنجاب حکومت اور سندھ کے درمیان اس وقت ٹینشن جاری ہے، دونوں پارٹیوں کے رہنمائوں کی جانب سے ایک دوسرے خوب تنقید کے نشتر برسائے جا رہے ہیں ۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: وزیر داخلہ کے درمیان
پڑھیں:
جو معاشرہ اپنے اساتذہ کا احترام کرتا ہے وہ اپنا مستقبل محفوظ بناتا ہے، صدرِ مملکت
فائل فوٹوصدرِ مملکت آصف علی زرداری نے عالمی یومِ اساتذہ پر کہا ہے کہ تدریس محض پیشہ نہیں ایک مقدس ذمہ داری ہے، اساتذہ نسلوں کے اذہان سنوارتے اور کردار کی تربیت کرتے ہیں۔
اپنے ایک بیان میں صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان کے دیہی و شہری علاقوں میں اساتذہ کی خدمات قابلِ تحسین ہیں، مشکل حالات کے باوجود علم کی شمع جلانے والے اساتذہ قوم کا سرمایہ ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ جدید دور میں اساتذہ کا کردار پہلے سے زیادہ اہم ہوگیا ہے، طلبہ کی تیاری کے لیے اساتذہ کو ڈیجیٹل وسائل اور تربیت دینا ضروری ہے، حکومتِ پاکستان تدریس کے شعبے کی مکمل حمایت کے عزم کا اعادہ کرتی ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے اساتذہ کے عالمی دن پر پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان دنیا کے ساتھ ہم آواز ہو کر دنیا بھر کے اساتذہ کو خراج عقیدت پیش کرتا ہے۔
صدر آصف زرداری نے کہا ہے کہ اداروں کو مضبوط بنانا، ٹیکنالوجی کا انضمام اور بہتر سہولتیں اولین ترجیحات ہیں، قوم کی اجتماعی ذمہ داری ہے کہ اساتذہ کی عزت و توقیر کو یقینی بنایا جائے۔
اس حوالے سے انہوں نے مزید کہا کہ جو معاشرہ اپنے اساتذہ کا احترام کرتا ہے وہ اپنا مستقبل محفوظ بناتا ہے۔ قومی یکجہتی، جدت اور ترقی کے لیے اساتذہ کو بااختیار بنانا ناگزیر ہے۔