Express News:
2025-10-07@20:30:05 GMT

پانی میں اسکیئنگ کرنے والی گلہری نے سب کو حیران کردیا

اشاعت کی تاریخ: 7th, October 2025 GMT

امریکا میں ایک گلہری نے پانی میں اسکیئنگ کر کے دیکھنے والوں کو حیران کر دیا۔

امریکی ریاست شمالی کیرولائنا کے شہر ونسٹن-سیلم میں منعقد ہونے والے کیرولائنا کلاسک فیئر میں ایک باصلاحیت گلہری ٹوئگی نے پانی پر اسکیئنگ کر کے ناظرین کو حیران کر دیا۔

جمعے سے اتوار تک منعقد ہونے والے فیئر میں ٹوئگی نے متعدد پرفارمنسز دیں۔

باصلاحیت گلہری یہ نام پانے والی پہلی گلہری نہیں ہے۔ سب سے پہلی ٹوئگی کو لو این بیسٹ اور ان کے شوہر نے 1979 میں طوفان سے بچایا تھا۔

لو این بیسٹ ریٹائر ہونے سے قبل مجموعی طور پر آٹھ گلہریوں کو واٹر اسکیئنگ کی تربیت دے چکی ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے درمیان کشیدگی برقرار، اسپیکر کے چیمبر میں ہونے والی ملاقات بے نتیجہ ختم

سپیکر قومی اسمبلی کے چیمبر میں حکومت اور پیپلز پارٹی کے درمیان ہونے والے مذاکرات کسی نتیجے پر نہ پہنچ سکے۔ وفاقی وزیر رانا ثنااللہ نے تصدیق کی ہے کہ پیپلز پارٹی آج بھی اپنا احتجاج اور پارلیمنٹ سے واک آؤٹ جاری رکھے گی۔
رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے وزیراعلیٰ پنجاب کی معافی کا کوئی مطالبہ نہیں کیا۔ انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی آج صدر آصف زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات طے تھی، تاہم وزیراعظم کے دورۂ ملائیشیا کے باعث یہ ملاقات ممکن نہیں ہو سکی۔
انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم منگل کو وطن واپس آ کر پیپلز پارٹی کے تحفظات پر بات چیت کریں گے، تاکہ معاملے کو افہام و تفہیم سے حل کیا جا سکے۔

متعلقہ مضامین

  • بارش کا پانی سمندر میں شامل ہونے سے ساحلی علاقوں میں مچھلیوں کی بھرمار
  • رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر نثار جٹ کو 6 سال بعد قتل کے مقدمے میں نامزد کردیا گیا
  • اسلام آباد سے مانچسٹر کی پہلی پرواز کب اڑان بھرے گی۔۔۔؟ پی آئی اے نے اعلان کردیا۔
  • حیدرآباد ،ملک بھر میں ہونے والی موسلادھار بارش کے باعث دریائے سندھ میںپانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے
  • کراچی: سوشل میڈیا کے ذریعے اغوا ہونے والی 14 سالہ لڑکی مظفرگڑھ سے بازیاب
  • پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے درمیان کشیدگی برقرار، اسپیکر کے چیمبر میں ہونے والی ملاقات بے نتیجہ ختم
  • لبریشن فرنٹ کی محمد یاسین ملک کے بارے میں الجزیرہ میں شائع ہونے والی رپورٹ کی مذمت
  • لبریشن فرنٹ کی محمد یاسین ملک کے بارے میں الجیریرہ میں شائع ہونے والی رپورٹ کی مذمت
  • ریاض: جامعہ نورہ یونیورسٹی میں ’انٹرنیشنل بک فیئر‘ کا کامیاب انعقاد