بلوم برگ کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان اُن چند ممالک میں شامل ہے جنہوں نے دیوالیہ ہونے کے خدشات میں سب سے بڑی کمی دکھائی ہے، اور تمام خدشات دم توڑ گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سال 2024 پاکستان کی معیشت کے لیے کیسا رہا؟

پاکستان کی کارکردگی دنیا بھر کی ابھرتی ہوئی معیشتوں میں دوسرے نمبر پر رہی ہے، صرف ترکیہ پاکستان سے آگے ہے۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ 15 مہینوں میں پاکستان کے دیوالیہ ہونے کے امکانات میں 2200 پوائنٹس کی نمایاں بہتری۔

یہ پاکستان کی پائیدار معاشی بہتری کا ثبوت ہے، کیونکہ ملک وہ واحد معیشت ہے جس نے ہر سہ ماہی میں مسلسل بہتری دکھائی ہے۔

اس کے برعکس جنوبی افریقہ، ایل سلواڈور اور دیگر ممالک میں بہتری بہت کم رہی، جبکہ مصر، نائیجیریا اور ارجنٹائن جیسے ممالک میں خطرات مزید بڑھے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ملکی معیشت ترقی کی راہ پر گامزن، مستقبل کے حوالے سے شہریوں کے اعتماد میں اضافہ

یہ بہتری اس بات کی علامت ہے کہ سرمایہ کاروں کا پاکستان پر اعتماد بحال ہو رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews آئی ایم ایف ابھرتی معیشت بلوم برگ پاکستان دیوالیہ ہونے کے خدشات وی نیوز.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ا ئی ایم ایف ابھرتی معیشت بلوم برگ پاکستان دیوالیہ ہونے کے خدشات وی نیوز دیوالیہ ہونے کے

پڑھیں:

فیلڈ مارشل کی امریکہ کیساتھ تعلقات میں بہتری کی کوششوں سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھا: بلومبرگ

واشنگٹن (آئی این پی )عالمی جریدے بلومبرگ نے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت دوبارہ مستحکم ہو رہی ہے، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے امریکہ کے ساتھ تعلقات میں بہتری کی کوششوں سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھا ہے، ان کی مدت میں 2030 ء تک توسیع سے ملک میں استحکام کی توقع مزید بڑھی ہے۔ یہ بات  بلومبرگ کی  پاکستانی معیشت کے حوالے سے جاری رپورٹ  میں کہی گئی ہے ۔رپورٹ  میں کہا گیا ہے کہ ملک میں کئی سال کی بے یقینی کا خاتمہ ہوا ہے، عوام شیئرز مارکیٹ پر اعتماد کا اظہار کر رہے ہیں۔ایس اینڈ پی گلوبل ریٹنگز اور فچ نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری ظاہر کی، دونوں نے وزیراعظم کے بہتر مالی انتظام اور اصلاحاتی اقدامات کو سراہا۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ اسٹاک مارکیٹ میں رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 36 ہزار نئے ٹریڈنگ اکائو نٹس کھولے گئے، اکتوبر میں پاکستان اسٹاک ایکس چینج کا یومیہ کاروبار 20 کروڑ ڈالر سے بڑھ گیا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں چھوٹے سرمایہ کاروں کی تعداد میں بڑا اضافہ ہوا، بلومبرگ نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ رواں سال پاکستان اسٹاک ایکس چینج کے 100 انڈیکس میں 40 فیصد تک اضافہ ہوا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • گزشتہ 18 ماہ میں اقتصادی اشاریوں میں بہتری اور مالیاتی استحکام میں اضافہ ہوا، وزیر خزانہ
  • آئی ایم ایف کو پاکستان میں مسلسل بدعنوانی کے خدشات، گورننس اینڈ کرپشن رپورٹ جاری
  • پاکستان ڈیجیٹل ترقی سے ڈیجیٹل نیشن بننے کی جانب گامزن
  • فیلڈ مارشل کی امریکہ کیساتھ تعلقات میں بہتری کی کوششوں سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھا: بلومبرگ
  • معیشت درست سمت میں گامزن ہے، ترقی کے ثمرات عوام تک پہنچائیں گے،وزیرخزانہ
  • حکومتی اقدامات سے معیشت درست سمت پر گامزن ہے، وفاقی وزیرِ خزانہ
  • پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 40 فیصد تیزی دیکھنے میں آئی، بلوم برگ
  • توانائی کے شعبے کی تنظیمِ نو، سرکاری اداروں کی نجکاری، گورننس میں بہتری پر توجہ ہے، وزیر خزانہ
  • صدر مملکت کو 4 ممالک کے سفیروں کی جانب سے اسناد سفارت پیش
  • معیشت کیلئے بری خبر،پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں چلا گیا