ابھرتی معیشتوں میں پاکستان دوسرے نمبر پر ہے: بلوم برگ رپورٹ
اشاعت کی تاریخ: 5th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
نیویارک: موقر امریکی جریدے بلوم برگ نے کہا ہے کہ پاکستان ان چند ممالک میں شامل ہے جس کے دیوالیہ ہونے کے خدشات میں خاطر خواہ کمی ہوئی ہے اور پاکستان کی کارکردگی دنیا کی ابھرتی ہوئی معیشتوں میں دوسرے نمبر پر ہے۔
میڈیا ذرائع کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بلوم برگ کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان اُن چند ممالک میں شامل ہے جنہوں نے دیوالیہ ہونے کے خدشات میں سب سے بڑی کمی دکھائی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے ک ہبلومبرگ کے مطابق پاکستان کی کارکردگی دنیا بھر کی ابھرتی ہوئی معیشتوں میں دوسرے نمبر پر رہی ہے،صرف ترکیہ پاکستان سے آگے ہے۔
گزشتہ 15 مہینوں (جون 2024 سے ستمبر 2025 تک) میں پاکستان کے دیوالیہ ہونے کے امکانات میں 2200 پوائنٹس کی نمایاں بہتری آئی۔ یہ پاکستان کی پائیدار معاشی بہتری کا ثبوت ہے کیونکہ ملک وہ واحد معیشت ہے جس نے ہر سہ ماہی میں مسلسل بہتری دکھائی ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
26 نومبر احتجاج کیس: علیمہ خان کے منجمد بینک اکاؤنٹس کی رپورٹ جمع نہ ہوئی
فائل فوٹوانسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے 26 نومبر احتجاج کیس میں علیمہ خان کے منجمد بینک اکاونٹس کی رپورٹ جمع نہ کروانے پر کمشنر اسلام آباد اور چیئرمین سی ڈی اے کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کردیے۔
عدالت نے آئی جی اسلام آباد کو وارنٹ کی تعمیل کا حکم دے دیا۔
پراسیکیوٹر نے بتایا کہ عدالتی حکم پر علیمہ خان کے مختلف بینکوں میں 37 اکاؤنٹ فریز کردیے گئے ہیں۔
عدالت نے مسلسل غیر حاضری پر دسویں مرتبہ علیمہ خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کردیے۔
عدالت میں پیش پنجاب ریونیو بورڈ کی رپورٹ کے مطابق لاہور، بھکر، میانوالی اور شیخوپورہ میں علیمہ خان کے نام پر 338 کنال اراضی ہے۔
راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے مزید سماعت 29 نومبر تک ملتوی کردی۔