چین کا مقابلہ، امریکی محکمہ دفاع نے نیکسٹ جنریشن جنگی طیارے کی منظوری دے دی WhatsAppFacebookTwitter 0 7 October, 2025 سب نیوز

نیویارک (آئی پی ایس )امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کئی ماہ کی تاخیر کے بعد نیکسٹ جنریشن سٹیلتھ جہاز کی تیاری کے لیے دفاعی کمپنی کا اعلان کرنے جا رہا ہے۔ اس جنگی طیارے کو چین کی عسکری طاقت کا مقابلہ کرنا کی امریکی کوششوں میں مرکزی حیثیت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔خبر رساں ادارے اے روئٹرز کے مطابق سیکریٹری دفاع پیٹ ہیگزتھ رواں ہفتے دفاعی کمپنی کا اعلان کریں گے جس کا انتخاب اربوں ڈالر کی مالیت کے اس جنگی جہاز کی تیاری کے لیے کیا جائے گا۔ایف اے ایکس ایکس نامی یہ طیارہ نیوی کے ایف اے 18 ای ایف سپر ہارنیٹ کی جگہ پر لایا جا رہا ہے جو 1990 کی دہائی سے امریکی نیوی کا حصہ ہے۔

یہ طیارہ جدید سٹیلتھ صلاحیتوں سے لیس ہوگا، جس کی رینج پچھلے طیاروں کے مقابلے میں زیادہ ہو گی جبکہ یہ بغیر پائلٹ کے لڑاکا طیاروں اور بحریہ کے فضائی دفاعی نظام کے ساتھ بھی کام کرنے کی قابلیت رکھتا ہوگا۔چیئرمین آف جوائنٹ چیفس آف سٹاف جنرل ڈین کین نے جون میں اراکین کانگریس کو ایف اے ایکس ایکس کی ضرورت کے حوالے سے آگاہ کیا تھا اور بحرالکاہل میں خطرات پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔مارچ میں بھی رپورٹ کیا گیا تھا کہ امریکی نیوی جلد طیارہ ساز کمپنی کے ساتھ معاہدے کے حوالے سے اعلان کرنے جا رہی ہے تاہم کانگریس اور پینٹاگون کے درمیان فنڈنگ تنازعے پر معاملہ تاخیر کا شکار ہو گیا تھا۔

روئٹرز کے مطابق پینٹاگون نے پروگرام سے متعلق ریسرچ اور ڈیولپمنٹ کی غرض سے 7 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کی منظوری کا مطالبہ کیا تھا۔
تاہم جدید طیارے کی تعداد اور پروگرام کی اصل لاگت کے حوالے سے معلومات خفیہ رکھی گئی ہیں اگرچہ ماضی میں ہونے والے اس نوعیت کے معاہدوں کی لاگت اربوں ڈالر کی رہی ہے۔
علاوہ ازیں امریکہ نیوی نے 270 سے زائد ایف 35 سی طیارے خریدنے ک بھی امکان ظاہر کیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبروزیراعظم کا دورہ ملائیشیا، دفتر خارجہ نے21 نکاتی مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا وزیراعظم کا دورہ ملائیشیا، دفتر خارجہ نے21 نکاتی مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا ٹی ٹوئنٹی کپتان سلمان علی آغا کی تبدیلی پر غور، ٹیم میں سینیئر کھلاڑیوں کی واپسی کا امکان این پی سی حملہ،جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کو چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کر دیا پی پی سے تنازع کے حل کیلئے ن لیگ متحرک: وزیراعظم کی واپسی تک انتظار کا مشورہ، معاملات حل کرنے کی یقین دہانی اسرائیلی جارحیت کے 2 سال، غزہ کی 3 فیصد آبادی شہید، 90 فیصد مکانات تباہ افغانستان میں فوجی انفرا اسٹرکچر کی کوششیں ناقابلِ قبول: ماسکو فارمیٹ کا مشترکہ اعلامیہ TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

پڑھیں:

خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ

محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھار بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، پشاور، نوشہرہ، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، ساہیوال، خانیوال، ملتان اور فیصل آباد میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشوں  کے سبب خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، مری، گلیات اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات نے اس حوالے سے انتباہ جاری کردیا جس میں کہا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کشمیر، مری، گلیات، شمال مشرقی پنجاب، اسلام آباد، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، ڈیرہ غازی خان کے پہاڑی ندی نالوں اور شمال مشرقی بلوچستان کے  مقامی/ بر ساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھار بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، پشاور، نوشہرہ، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، ساہیوال، خانیوال، ملتان اور فیصل آباد میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ موسلادھار بارش، تیز آندھی اور آسمانی بجلی گرنے کے باعث کمزور تعمیرات (سولر پینلز، بجلی کے کھمبے، بل بورڈز وغیرہ) کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری، پنجاب، خیبرپختونخوا اور کشمیر میں مزید بارش کی پیشگوئی
  • امریکا کے ایران پر مسلسل 13ویں شب بھی حملے، ٹرمپ نے مزید بڑی کارروائی کا عندیہ دے دیا، تہران کا سخت ردعمل
  • آج کہاں کہاں بادل برسیں گے ،محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی
  • علماء کا سرویکل کینسر سے بچاؤ کی مہم میں محکمہ صحت کے ساتھ تعاون کا اعلان 
  • کراچی، فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ، 2 زخمی ڈاکو گرفتار، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد
  • ٹرمپ کو ریلیف مل گیا؛ امریکی سینیٹ نے ایران جنگ ختم کرنے کی قرارداد مسترد کر دی
  • کارگو طیارہ حادثے میں جاں بحق عملے کے اہل خانہ کو کمپنی مالکان سے عدم تعاون کی شکایت
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • سرکاری ملازمین کے سفری اور تفریقی الاؤنس میں اضافے کی منظوری، نئی شرحیں جاری
  • پاکستان کے دفاع، سیکیورٹی کے شعبے میں ٹیکنالوجی کا استعمال قابل فخر ہے، وزیراعظم