پاکستان سمیت دنیا بھر میں سپر مون کا خوبصورت نظارہ
اشاعت کی تاریخ: 7th, October 2025 GMT
دنیا بھر کے ساتھ ساتھ پاکستان میں بھی سال کے پہلے سپر مون کا دلکش منظر آسمان پر دیکھا جا رہا ہے، جس نے رات کے نظارے کو غیر معمولی حد تک خوبصورت بنا دیا۔
ماہرینِ فلکیات کے مطابق اس سپر مون کو ’ہارویسٹ سپر مون‘ کا نام دیا گیا ہے۔ یہ اس وقت ظاہر ہوتا ہے جب چاند اپنے مدار میں زمین کے سب سے قریب پہنچ جاتا ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق اس موقع پر چاند زمین سے قریباً 3 لاکھ 56 ہزار 355 کلومیٹر کے فاصلے پر تھا، جب کہ عام طور پر یہ فاصلہ 4 لاکھ 6 ہزار 725 کلومیٹر تک ہوتا ہے۔
سپر مون کے دوران چاند اپنی معمول کی حالت کے مقابلے میں قریباً 6 فیصد بڑا اور 16 فیصد زیادہ روشن دکھائی دیتا ہے، جس کی وجہ سے اس کا نظارہ آسمان پر نہایت دلکش، منفرد اور یادگار بن جاتا ہے۔
فلکیاتی ماہرین کا کہنا ہے کہ رواں سال 5 نومبر اور 4 دسمبر کو مزید دو سپر مون دیکھنے کے امکانات موجود ہیں، جو سال کے اختتام سے قبل آسمان کو ایک بار پھر اپنی روشنی سے منور کر دیں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews پاکستان خوبصورت نظارہ دنیا سپر مون وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاکستان دنیا وی نیوز
پڑھیں:
دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی جگمگاتا سپر مون جلوہ افروز
ماہرین فلکیات کے مطابق سپر مون کے دوران چاند معمول سے زیادہ روشن اور قریب نظر آئے گا، یہ سال کا سب سے بڑا سپر مون ہے، شہریوں نے چھتوں اور کھلے میدانوں میں چاند دیکھنے کے لیے رخ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ آج دنیا بھر کے پاکستان میں بھی سپر مون کا شاندار نظارہ کیا جا رہا ہے۔ ماہرین فلکیات کے مطابق سپر مون کے دوران چاند معمول سے زیادہ روشن اور قریب نظر آئے گا، یہ سال کا سب سے بڑا سپر مون ہے، شہریوں نے چھتوں اور کھلے میدانوں میں چاند دیکھنے کے لیے رخ کیا۔
دوسری جانب فوٹو گرافرز نے سپر مون کے حسین مناظر کو کیمروں میں قید کیے، سپر مون کے موقع پر سوشل میڈیا پر تصاویر اور ویڈیوز کی بھرمار ہے۔ماہرین کا مزید کہنا تھا کہ اگلا سپر مون اگلے سال اسی ماہ میں متوقع ہے، آج رات آسمان پر چاند اپنے پورے جوبن پر ہے اور نایاب منظر لوگوں کو مسحور کر رہا ہے۔