ہم پر تنقید کرکے وفاقی حکومت کمزور کی جارہی ہے، شرجیل میمن
اشاعت کی تاریخ: 6th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ گزشتہ چند دنوں سے پنجاب حکومت کی جانب سے پیپلز پارٹی اور خصوصاً سندھ حکومت کے خلاف یکطرفہ مہم چلائی جا رہی ہے، ہم نے اپنے تجربے کی بنیاد پر بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے شفاف تقسیم کی تجویز دی مگر اس پر بھی تنقید ہوئی، پنجاب حکومت کی یہ رویہ سمجھ سے بالاتر ہے۔ ہمیں نشانہ بنا کر وفاقی حکومت کو کمزور کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ اس وقت ضرورت اس بات کی ہے کہ پورا پاکستان مل کر پنجاب کے عوام کی مدد کرے۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیلاب کی صورتحال کے پیش نظر چیئرمین بلاول زرداری نے پوری پارٹی کو پنجاب میں متحرک کیا اور پیپلز پارٹی کے کارکن پورے پنجاب میں متاثرین کی خدمت کیلیے میدان عمل میں نظر آئے۔ بی آئی ایس پی پر اعتراضات کیے گئے، حالانکہ وزیر اعظم نے رمضان پیکیج بھی اسی ڈیٹا کی بنیاد پر دیا۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
مشرق وسطیٰ کی صورتحال کنٹرول سے باہر ہوتی جارہی ہے، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ
نیویارک:اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے خبردار کیا ہے کہ مشرق وسطیٰ کی صورتحال تیزی سے قابو سے باہر ہوتی جا رہی ہے اور پورا خطہ ایک ایسے خطرناک موڑ پر پہنچ چکا ہے جس کے نتائج ناقابلِ تصور ہو سکتے ہیں۔
سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انتونیو گوتریس نے کہا کہ مشرقِ وسطیٰ ناقابلِ تصور تباہی کے کنارے پر کھڑا ہے اور خطہ مسلسل وسیع ہوتے ہوئے تصادم کے دائرے میں کھنچتا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ صورتحال قابو سے باہر ہو رہی ہے ایک بحران دوسرے بحران کو جنم دے رہا ہے جبکہ ہر روز نئی کشیدگی مزید خطرناک حالات پیدا کر رہی ہے۔
اقوامِ متحدہ کے سربراہ کے مطابق جیسے جیسے تنازع پھیل رہا ہے ویسے ویسے سیاسی مقاصد پس منظر میں چلے جا رہے ہیں اور تصادم خود ہی ایک مستقل بحران کی شکل اختیار کرتا جا رہا ہے۔
انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ مزید کشیدگی کو روکنے اور خطے میں امن و استحکام کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کیے جائیں کیونکہ موجودہ حالات نہ صرف مشرقِ وسطیٰ بلکہ عالمی امن کے لیے بھی سنگین خطرہ بن سکتے ہیں۔