اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیر ریسرچ کمیشن (سپارکو) نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان کے آسمان پر منگل 7 اکتوبر کی شب شاندار سپر مون کا نظارہ کیا جاسکے گا، جو 2025 کے دوران نظر آنے والے تین سپر مون میں پہلا ہوگا۔سپر مون اس وقت وقوع پذیر ہوتا ہے جب چاند اپنے بیضوی مدار میں زمین کے سب سے قریب ترین مقام پر پہنچتا ہے.

جس کے باعث وہ معمول کے مقابلے میں زیادہ بڑا اور روشن (تقریباً 14 فیصد بڑا اور 30 فیصد زیادہ روشن) دکھائی دیتا ہے۔سپارکو کے ترجمان کے مطابق پہلا سپر مون منگل کی شب 8 بج کر 47 منٹ پر (پاکستانی وقت) ظاہر ہوگا، جو غروب آفتاب کے فوراً بعد مشرق سے طلوع اور طلوعِ آفتاب سے قبل مغرب میں غروب ہوگا۔بیان میں کہا گیا کہ 7 اکتوبر کا سپر مون زمین سے 2 لاکھ 24 ہزار 599 میل (تقریباً 3 لاکھ 61 ہزار 457 کلومیٹر) کے فاصلے پر ہوگا. جس کی وجہ سے وہ اوسط درجے کے مکمل چاند سے 6.6 فیصد بڑا اور 13 فیصد زیادہ روشن نظر آئے گا۔ یہ سپر مون سیارہ زحل کے قریب دکھائی دے گا، جو پیر اور منگل کی شام چاند کے مغربی جانب دیکھا جا سکتا ہے۔ترجمان کے مطابق رواں سال کا سب سے روشن سپر مون نومبر میں نظر آئے گا، جب چاند زمین سے محض 2 لاکھ 21 ہزار 817 میل (تقریباً 3 لاکھ 56 ہزار 980 کلومیٹر) کے فاصلے پر ہوگا۔یہ مظہر نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں دیکھا جا سکے گا اور یہ ایک دلکش فلکیاتی منظر پیش کرے گا. اس کے بعد مزید 2 سپر مون 5 نومبر اور 5 دسمبر کو نظر آئیں گے۔

گزشتہ ماہ کراچی کے آسمان پر نایاب ’بلڈ مون‘ (مکمل چاند گرہن) بادلوں کے باعث نظر نہیں آ سکا تھا، جب کہ اگست 2023 میں ایک دہائی میں ایک بار آنے والا ’سپر بلیو مون‘ آسمان کو روشن کر گیا تھا. جس میں ’بلیو‘ سے مراد ایک ہی ماہ میں دو مکمل چاندوں کا نمودار ہونا ہے۔

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

سٹاک مارکیٹ میں نیا ریکارڈ، انڈیکس ایک لاکھ 69 ہزار پوائنٹس کی حد کو چھو گیا

سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہونے سے پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ پر ریکارڈ بننے لگے۔کاروباری ہفتے کے پانچویں اورآخری روز بھی کاروبار کے آغاز پر سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، جس سے پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس ایک لاکھ 69 ہزار پوائنٹس کی حد بھی عبور کر گیا۔کاروبار کے دوران 900 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 69 ہزار 450 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔واضح رہے گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر انڈیکس 2849 پوائنٹس کے اضافے کیساتھ 1 لاکھ 68 ہزار 489 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان میں سال 2025 کا پہلا سپر مون نظارہ 7 اکتوبر کو ہوگا
  • رواں سال کا پہلا سپر مون سات اکتوبر کو نظر آئے گا
  • رواں سال کا پہلا پورا چاند’’ سپر مون‘‘ 7 اکتوبر کو دکھائی دے گا
  • رواں سال کا پہلا سپر مون 7 اکتوبر کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں دیکھا جائے گا۔
  • رواں سال کا پہلا سپر مون کب دکھائی دے گا؟
  •  پاکستان میں رواں سال سخت سردی کی پیشگوئی، ماہرین نے خبردار کردیا
  • سال کا پہلا سپر مون، 7 اکتوبر کو پاکستانی عوام کو حسین نظارہ دیکھنے کا موقع ملے گا
  • 7 اکتوبر کو سال کا پہلا سپر مون کیا پاکستان میں بھی دکھائی دے گا؟
  • سٹاک مارکیٹ میں نیا ریکارڈ، انڈیکس ایک لاکھ 69 ہزار پوائنٹس کی حد کو چھو گیا