ایشیا کپ میں بری طرح سے ناکام ہونے والے صائم ایوب کا ڈومسیٹک میں بلا چل گیا
اشاعت کی تاریخ: 7th, October 2025 GMT
ایشیا کپ میں چار بار اور رواں سال چھ بار صفر پر آؤٹ ہونے والے صائم ایوب کا ڈومیسٹک کرکٹ میں بلا چل گیا۔
قائد اعظم ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کے پہلے راونڈ میں کراچی بلوز کی نمائندگی کرتے ہوئے صائم ایوب نے فیصل آباد کے خلاف پہلی اننگ میں 63 رنز بنائے۔
مرغزار گراونڈ، اسلام آباد میں منگل کو پہلی اننگ میں صائم ایوب نے 142 منٹ کی بیٹنگ میں 89 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 11 چوکے بھی لگائے۔
ایشیا کپ میں ناقص بیٹنگ کا مظاہرہ کرنے والے صائم ایوب نے راؤنڈ میچز میں عمان، بھارت اور متحدہ عرب امارات کے خلاف مسلسل صفر پر آؤٹ ہو کرہیٹ ٹرک مکمل کی تھی۔
انہوں نے بھارت کے خلاف سپرفور کے میچ میں 21 اور سری لنکا کے خلاف 2 رنزبنانے کے بعد بنگلہ دیش کے خلاف بھی صفر کی خفت کا شکارہوکر رواں برس 6 مرتبہ صفر پر آؤٹ ہونے کا بدترین ریکارڈ برابر کیاتھا۔
صائم ایوب ایشیا کپ سے قبل اسی سال 28 مئی کو لاہور میں بنگلہ دیش کے خلاف صفر پر آؤٹ ہونے کے بعد سہ فریقی سیریز میں 2 ستمبر کو افغانستان کے خلاف بھی کوئی رن بنائے بغیر پویلین لوٹ گئے تھے۔
تاہم بھارت کے خلاف فائنل میں صائم ایوب نے 11 گیندوں پر 2 چوکوں کی مدد سے 14 رنزبنائے تھے۔
صائم ایوب ٹی20 کرکٹ میں سب سے زیادہ آؤٹ ہونے والے دوسرے بیٹر ہیں،عمر اکمل 10 مرتبہ اور صائم ایوب 9 مرتبہ صفر پر آؤٹ ہوچکے ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: صائم ایوب نے آؤٹ ہونے ایشیا کپ کے خلاف
پڑھیں:
بچوں اور بچیوں سے زیادتی کے درجنوں مقدمات میں مطلوب ملزم کا عبرتناک انجام
راولپنڈی:بچوں اور بچیوں سے زیادتی کے درجنوں مقدمات میں مطلوب ملزم اپنے عبرتناک انجام کو پہنچ گیا۔
پولیس کے مطابق راولپنڈی کے تھانہ امرال کے علاقے میں پولیس مقابلہ ہوا، جس میں فائرنگ کے دوران ایک ملزم ہلاک اور 2 فرار ہو گئے۔ ہلاک ہونے والے ملزم کی شناخت محمد عباس کے نام سے ہوئی، جس سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔
مقابلے میں ہلاک ملزم معصوم بچی کے اغوا کے مقدمے میں رتہ امرال پولیس کو مطلوب تھا۔ اس کے علاوہ ملزم راولپنڈی اور لاہور میں بچوں و بچیوں کے اغوا اور زیادتی کے مقدمات میں بھی ریکارڈ یافتہ تھا، جس کے خلاف بچوں سے زیادتی کے درجنوں غیر رپورٹ شدہ واقعات کی بھی اطلاعات تھیں۔
پولیس کے مطابق ملزم کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپا مارا گیا تو ملزمان نے فائرنگ شروع کر دی اور اس دوران ایک گولی محمد اویس سب انسپکٹر کو بھی لگی جو بلٹ پروف جیکٹ کی وجہ سے محفوظ رہے جب کہ جوابی فائرنگ میں زخمی ہونے والے ملزم کو اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ جانبر نہ ہو سکا۔
مقابلے کی اطلاع ملنے پر سینئر پولیس افسران موقع پر پہنچے جب کہ فرار ہونے والے ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقے کا گھیراؤ کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔