پی سی بی ویمنز انڈر 19 ٹی ٹوئنٹی کا فائنل آج ہوگا
اشاعت کی تاریخ: 7th, October 2025 GMT
پی سی بی ویمنزانڈر19 ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کا فائنل آج اسٹرائیکرزاور کانکرزکی ٹیموں کے درمیان نیشنل اسٹیڈیم پرکھیلا جائے گا۔
15 لاکھ روپے انعامی رقم کے ایونٹ کا مقصد دسمبرمیں دورہ بنگلا دیشں کے لیے پاکستان انڈر19 ویمن کرکٹ ٹیم کا انتخاب ہے۔
فائنل جیتنے والی ٹیم ساڑھے 7 لاکھ روپے انعام کی حقدار ہوگی۔ ایونٹ کی بہترین کھلاڑیوں کے لیے اگلے ماہ ہائی پرفارمنس کیمپ کا انعقاد ہوگا۔
12 روزہ ٹورنامنٹ میں ملک بھرسے منتخب 60 کھلاڑیوں پرمشتمل 4 ٹیموں کانکرز، چیلنجرز، اسٹارز اور اسٹرائیکرز کے درمیان راونڈ رابن لیگ کی بنیاد پرمیچز کھیلے گئے۔ حیران کن طور پر6 راونڈ میچز میں ایک فتح بھی نہ حاصل کرنے والی اسٹرائیکرز نے 9 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست آنے والی چیلنجرز کو سیمی فائنل میں شکست ایونٹ سے باہر کیا جبکہ 6 پوائنٹس پانے والی کانکرزنے 8 پوائنٹس جوڑنے والی اسٹارزکو زیر کرکے فائنل میں رسائی پائی۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
مستونگ میں بینک ڈکیتی کی واردات، ملزمان 15 لاکھ روپے لوٹ کر فرار
بلوچستان کے ضلع مستونگ میں مرکزی بازار کے ایک نجی بینک میں دن دیہاڑے بڑی ڈکیتی کی واردات پیش آئی، جہاں مسلح افراد 15 لاکھ 60 ہزار روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔
پولیس کے مطابق 6 سے 7 حملہ آور اچانک بینک میں داخل ہوئے، عملے کو یرغمال بنایا اور کیش کاؤنٹر سے نقدی لے اڑے۔ واقعے کے دوران بازار میں افراتفری پھیل گئی اور خوف کے باعث دکانداروں نے فوری طور پر اپنی دکانیں بند کردیں۔
ڈکیتی کے بعد علاقے میں سخت خوف و ہراس پھیل گیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کیے اور تحقیقات شروع کر دی گئیں۔
پولیس حکام کے مطابق واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے اور ملوث ملزمان کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews بلوچستان بینک ڈکیتی مستونگ واردات وی نیوز