Nawaiwaqt:
2025-10-07@15:05:17 GMT

شوبز حلقوں میں ہلچل، سید نور کا ریشم اور سعود کے خلاف بیان

اشاعت کی تاریخ: 7th, October 2025 GMT

شوبز حلقوں میں ہلچل، سید نور کا ریشم اور سعود کے خلاف بیان

پاکستان فلم انڈسٹری کے نامور ہدایت کار اور مصنف سید نور نے اداکارہ ریشم اور اداکار سعود قاسمی کی جانب سے کی گئی تنقید پر اپنا مؤقف پیش کیا ہے۔ ایک پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے دونوں فنکاروں کے بیانات کا نہایت پراعتماد اور پرسکون انداز میں جواب دیا۔ ریشم کے بارے میں بات کرتے ہوئے سید نور نے کہا کہ ’’اگر ریشم کے میرے ساتھ نہ رہنے سے میرا نقصان ہوا، تو وہ خود بطور اداکارہ کہاں تک پہنچیں؟‘‘ انہوں نے مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ریشم کی ان کے ساتھ بننے والی پہلی پانچ فلمیں ’دوپٹہ جل رہا ہے‘، ’گھونگھٹ‘ اور ’جیوا‘ جیسی سپر ہٹ فلمیں تھیں، لیکن وہ ہر کردار کےلیے موزوں نہیں تھیں، اسی لیے انہوں نے دوسرے اداکاروں کے ساتھ کام شروع کیا۔ سید نور نے زور دے کر کہا کہ ’’جب میں نے انہیں کاسٹ کرنا بند کیا تو ان کی کوئی بڑی فلم سامنے نہیں آئی۔ میں نے ان کا کیریئر بنانے کے لیے بہت محنت کی، لیکن یہ کبھی نہیں بتاؤں گا کہ میں نے انہیں کیسے گروم کیا۔‘‘ ان کا کہنا تھا کہ ریشم کے بعد بھی انہوں نے کئی کامیاب فلمیں دی ہیں، اس لیے یہ کہنا غلط ہے کہ ان کے جانے سے ان کا نقصان ہوا۔ اداکار سعود قاسمی کے تبصرے پر بات کرتے ہوئے سید نور نے نرمی کا رویہ اپناتے ہوئے کہا کہ ’’میرا خیال نہیں کہ سعود کا مقصد مجھے برا کہنا تھا۔ میں جانتا ہوں انہوں نے ایسا کیوں کہا، شاید ان کا مطلب یہ تھا کہ جب سید نور اور شان شاہد فلموں سے دور ہوئے تو انڈسٹری کمزور ہوگئی۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ ’’سعود اور ریشم دونوں میرے بچوں کی طرح ہیں، میں ان کی تنقید پر ناراض نہیں ہوتا۔ جو لوگ آپ کے مقام تک نہیں پہنچ پاتے، وہ لازمی بات کرتے ہیں۔ سعود ایک اچھے اداکار ہیں اور انہیں اپنی رائے رکھنے کا پورا حق ہے۔‘‘ سید نور کا یہ پرسکون اور معقول ردعمل ان کے وسیع الظرفی اور پیشہ ورانہ پختگی کا ثبوت پیش کرتا ہے، جس میں انہوں نے نہ صرف اپنا مؤقف واضح کیا بلکہ نوجوان فنکاروں کے لیے عزت و احترام کا رویہ بھی برقرار رکھا۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ

پڑھیں:

خیبرپختونخوا، صوبائی حلقوں میں انتخابی نتائج کی چھان بین کا فیصلہ

پشاور:

خیبرپختونخوا اینٹی کرپشن نے صوبائی حلقوں میں انتخانی نتائج کی چھان بین کا فیصلہ کرتے ہوئے نتائج رکھنے والوں سےدرخواستیں طلب کرلیں۔

خیبرپختونخوا کے مشیر انسداد رشوت ستانی مصدق عباسی نے کہا کہ اینٹی کرپشن نے فارم 45 کے نتائج رکھنے والوں سے درخواستیں مانگ لی ہیں کیونکہ عدالتی فیصلے کے بعد انتخابی نتائج کی چھان بین کی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جن کے پاس فارم 45 کے نتائج ہیں وہ امیدوار درخواستیں جمع کرائیں، پشاور کے حلقے پی کے-79 اور پی کے-82 کی درخواستوں پر چھان بین شروع کردی گئی ہے۔

مصدق عباسی نے بتایا کہ اینٹی کرپشن بغیر درخواستوں کے کارروائی نہیں کرتا۔

خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) 13 صوبائی حلقوں پر تحقیقات کا مطالبہ کر رہی ہے، جن میں 8 حلقے پشاور، دو بنوں اور دو حلقے شانگلہ کے شامل ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • ریشم اور سعود کے الزامات پر سید نور نے خاموشی توڑ دی
  • انو ملک پر جنسی ہراسانی کا الزام؛ گلوکارہ کے تازہ انکشافات نے ہلچل مچا دی
  • اتحادی گتھم گتھا، ہلچل شروع، حکومت خطرے میں؟
  • ویسٹ انڈیز کے سابق آل راؤنڈر برنارڈ جولین 75 برس کی عمر میں انتقال کر گئے
  • بھارت، اترپردیش میں” آئی لو محمدۖ ” مہم پر مسلمانوں کی گرفتاریوں کے خلاف جالندھر میں احتجاجی مظاہرہ
  • خیبرپختونخوا، صوبائی حلقوں میں انتخابی نتائج کی چھان بین کا فیصلہ
  • اپنے مزاج کو بھی ذہن میں رکھتے ہوئے بہوؤں کی تلاش کی: اسما عباس
  • ابرار احمد دلہنیا گھر لے آئے
  • یورپ بھر میں غزہ کے حق میں مظاہرے