سربراہ پاکستان سنی تحریک نے کہا کہ فلسطینی رہنماؤں کی حمایت کے بغیر کوئی بھی معاہدہ قابل قبول نہیں، اقوام متحدہ اور عالمی عدالت معاہدہ کی بجائے انصاف کا پرچم بلند کرے ،اسرائیل کے خلاف جنگی جرائم کی کاروائی کو یقینی بنایا جائے، اسرائیل کے خلاف عالمی قوانین کے تحت کاروائی عمل میں نہیں لائی گئی تو پائیدار امن صرف خواب ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ صہیونی فوج کی وحشیانہ کاروائیوں سے غزہ میں 67 ہزار سے زائد شہید اور ایک لاکھ 70 ہزار زخمی ہوچکے ہیں، غزہ کو ملیا میٹ کردیا گیا، انسانیت پر اتنے مظالم ہوئے کہ ہٹلر کی روح بھی کانپ گئی، فلسطین و غزہ کے شہدا کے خون کا حساب اسرائیل، امریکا اور بھارت کو دینا ہوگا، امریکا اور بھارت اسرائیل کے ظالمانہ اقدامات اور مسلم نسل کشی میں برابر کے شریک ہیں، ویٹو پاور کے ذریعے اسرائیل کو دہشتگردی کی کھلی اجازت دی گئی، اسرائیلی ناکہ بندی سے 20 لاکھ افراد فاقہ کشی پر مجبور ہیں، اسرائیل کے وحشیانہ حملوں میں غزہ کھنڈر بن چکا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت پر مرکزی کابینہ کے اجلاس میں غزہ کے مسلمانوں سے اظہار یکجہتی اور اسرائیل کے انسانیت سوز حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کیا۔

شاداب رضا نقشبندی نے کہا کہ اسرائیل نے بچوں اور خواتین کا نشانہ بنایا اور اسپتالوں، اسکولوں، مسجدوں پر حملے کئے جو عالمی قوانین کو روندنے کے مترادف ہے، غزہ کے حالات و واقعات دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے، مسلم حکمرانوں کے ضمیر مردہ ہوگئے ہیں، امت مسلمہ غزہ کے مظلوم مسلمانوں کیلئے بھرپور احتجاج کررہے ہیں اور او آئی سی مذمت سے کام چلا رہی ہے، او آئی سی فلسطین کے عوام کی نسل کشی پر سخت اسٹینڈ لیتی تو اسرائیل میں جرات نہ ہوتی کہ وہ مسلم نسل کشی کرے، عالمی انصاف کے اداروں کی بے بسی مجرمانہ غفلت دنیا کے امن کیلئے کسی طور بھی اچھا نہیں ہے، 7 اکتوبر سیاہ ترین دن ہے اس دن اسرئیل نے غزہ پر ظالمانہ غاصبانہ کاروائیاں کرکے غزہ کے مظلوم نہتے عوام پر حملے کئے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: اسرائیل کے غزہ کے

پڑھیں:

اسرائیل نے صمود فلوٹیلا کے مزید 29 ارکان کو رہا کردیا

غزہ:

اسرائیل نے صمود فلوٹیلا کے مزید 29 ارکان کو رہا کرتے ہوئے ملک بدر کردیا۔

غیرملکی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل کی وزارت خارجہ نے بتایا کہ غزہ کے امدادی سامان لے کر جانے والے صمود فلوٹیلا کے حراست میں لیے گئے ارکان میں سے مزید 29 کو رہا کردیا گیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ صمود فلوٹیلا کے گرفتار ہونے والے 450 سے میں اب تک 170 ارکان کو واپس بھیج دیا گیا ہے اور متعدد ارکان نے اسرائیلی فوج کی جانب سے تشدد کیے جانے کی شکایت کی ہے اور وکلا تک رسائی بھی نہیں دی گئی۔

اسرائیل کی وزارت خارجہ نے تشدد کے حوالے سے بتایا کہ گرفتار کارکنوں کے قانونی حقوق کا احترام کیا جا رہا ہے تاہم چند افراد نے ملک بدری کے احکامات پر دستخط نہیں کیا، اس لیے72 گھنٹوں کی تاخیر ہوئی ہے لیکن جلد ہی ان کی ملک بدری کی اجازت دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیل نے فلوٹیلا کشتیوں سے گرفتار کیے گئے اطالوی رضاکاروں کو ملک بدر کردیا

اسرائیل میں موجود صمود فلوٹیلا کے ارکان کے قانونی ماہرین نے بتایا کہ متعدد ارکان نے بدتمیزی اور جسمانی تشدد کا الزام عائد کیا ہے، اسی طرح ادویات دینے سے انکار اور طبی پیچیدگیاں بھی شامل ہیں اور ایک مسلمان خاتون کو حجاب اتارنے پر مجبور کیا گیا۔

یاد رہے کہ اسرائیلی بحریہ نے گلوبل صمود فلوٹیلا میں شامل 43 کشتیوں کوغزہ پہنچنے سے پہلے روک کر اس میں سوار رضاکاروں کو گرفتار کرلیا تھا۔

گلوبل صمود فلوٹیلا میں شامل کشتیوں پر غزہ میں محصور فلسطینیوں کے لیے خوراک اور دوائیں تھیں جو مذکورہ رضاکار غزہ پہنچ کر خود تقسیم کرنا چاہ رہے تھے۔

اس فلوٹیلا میں دنیا کے مختلف ممالک سے رضاکار شامل تھے، جن میں سویڈن سے تعلق رکھنے والی عالمی شہرت یافتہ ماحولیاتی کارکن گریٹا تھنبرگ، اسپین کے شہر بارسلونا کی سابق میئر ادا کولو، یورپی پارلیمنٹ کی رکن ریما حسن اورپاکستان کے سابق سینیٹر مشتاق احمد سمیت برازیل، ملائیشیا، فرانس اور دیگر ممالک کے رضاکار شامل ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • غزہ میں القدس بریگیڈ کا اسرائیلی فوج پر حملہ، کئی فوجی زخمی
  • اسرائیلی قید سے رہا بیلجیئم کے چار کارکن برسلز پہنچ گئے، اسرائیلی مظالم  کیخلاف نعرے
  • لاہور ہائیکورٹ نے موبائل سمز کیس میں پی ٹی اے کا جواب مسترد کردیا
  • اسرائیل نے سابق سینیٹر مشتاق احمد کو رہا کردیا
  • ایمل ولی کی گرفتاری کی خبروں پر اسلام آباد پولیس نے بیان جاری کردیا
  • اسرائیل نے گریٹا تھنبرگ سمیت مزید 170 رضاکاروں کو ڈی پورٹ کردیا
  • اسرائیل نے گریٹا تھنبرگ سمیت فلوٹیلا کے مزید 171 ارکان کو ڈی پورٹ کردیا، مشتاق احمد شامل نہیں
  • بنگلا دیش نے افغانستان کو ٹی 20 سیریز میں وائٹ واش کردیا
  • اسرائیل نے صمود فلوٹیلا کے مزید 29 ارکان کو رہا کردیا