بلوچستان کے مسائل پر مرہم رکھنے کی ضرورت: چودھری شجاعت
اشاعت کی تاریخ: 6th, October 2025 GMT
اسلام آباد (خبر نگار) پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ ذاتی مفادات پر قومی مفادات کو ترجیح دیں۔ بلوچستان کے مسائل پر مرہم رکھنے کی ضرورت ہے، قومی قیادت مسائل کا حل ڈھونڈے ماضی کی طرح کردار کے لیے تیار ہوں ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ کے راہنماؤں سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ملاقات کرنے والوں میں پارٹی کے سنئیر نائب صدر چوہدری سالک حسین، صوبائی جنرل سیکرٹری چوہدری شافع حسین، چیف آرگنائزر ڈاکٹر محمد امجد، رکن قومی اسمبلی مسز فرخ خان، مرکزی سیکرٹری اطلاعات مصطفیٰ ملک، رضوان صادق، مہرین ملک ، ڈاکٹر رحیم اعوان، انیلہ چوہدری، چوہدری جہانگیر، تلبیہ بخاری، عاطف مغل، یاسر عرفات شامل تھے۔ پارٹی کے ترجمان مصطفیٰ ملک نے موجودہ صورتحال پر بریفنگ دی جبکہ مسلم لیگی راہنمائوں نے پارٹی سیکرٹری جنرل طارق حسن کو وزیراعلیٰ سندھ کا معاون خصوصی مقرر ہونے پر قیادت کو مبارکباد پیش کی، چوہدری شجاعت حسین نے پارٹی امور اور تنظیم سازی پر اطمینان کا اظہار کیا اور انہوں نے سابق وزیراعلیٰ بلوچستان میر نصیر مینگل سے بھی ٹیلی فونک رابطہ کیا اور بلوچستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
وزیر اعلیٰ نے انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ امجد حسین ایڈووکیٹ نے زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی اور انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق ملاقات میں جی بی میں حکومت سازی، خطے کے مسائل اور پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔